مذہبی خبریں

اصلاحی و تربیتی مجلس
حیدرآباد۔/8 مئی، ( راست ) مولانا سید عباد بن ذکی القاسمی کے بموجب 9مئی بروز پیر کو بعد نماز عشاء احاطہ جامعہ اسلامیہ تجوید القرآن آز اد نگر عنبر پیٹ میں زیر صدارت مولانا غوث رشیدی اصلاحی و تربیتی مجلس منعقد ہوگی۔ اس مجلس کی کارروائی مولانا محمد زکریا فہد قاسمی چلائیں گے۔ مجلس کا آغاز حافظ محمد یحییٰ سعد کی قرأت کلام پاک سے ہوگا۔ حافظ علیم الدین واحد اصلاحی نظم اور حافط سید غیاث الدین نعت شریف پیش کریں گے۔ سرپرستی مولانا شاہ محمد کمال الرحمن قادری چشتی کریں گے۔ اس مجلس کو مولانا شاہ محمد فضل الرحمن محمود قادری چشتی مخاطب کریں گے۔ نماز عشاء ٹھیک 8:30بجے ہوگی۔

سجادہ نشین بارگاہ حضرت شیر سوارؒ کی استقبالیہ تقریب
حیدرآباد۔/8 مئی، ( راست ) سجادہ نشین بارگاہ حضرت تاج الدین شیر سوارؒ حضرت خواجہ ضیاء الحسن جاگیر دار شاہ منور چشتی نظامی جانشین حضرت افضل پیر 9 مئی بروز دوشنبہ کو حیدرآباد آمد ہوگی۔ مولانا کے اعزاز میں جناب محمد صلاح الدین خان مسعود کی قیامگاہ واقع گولکنڈہ میں استقبالیہ تقریب بعد مغرب منعقد ہوگی جس میں محفل ذکر اور مجلس سماع ہوگی۔ حضرت خواجہ ضیاء الحسن جاگیردار شاہ منور کو تہنیت پیش کی جائے گی۔

فاتحہ حضرت خواجہ محبوب مرزا چشتی ؒ
حیدرآباد۔/8مئی، ( راست ) سالانہ فاتحہ حضرت سیدنا سید امام جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ ماہانہ فاتحہ حضرت محبوب اللہ خواجہ محبوب مرزا چشتی رحمتہ اللہ علیہ 2شعبان بروز منگل درگاہ شریف حضرت محبوب گلشن سرور نگر میں مقرر ہے۔ ایک بجے دن تلاوت قرآن شریف، 2بجے نماز ظہر بعد عصر محفل درود شریف، ختم خواجگان فاتحہ بعد مغرب سماع کی محفل منعقد ہوگی اور سماع چادر گل اور سلام بحضؤر آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وسلم کے حضور میں پیش کیا جائے گا۔

 

ختم دلائل الخیرات برائے خواتین
حیدرآباد 8 مئی (راست) ابوالفداء اسلامک ریسرچ سنٹر کے زیراہتمام ہفتہ واری ختم دلائل الخیرات و ختم خواجگان نقشبند و قصیدہ بردہ برائے خواتین بروز پیر 9 مئی کو دوپہر ایک تا تین بجے دن بیت البرکات نزد واقع مسجد حضرت سید شاہ فیض اللہ حسینی بندہ نوازیؒ زیرنگرانی محترمہ نسیم بغدادی مقرر ہے۔
جامع مسجد عالیہ میں شریعت انفارمیشن سرویس کی نشست
حیدرآباد 8 مئی (راست) کانفرنس ہال جامع مسجد عالیہ سانچہ توپ گن فاؤنڈری میں 9 مئی بروز پیر بعد نماز عصر 5.15 ساعت شریعت انفارمیشن سرویس کی نشست منعقد ہوگی۔ معاشرتی حقوق و فرائض کے شرعی احکام پر مفتی محمد عرفان قاسمی مخاطب کریں گے۔

 

جشن فیضان امام اعظم ابو حنیفہ ؓ
حیدرآباد 8 مئی (راست) کل ہند مرکزی مجلس شیخ الاسلام بانی جامعہ نظامیہ کے زیراہتمام مرکزی جشن فیضان امام اعظم ابو حنیفہ حضرت سیدنا نعمان بن ثابت رضی اللہ عنہ زیرصدارت مولانا غلام احمد قریشی مجددی نقشبندی القادری امیر انٹرنیشنل علم تحریک تحفظ سنیت بتاریخ یکم شعبان المعظم قدیم سنی مرکز مدرسہ برکات الحسنات حسینی علم مقرر ہے۔ حمد باری تعالیٰ ، نعت شریف و منقبت امام اعظم کے بعد مولانا محمد زبیر نقشبندی، مولانا محمد امجد خان نقشبندی اور مولانا محمد بدر جمال قادری مخاطب کریں گے۔

 

حافظ میر لطافت علی کا درس قرآن
حیدرآباد ۔ 7 ۔ مئی : ( راست ) : جامع مسجد طور قاضی پورہ میں بروز اتوار بعد نماز مغرب حافظ میر لطافت علی شیخ التفسیر جامعہ نظامیہ درس قرآن دیں گے ۔۔