مذہبی خبریں

لاتحزن کانفرنس
حیدرآباد ۔ 30 ۔ مارچ : ( راست ) : تحریک اسلامی کے زیر اہتمام زیر صدارت امیر تحریک اسلامی مولانا محمد آصف بلال قادری ’ لاتحزن کانفرنس ‘ 31 مارچ کو 9 بجے شب سنی مرکز مسجد گل بانو نامپلی مقرر ہے ۔ منقبت سیدنا صدیق اکبر ؓ پیش کی جائے گی ۔ مولانا محمد آصف بلال قادری کا خصوصی خطاب کے علاوہ مولانا محمد فاروق قادری اور دیگر علماء کے بیانات ہوں گے ۔۔

محافل منقبت سیدنا صدیق اکبرؓ
حیدرآباد ۔ 30 ۔ مارچ : ( راست ) : بزم میلاد النبیؐ کے زیر اہتمام بسلسلہ یوم وصال حضرت سیدنا صدیق اکبرؓ محافل منقبت حضرت سیدنا صدیق اکبرؓ مقرر ہے ۔ نگرانی جناب سید شاہ احمد علی تاجی شرفی قادری کریں گے ۔ پہلا اجلاس 31 مارچ کو بعد نماز عشاء مسجد افضل خاں گھانسی بازار دوسرا اجلاس یکم اپریل بروز جمعہ مسجد سردار بیگ موسیٰ باولی منعقد ہوگا ۔۔

جلسہ سیرت و مناقب
حضرت ابوبکر صدیقؓ
حیدرآباد ۔ 30 ۔ مارچ : ( راست ) : جلسہ سیرت و مناقب امیر المومنین خلیفہ اول حضرت سیدنا ابوبکر صدیق ؓ 31 مارچ کو 11 ساعت صبح احاطہ مدرسہ باب العلم انوار محمدی پولیس کالونی بہادر پورہ میں زیر نگرانی مولانا سید اسحق محی الدین قادری مقرر ہے ۔ حافظ غلام محمد خاں نقشبندی قرات کلام مجید سے جلسہ کا آغاز ہوگا ۔ مولانا محمد ناصر الدین صدیقی ، مولانا محمد آصف عرفان قادری ، محمد ریاض احمد کے خطابات ہوں گے ۔۔

 

تحفظ ایمان اور عشق رسولؐ پر جلسہ عام
حیدرآباد ۔ 30 ۔ مارچ : ( راست ) : مجلس علمیہ کے زیر اہتمام جلسہ تحفظ ایمان و عشق رسول ﷺ کے تقاضے زیر صدارت مولانا شاہ محمد جمال الرحمن مفتاحی رکن عاملہ مجلس علمیہ و صدر تحفظ ختم نبوت تلنگانہ یکم اپریل کو بعد نماز عشاء اللہ پور چوراہا نزد محبوب فنکشن ہال بورہ بنڈہ منعقد ہے ۔ مہمان مقررین مولانا محمد عبدالقوی ، مولانا احمد عبید الرحمن اطہر ندوی اور مولانا محمد مصدق القاسمی کے خطابات ہوں گے ۔۔

