مذہبی خبریں

جشن ظہور
٭٭ کوچہ ٹپہ خانہ دارالشفاء میں /13 رجب کو بعد نماز ظہرین جشن حضرت امام علی ابن ابی طالب مقرر ہے ۔ مسرس سید حسن عباس ہاشم عابدی ، مومن علی قیصر قصیدہ خوانی پیش کریں گے۔
٭٭ حکیم آشفتہ بلڈنگ کوچہ ناجی دارالشفاء میں /13 رجب کو 2 بجے دن مولانا سید علی آغا باقری بیان کریں گے۔
٭٭ پنجہ شاہ ولایت پنجہ شاہ میں /13 رجب کو 8.30 بجے صبح جشن ظہور مقرر ہے ۔ مولانا سید ابو القاسم عابدی مولوی مہدی علی ہادی اور علی انجم صادق کلام پیش کریں گے ۔

جشن ولادت حضرت علیؓ و عرس
حیدرآباد ۔ /20 اپریل (راست) جشن ولادت مولائے کائینات حضرت سیدنا علی ابن ابو طالب و عرس شریف حضرت الحاج سید شاہ اعظم علی صوفی قادری حسنی حسینی ثانی صوفی اعظمؒ کا /21 اپریل کو درگاہ شریف حضرت صوفی اعظم قطب دکنؒ بیرون دریچہ بواہیر حسینی علم مقرر ہے ۔ عصر تا مغرب ختم قرآن مجید بعد نماز مغرب پیشکش چادر و گل ، سلام و فاتحہ ہوگی بعد نماز عشاء جلسہ جشن ولادت مولائے کائینات حضرت سیدنا علیؓ و عظمت اولیاء منعقد ہوگا ۔ مولانا سید شاہ ظہیر الدین علی صوفی قادری خطاب کریں گے ۔ بعد ازاں محفل سماع ہوگی ۔

مسجد عزیزیہ عنبرپیٹ میں دینی تعلیمی گرمائی کلاسس کا آغاز
حیدرآباد ۔ /20  اپریل (راست) مولوی محمد عبدالغفار (معتمد مسجد ہذا) کی  اطلاع کے بموجب /20 اپریل بروز چہارشنبہ سے مسجد عزیزیہ عنبرپیٹ میں دینی تعلیمی گرمائی کلاسس کا آغاز ہوچکا ہے ۔ یہ کلاسس /30 مئی تک ہوں گے ۔ حافظ سید عبدالرحیم فواد اور دیگر یہ کلاسس چلائیں گے ۔ جناب محمد اصغر نے اہلیان محلہ سے گذارش کی ہے کہ اپنے نونہالوں کو ان کلاسس سے استفادہ کریں ۔

جلسہ سیرت و ولادت
حضرت سیدنا علیؓ
حیدرآباد ۔ /20 اپریل (راست) جامع مسجد مومن چودھری نجم نگر کشن باغ میں ’’سالانہ جلسہ سیرت و ولادت حضرت سیدنا علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ ‘‘ /21 اپریل بعد عصر زیرنگرانی مولانا قاضی مرزا امجد بیگ قادری مقرر ہے ۔ محمد جیلانی کی قرأت محمد متین کی نعت پاک سے اس جلسہ کا آغاز ہوگا ۔ منقبت حضرت علیؓ محمد عبدالستار پیش کریں گے اور نگرانی جلسہ کا خطاب ہوگا ۔

جشن ولادت مولائے کائنات حضرت علیؓ
٭٭ سالانہ جشن ولادت مولائے کائنات حضرت علیؓ بمکان سید سلطان محی الدین قادری سجادہ نشین درگاہ بالاپور سید امام علی شاہ قادریؓ سنتوش نگر /13 رجب المرجب بعد نماز عشاء منعقد ہوگا ۔ سید اکبر محی الدین قادری شکیل پاشاہ مشائخ بالاپور فضائل و مناقب حضرت علیؓ بیان کریں گے ۔

 

آج ساتویں محفل سیرت حضرت علی المرتضیؓ
حیدرآباد ۔ 20 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ ) : اسلامک ہسٹری ریسرچ کونسل ( انڈیا ) آئی ہرک ) اور انتظامیہ درگاہ حضرت تاج العرفاء ، شرفی چمن کے زیر اہتمام 7 تا 13 رجب المرجب جاری سالانہ محافل سیرت حضرت امیر المومنین سیدنا علی کرم اللہ وجہہ کے سلسلہ کی ساتویں محفل 21 اپریل کو صبح 8 بجے حمیدیہ واقع شرفی چمن سبزی منڈی زیر نگرانی ڈاکٹر سید محمد حمید الدین شرفی ڈائرکٹر آئی ہرک و سجادہ نشین درگاہ حضرت تاج العرفاءؒ منعقد شدنی ہے مفتی سید محمد سیف الدین حاکم حمیدی معاون ڈائرکٹر و پروفیسر سید محمد حسیب الدین قادری حمیدی جائنٹ ڈائرکٹر آئی ہرک اور نگران محفل موضوع سے متعلق مختلف پہلووں پر شرف تخاطب حاصل کرینگے ۔ نعت خواں حضرات نعت و منقبت پیش کریں گے ۔۔

 

آج سیرت زہرا کمیٹی کا سہرا جلوس
حیدرآباد ۔ 20 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ) : سیرت زہرا کمیٹی سنٹرل کے پریس نوٹ کے بموجب حضرت علی ؓ کے یوم ولادت کے موقع پر ہر سال کی طرح اس سال بھی 13 رجب 21 اپریل بارگاہ سکینہ کوٹلہ عالیجاہ حیدرآباد پر حضرت علی ؓ یوم ولادت تقاریب کا 1-30 بجے دن اہتمام عمل میں آئے گا ۔ اس موقع پر جناب علی رضا صدر سیرت الزہرا کمیٹی و سماجی کارکن کی قیادت میں سہرا جلوس کا تقریبا 3 بجکر 30 منٹ پر کوٹلہ عالیجاہ سے اہتمام عمل میں آئے گا ۔ سہرا جلوس کوٹلہ عالیجاہ جعفری مسجد نزد بی بی بازار کراس روڈ ، تالاب کٹہ ، مغل پورہ ، پی ایس حدود سے ہوتا ہوا تقریبا 7 بجکر 30 منٹ پر کوہ مولا علی ضلع رنگاریڈی پہونچے گا ۔ اس دوران مختلف بیرون و مقامی شخصیتوں کی جانب سے مختلف مقامات جلوس کا استقبال کیا جائے گا ۔ ڈپٹی چیف منسٹر ریاست تلنگانہ جناب محمد محمود علی ، ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ پی مہیندر ریڈی ، جناب اے کے خاں آئی پی ایس ، ڈی جی پی ایس سی بی اور جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر سیاست ، سیاسی جماعتوں کے قائدین ، سرکاری عہدیداروں کی جانب سے جلوس کا استقبال کیا جائے گا ۔ مزید تفصیلات کے لیے فون نمبرات 9391144469 ۔ 9392287048 پر ربط کریں ۔۔