مذہبی خبریں

ڈاکٹر محمد سراج الرحمن کا خطاب
حیدرآباد ۔ 12 ۔ مئی : ( راست ) : جامع مسجد پائیگاہ بشیر باغ میں ڈاکٹر محمد سراج الرحمن فاروقی نقشبندی سیول سرجن کا خطاب ’ ماہ شعبان ، گناہوں کی بخشش ‘ پر ہوگا ۔ بعد جمعہ مولانا غلام نبی شاہ نقشبندی کا لٹریچر دستیاب رہے گا ۔۔

قبل نماز جمعہ ڈاکٹر شرفی کے خطابات
حیدرآباد ۔ 12 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : ڈاکٹر سید محمد حمید الدین شرفی ڈائرکٹر آئی ہرک بروز جمعہ ، قبل نماز جمعہ ٹھیک سوا بارہ بجے دن بمقام مسجد مالا کنٹہ ، معظم جاہی مارکٹ اور ٹھیک سوا بجے دن مسجد حسینی روڈ نمبر 3، بنجارہ ہلز میں عامتہ المسلمین سے شرف تخاطب حاصل کریں گے ۔۔

ماہانہ فاتحہ
حیدرآباد ۔ 12 ۔ مئی : ( راست ) : ماہانہ فاتحہ حضرت خواجہ میر اسد علی شاہ عرفانیؒ کے موقع پر 5 شعبان بروز جمعہ بعد نماز عشاء آستانہ عرفانی دبیر پورہ میں محفل نعت و ختم خواجگان و محفل سماع مقرر ہے ۔ مولانا میر محمد مصطفی علی شاہ عرفانی نگرانی کریں گے ۔۔

درس قرآن مجید
حیدرآباد ۔ 12 ۔ مئی : ( راست ) : مسجد حسینی وجئے نگر کالونی میں بروز جمعہ بعد نماز مغرب حضرت محمد انعام الرحمن جمیل قرآن مجید کا درس دیں گے ۔۔

 

مولانا غلام احمد قریشی کے خطابات
حیدرآباد ۔ 12 ۔ مئی : ( راست ) : فیضان امام اعظم ابوحنیفہ سیدنا نعمان بن ثابت ؓ 5 شعبان قبل نماز جمعہ جامع مسجد مالن بی صاحبہ یاقوت پورہ اور جامع مسجد شاہی شیخہ حصہ ، پھول باغ حافظ بابا نگر میں مولانا غلام احمد قریشی خطاب کریں گے ۔۔

 

علماء ، حفاظ ، ائمہ و اہل مدارس کا
آج اجلاس
حیدرآباد ۔ 12 ۔ مئی : ( راست ) : مقامی مجلس دعوۃ الحق کے زیر اہتمام 13 مئی کو بعد مغرب تا عشاء مسجد النور مدرسہ فیض العلوم سعید آباد میں علماء ، حفاظ ، آئمہ کرام اور اہل مدارس کا اجلاس مقرر ہے ۔ مولانا محمد عبدالرؤف ہردوئی یو پی ، مولانا محمد عبدالقوی مخاطب کریں گے ۔۔