ختم دلائل الخیرات
حیدرآباد ۔ 11 ۔ مئی : ( راست ) : ابوالفداء اسلامک ریسرچ سنٹر کے زیر اہتمام محفل ختم دلائل الخیرات ( درود شریف ) و ختم خواجگان نقشبند و تعلیمات اولیاء نقشبند زیر نگرانی مولانا سید شاہ حسین شہید اللہ بشیر بخاری نقشبندی قادری خلیفہ حضرت ابوالفداءؒ 12 مئی بعد نماز مغرب مسجد حضرت سید شاہ فیض اللہ حسینیؒ شکر گنج مقرر ہے بعد نماز عشاء جماعت ابوالفداء کا قصیدہ بردہ شریف ہوگا ۔۔
مایناریٹی اقامتی اسکولس سے
بھر پور فائدہ اٹھانے کی اپیل
حیدرآباد ۔ 11 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : جناب محمد جمیل الدین بابا التمش جنرل سکریٹری تنظیم رضا مشیر آباد کے بموجب تنظیم رضا مشیر آباد کے اقلیتی قائدین نے بتایا کہ تلنگانہ حکومت کی جانب سے ریاست بھر میں اقلیتی اقامتی اسکولس کا آئندہ تعلیمی سال سے آغاز عمل میں آرہا ہے جب کہ مشیر آباد منڈل میں لڑکیوں کے لیے سعید آباد و سکندرآباد کنٹونمنٹ میں لڑکوں کے لیے حکومت نے منظوری دی ہے ۔ لہذا ہم سب پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ہم اپنے بچوں کے شاندار مستقبل کے لیے اس قیمتی و نادر موقع سے بھر پور فائدہ اٹھائیں ۔ اس ماہ کی 15 تاریخ آخری ہے ۔ اس لیے داخلے میں عجلت کریں ۔ اس موقع پر ڈی عبدالکریم صدر تنظیم رضا مشیر آباد محمد عبدالباری ، حاجی محمد اسمعیل ، سی نیاز احمد ، رحیم الدین قادری ، محمد جمیل الدین بابا التمش بھی موجود تھے ۔۔
محفل نعت شریف
حیدرآباد ۔ 11 ۔ مئی : ( راست ) : کل ہند سنی علماء بورڈ کے زیر اہتمام محفل نعت شریف بضمن جشن تاسیس جامعتہ المومنات 13 مئی کو بعد مغرب جامعتہ المومنات مغل پورہ میں مقرر ہے ۔ اس محفل کی سرپرستی مرزا سید شاہ درویش محی الدین مرتضی پاشاہ زیر صدارت مولانا مفتی محمد حسن الدین نگرانی مولانا سید شاہ حامد حسین شطاری کریں گے ۔ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے سید شاہ نور الحق قادری ، الحاج رحیم اللہ خاں نیازی ، الحاج معز چودھری ، جناب محمد فاروق علی خاں ایڈوکیٹ شرکت کریں گے ۔۔
جلسہ ختم بخاری شریف برائے خواتین
حیدرآباد ۔ 11 ۔ مئی : ( راست ) : جامعتہ المومنات مغل پورہ جلسہ ختم بخاری شریف و تکمیل حفظ القرآن برائے خواتین 12 مئی کو 9 بجے صبح ڈاکٹر رضوانہ زرین کی صدارت میں مقرر ہے ۔ جلسہ کا آغاز حافظہ و قاریہ فہمیدہ بیگم کی قرات ، عالمہ خدیجہ فاطمہ کی نعت شریف سے ہوگا جب کہ منقبت بشان حضرت امام بخاریؒ ، قاریہ زرینہ صبا و حافظہ سمیرہ خاتون سنائیں گے ۔ نظامت کے فرائض ڈاکٹر نازیہ عزیز مومناتی انجام دیں گے ۔ خیر مقدمی کلمات ڈاکٹر ناظمہ عزیز ادا کریں گے ۔ بحیثیت مہمانان خصوصی ڈاکٹر تہمینہ تحسین ، ڈاکٹر نسرین افتخار ، ڈاکٹر عاتکہ طیبہ ، ڈاکٹر سیدہ عشرت فاطمہ ، ڈاکٹر نکہت حسینی ، ڈاکٹر آمنہ بتول شرکت کریں گے ۔ بخاری شریف کی آخری حدیث کا درس پس پردہ ڈاکٹر مفتی محمد مستان علی قادری ناظم اعلی جامعتہ المومنات دیں گے ۔۔
مفتی محمد قاسم صدیقی تسخیر کی
امریکہ سے آمد
