مذہبی خبریں

عرس شریف
حیدرآباد ۔ /6 اپریل (سیاست نیوز) حضرت شاہ سید احمد القادری الملتانی المعروف نکتہ نما قادری محرم و سالانہ فاتحہ سید شاہ کریم اللہ حسینی القادری الملتانی و حضرت پیرانی ماں صاحبہؒ  /7  اپریل کو زیرسرپرستی حضرت ابوالعارف شاہ سید شفیع اللہ حسینی القادری الملتانی سجادہ نشین درگاہ پیر قطب المشائخ حضرت شاہ سید پیر حسینی القادری الملتانی محقق امام پورہ شریف مقرر ہے ۔ تقاریب عرس شریف کا آغاز قیامگاہ سجادہ نشین محلہ سمتا کالونی ٹولی چوکی بعد نماز عصر تلاوت کلام پاک و ختم سے ہوگا ۔ بعد نماز عشاء درگاہ شریف برمزار معزؒ گل افشانی و فاتحہ ہوگی ۔ مراسم عرس شریف خلیفہ و جانشین دوم انجام دیں گے ۔ محفل میلاد شریف رات دس بجے قیامگاہ سجادہ نشین منعقد ہوگی ۔

 

محفل فیضان حضرت نذر محبوب شاہؒ
حیدرآباد ۔ /6 اپریل (راست) ماہانہ محفل فیضان حضرت نذر محبوب شاہ قادریؒ /28 جمادی الثانی بروز جمعرات آستانہ عالیہ فیض النذر ، موضع ڈی پوچم پلی منڈل قطب اللہ پور ضلع رنگاریڈی نزد ڈنڈیگل پولیس اسٹیشن زیرنگرانی مولانا منصور احمد شاہ قادری النذری قیصر بابا جانشین حضرت ممدوح بعد عشاء مقرر ہے ۔ بعد عصر چادر گل شجرہ خوانی و فاتحہ خوانی ہوگی ۔

 

مجالس عزاء
حیدرآباد ۔ /6 اپریل (راست) انجمن عزاء داران پنجشنبہ کے مجالس عزاء کا سلسلہ جمعرات /7 اپریل شام 7 بجے سے بانی و صدر انجمن محمد اسحاق علی کے مکان یونائیٹیڈ ریسیڈنسی فلیٹ نمبر 504 سے آغاز ہوگا ۔ طیب علی عاشور خانہ الحسین جام باغ ، میر حسین علی خاں زوار قیصر منزل ، حاجی علی حسین باقری حسین نگرکالونی ، عابد علی خاں والا جاہی و جعفر علی الاوہ سرطوق ، سید رضا حسین نقوی کوچہ خطیب ، آغا علی آفندی و چھوٹی بارگاہ چھتہ بازار ، ماتم کدہ حسینی و عباس علی فرید احاطہ کمال یارجنگ ، بارگاہ بشیر زہرہ نگر ، پنجہ شاہ ولایت ، عاشور خانہ قدم رسول میں نائب صدر میر معظم حسین خاں رضوی کی مجلس کے بعد مجالس عزاء کا اختتام ہوگا ۔

 

تحریک اسلامی کا مرکزی اجتماع
حیدرآباد ۔ 6 ۔ اپریل : ( راست ) : تحریک اسلامی کے زیر اہتمام ہفتہ واری مرکزی اجتماع 7 اپریل کو بعد نماز عشاء 9 تا 11 بجے شب سنی مرکز مسجد گل بانو نامپلی میں منعقد ہوگا ۔ اس اجتماع کا آغاز قرات کلام پاک اور نعت شریف سے ہوگا ۔ مولانا محمد فاروق قادری کا خصوصی خطاب ہوگا ۔۔