جلسہ فضیلت سیدنا صدیق اکبر ؓ
حیدرآباد ۔ 30 ۔ مارچ : ( راست ) : کل ہند مرکزی مجلس اہل سنت و جماعت کے زیر اہتمام جلسہ فضیلت سیدنا صدیق اکبرؓ 31 مارچ کو بعد نماز عشاء مسجد درگاہ حضرت خواجہ بندہ علی شاہ گڈی انارم دلسکھ نگر زیر صدارت مولانا سید شجاعت علی سراج قادری منعقد ہوگا۔ مولانا محمد باقر علی صدیق ، مولانا سید حامد الحسن کلیمی علی پاشاہ قادری ، جناب محمد بن علی چشتی ، جناب محمد نوید بیابانی اور صدر کے خطابات ہوں گے ۔۔
جشن ظہور
حیدرآباد ۔ 30 ۔ مارچ : ( راست ) : سید ذاکر حسین رضوی کے بموجب 31 مارچ 8-30 بجے شب عاشور خانہ پنچ بھائی سبزی منڈی میں جشن شہزادی کونین سے مولانا سید علی نقی نجفی ارشد رضا حیدر زیدی ، حیدر آقا علی باقری عرفان جعفری مخاطب کریں گے ۔ مولانا منظر ایلیا نظامت انجام دیں گے ۔۔
٭٭    مرکزی سیرت الزہرا کمیٹی کی جانب سے 31 مارچ کو بعد نماز مغربین مسجد زہرا سلطان شاہی میں جشن ولادت شہزادی کونین حضرت فاطمہ الزہراؓ مقرر ہے ۔ قصیدہ خوانی کے بعد مولانا مہدی علی ہادی مخاطب کریں گے ۔۔
آج جشن جلالتہ العلم ؒ
حیدرآباد ۔ 30 ۔ مارچ : ( راست ) : مدرسہ جامعہ انوار الحق ، راجیو گاندھی نگر بورا بنڈہ میں 31 مارچ کو بعد نماز مغرب جشن جلالتہ العلم مقرر ہے ۔ مولانا سید شاہ عماد الدین قادری الجیلانی عرف حامد پاشاہ جانشین حضور بدر ملت و جلالتہ العلم بحیثیت مہمان خصوصی شرکت اور خطاب کریں گے ۔ جناب شاہ فہد قادری اور ہمنوا دف پر نعتیہ کلام پیش کریں گے ۔۔
جلسہ اصلاح معاشرہ
حیدرآباد ۔ 30 ۔ مارچ : ( راست ) : مولانا سید عباد بن ذکی القاسمی کی اطلاع کے بموجب 31 مارچ کو بعد نماز ظہر مسجد صراط مستقیم ، آزاد نگر عنبر پیٹ میں زیر صدارت مولانا محمد غوث رشیدی جلسہ اصلاح معاشرہ منعقد ہے ۔ مولانا شاہ محمد جمال الرحمن مفتاحی مخاطب کریں گے ۔۔

 

دربار حسینی میں آج جشن شہزادی کونینؐ
حیدرآباد ۔ 30 ۔ مارچ : ( راست ) : کونسلیٹ جنرل اسلامی ریپبلک آف ایران ، انجمن اتحاد ایرانیان حیدرآباد اور امام خمینی ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر سوسائٹی حیدرآباد کے زیر اہتمام 31 مارچ کو 7-30 بجے شب دربار حسینی پرانی حویلی میں سالانہ جشن شہزادی کونینؐ بی بی فاطمہ زہرا اور رہبر انقلاب اسلامی جمہوریہ ایران کی یوم پیدائش پر منعقد ہوگا ۔ جس میں جناب محمود علی ڈپٹی چیف منسٹر تلنگانہ مہمان خصوصی ہوں گے ۔ آقا حسن نوریان کونسلیٹ جنرل اسلامک ریپبلک آف ایران حیدرآباد صدارت کریں گے جب کہ اعزازی مہمان اور مقررین جناب عابد رسول خاں صدر نشین اقلیتی کمیشن ، جناب الطاف حیدر رضوی ، جناب محمد سلیم ( ایم ایل سیز ) ، مولانا ڈاکٹر سید نثار حسین حیدر آقا ، مولانا ظفر یاب حیدر ، جناب میر عنایت علی باقری ہوں گے ۔ جب کہ اس محفل میں مدعو قصیدہ خواں حضرات اور شعرائے کرام حضرات منظوم نذرانہ عقیدت پیش کریں گے ۔ کونسلیٹ جنرل ایران متعینہ حیدرآباد ، صدر انجمن اتحاد ایرانیان حیدرآباد اور جناب میر ہادی علی صدر امام خمینی ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر سوسائٹی حیدرآباد نے عوام سے شرکت کی خواہش کی ہے ۔۔