حیدرآباد ۔ 11 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : عالم دین مولانا مفتی محمد قاسم صدیقی تسخیر نائب مفتی جامعہ نظامیہ جو ان دنوں ریاستہائے متحدہ امریکہ میں اپنا علمی فیضان پھیلا رہے ہیں ۔ 13 مئی کو 15 روزہ مصروف ترین دورہ پر حیدرآباد آمد ہوگی ۔ حیدرآباد میں قیام کے دوران موصوف علمی ، تربیتی و مشاورتی اجلاسوں میں حصہ لیں گے ۔ مولانا تسخیر کی آمد کے پیش نظر مختلف تنظیموں اور اداروں نے آپ سے استفادہ کرنے مختلف پروگراموں کو ترتیب دیا ہے ۔ مولانا تسخیر جدید مسائل پر گہری نظر رکھتے ہیں اور جدید فقہی مسائل کو پیش کرنے والے چنندہ علماء کرام میں آپ کا شمار کیا جاتا ہے وہ ایک پروگرام میں مسلمانوں کے عائلی مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے اور خاندانی تنازعات اور ان کے حل پر ایک لکچر دیں گے اور نکاح ، طلاق ، خلع ، فسخ نکاح اور وراثت کی تقسیم جیسے موضوعات کا احاطہ کریں گے ۔ وہ 31 مئی کو واپس امریکہ لوٹ جائیں گے ۔۔
مُردے سنتے ہیںاور اُن سے اِستمداد:مولاناغوثوی شاہ کا بیان
حیدرآباد ۔ 11 ۔ مئی : ( راست ) : مولانا غوثوی شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بعض لوگ قرآن کی آیت اِنَّکَ لَا تُسْمِعُ الْمَوْتٰی پڑھکر اُسکی غلط ترجمانی یہ کرتے ہیں کہ ’’مُردے سنتے نہیں‘‘جبکہ تفسیر جلالین‘ تفسیر بیضاوی ‘تفسیر کشاف اور دوسری تفاسیر میں اِس آیت کی ترجمانی ھٰؤُلَائِ کُفَّار کَالْمَوْتٰی یعنی مُردے سے مراد کافر ہیں نہ کہ قبر کے مُردے بخاری شریف کتاب الجنائز میں وارد ہے کہ (بدرؔمیں واقع ایک کنویں ؔ میں جہاں مقتولین مُردے کفّار تھے) حضور ؐ نے کنویں میں جھانک کر اُن مُردوں کفّار سے کہا وَجَدْتُّمْ مَا وَعَد رَبُّکُمْ حَقًّا کیا تم نے اپنے رب کے وعدئہ عذاب کو پالیا ہے اِس پر کسی نے پُوچھا کیا آپ مُردوں کو پکارتے ہیں تب آپ ؐ نے فرمایا اَنْتُمْ بِاَسْمَعْ مِنْھُمْ تم اُن مُردوں سے زیادہ سننے والے نہیں یعنی مُردے سنتے ہیں اِسی طرح حدیث صحیح مسلم میں حضور ؐ نے فرمایا جب تم قبروں کی طرف نکلو تو کہو اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ یَا اَھْلَ الدِّیَار ان مُستند احادیث سے معلوم ہوا کہ مُردے سنتے ہیں واضح باد کہ ان مُردوں کا تعلق عالم ارواح سے ہے نہ کہ ُمردہ جسموں سے ، یہی وجہ ہے کہ لوگ بزرگان ِ دین کی مزارات پر جاکر اُن سے دُعاؤں کی درخواست کرتے ہیں کیونکہ وہ اللہ کے محبوب ہیں اللہ اُنکی دعاؤں کی لاج رکھ لیتا ہے اور لوگوں کے کام منِ اللہ بنجاتے ہیں یہی وجہ ہے کہ حضرت امام شافعی ؒ نے فرمایاکہ امام اعظم ابو حنیفہ ؒ کی قبر مبارک تریاق مجرب ہے مجھے جب بھی ضرورت ہوتی ہے ان کی قبر کے پاس جاتا ہوں اور قبر کے متصل دو رکعت نفل نماز پڑھتا ہوں اور ان سے استمداد و استعانت کرتا ہوں میرے سب حاجات پورے ہوجاتے ہیں۔حضرت امام غزالی ؒ نے فرمایا جس سے زندگی میں مدد مانگی جاسکتی ہے اسکے بعد وفات بھی مدد مانگی جاسکتی ہے(بحوالہ اشعتہ اللمعات باب زیارتِ قبور)