مقابلہ منقبت شہنشاہ بغدادؒ
حیدرآباد ۔ 23 ۔ مارچ : ( راست ) : بزم غریب نواز قلعہ گولکنڈہ کے زیر اہتمام جشن فیضان شہنشاہ بغداد کے موقع پر مقابلہ منقبت شہنشاہ بغداد مقرر ہے ۔ اس مقابلہ میں شرکت کے لیے 16 سال سے زائد عمر کے نعت خواں کو شرکت کی اجازت رہے گی ۔ مقابلہ میں شرکت کے خواہش مند حضرات بزم غریب نواز ریتی گلی قلعہ گولکنڈہ یا تاج منشن روپ لال بازار شاہ علی بنڈہ سے شام 5 تا 8 بجے شب داخلہ فارم حاصل کرسکتے ہیں ۔ جس میں مقابلہ کی تمام تفصیلات درج ہیں ۔ اضلاع کے حضرات فون نمبر 9390333262 پر اپنا نام اور پتہ درج کرواسکتے ہیں ۔ مقابلہ میں اول ، دوم ، سوم ، منتخب ہونے والے نعت خواں کی خدمت میں نقد رقمی ایوارڈ اور توصیفی سند دی جائے گی ۔۔
جلسہ اصلاح معاشرہ
حیدرآباد ۔ 23 ۔ مارچ : ( راست ) : مولانا سید عباد بن ذکی القاسمی کے بموجب 24 مارچ کو بعد نماز ظہر مسجد صراط مستقیم ، آزاد نگر عنبر پیٹ میں زیر صدارت مولانا حافظ محمد غوث رشیدی جلسہ اصلاح معاشرہ منعقد ہے مولانا محمد انصار اللہ قاسمی مخاطب کرینگے ۔۔
جشن غریب نوازؒ
حیدرآباد ۔ 23 ۔ مارچ : ( پریس نوٹ ) : سالانہ جشن حضرت سیدنا خواجہ غریب نوازؒ و روانگی غلاف مبارک درگاہ اجمیر شریف 2 اپریل کو بعد عشاء روبرو والگا ہوٹل نئی روڈ شاہ علی بنڈہ میں زیر سرپرستی مولانا سید شاہ محمد قبول بادشاہ قادری شطاری معتمد صدر مجلس علمائے دکن مقرر ہے ۔ حضرت سید شاہ علی اکبر نظام الدین حسینی صابری امیر جامعہ نظامیہ ، مولانا سید شاہ ظہیر الدین علی صوفی قادری ، مولانا سید شاہ اسرار حسین رضوی المدنی ، مولانا سید شاہ محمود بادشاہ قادری زرین کلاہ ، مولانا سید شاہ اولیاء حسینی مرتضی پاشاہ قادری ، مولانا صوفی شاہ مظفر علی ابوالعلائی ، مولانا سید غلام صمدانی علی قادری ، مولانا سید احمد الحسینی سعید قادری ، مولانا سید قادر محی الدین جنید پاشاہ ، مولانا سید عبدالروف حسینی بغدادی ، مولانا سید ستار حسینی بندہ نوازی ، مولانا سید ابراہیم حسینی فاروق پاشاہ ، مولانا صوفی شاہ محمد عبدالقادر قادری چشتی ثانی ، مولانا مظفر حسین مہمانان خصوصی ہوں گے ۔۔
عرس شریف
حیدرآباد ۔ 23 ۔ مارچ : ( راست ) : عرس شریف حضرت شاہ میر فیاض الدین علی خاں ابوالعلائی قبلہ واقع ریاست نگر میں 23 مارچ کو آغاز ہوا ۔ 24 مارچ کو 9 بجے صبح تا 10 بجے دن تلاوت کلام پاک دس بجے دن تا 2 بجے دن عصر تا مغرب محفل سماع ہوگی ۔ سجادہ نشین مراسم عرس انجام دیں گے ۔۔
جشن غریب نوازؒ
حیدرآباد ۔ 23 ۔ مارچ : ( پریس نوٹ ) : سالانہ جشن حضرت سیدنا خواجہ غریب نوازؒ و روانگی غلاف مبارک درگاہ اجمیر شریف 2 اپریل کو بعد عشاء روبرو والگا ہوٹل نئی روڈ شاہ علی بنڈہ میں زیر سرپرستی مولانا سید شاہ محمد قبول بادشاہ قادری شطاری معتمد صدر مجلس علمائے دکن مقرر ہے ۔ حضرت سید شاہ علی اکبر نظام الدین حسینی صابری امیر جامعہ نظامیہ ، مولانا سید شاہ ظہیر الدین علی صوفی قادری ، مولانا سید شاہ اسرار حسین رضوی المدنی ، مولانا سید شاہ محمود بادشاہ قادری زرین کلاہ ، مولانا سید شاہ اولیاء حسینی مرتضی پاشاہ قادری ، مولانا صوفی شاہ مظفر علی ابوالعلائی ، مولانا سید غلام صمدانی علی قادری ، مولانا سید احمد الحسینی سعید قادری ، مولانا سید قادر محی الدین جنید پاشاہ ، مولانا سید عبدالروف حسینی بغدادی ، مولانا سید ستار حسینی بندہ نوازی ، مولانا سید ابراہیم حسینی فاروق پاشاہ ، مولانا صوفی شاہ محمد عبدالقادر قادری چشتی ثانی ، مولانا مظفر حسین مہمانان خصوصی ہوں گے ۔۔
عرس شریف
حیدرآباد ۔ 23 ۔ مارچ : ( راست ) : عرس شریف حضرت شاہ میر فیاض الدین علی خاں ابوالعلائی قبلہ واقع ریاست نگر میں 23 مارچ کو آغاز ہوا ۔ 24 مارچ کو 9 بجے صبح تا 10 بجے دن تلاوت کلام پاک دس بجے دن تا 2 بجے دن عصر تا مغرب محفل سماع ہوگی ۔ سجادہ نشین مراسم عرس انجام دیں گے ۔۔
تحریک اسلامی کا مرکزی اجتماع
حیدرآباد ۔ 23 ۔ مارچ : ( راست ) : تحریک اسلامی کے زیر اہتمام ہفتہ واری مرکزی اجتماع 24 مارچ کو بعد نماز عشاء 9 تا 11 بجے شب سنی مرکز مسجد گل بانو نامپلی میں منعقد ہوگا ۔ اس اجتماع کا آغاز مبلغین کی قرات کلام پاک سے ہوگا اور نعت رسول ؐ پیش کی جائے گی ۔ نگران تحریک اسلامی مولانا محمد فاروق قادری کا عقیدہ اہلسنت پر خصوصی خطاب ہوگا ۔ اور اس کے بعد دعا ہوگی ۔۔
ختم دلائل الخیرات
حیدرآباد ۔ 23 ۔ مارچ : ( راست ) : ابوالفداء اسلامک ریسرچ سنٹر کے زیر اہتمام محفل ختم دلائل الخیرات ( درود شریف ) و ختم خواجگان نقشبند و تعلیمات اولیاء نقشبند زیر نگرانی مولانا سید شاہ حسین شہید اللہ بشیر بخاری نقشبندی قادری خلیفہ حضرت ابوالفداءؒ 24 مارچ کو بعد نماز مغرب مسجد حضرت سید شاہ فیض اللہ حسینی شکر گنج مقرر ہے ۔ بعد نماز عشاء جماعت ابوالفداء کا قصیدہ بردہ شریف ہوگا ۔۔
عرس شریف
٭٭ عرس شریف حضرت سید بابا بہاء الدین سہروردی کا 25 اور 26 مارچ کو خواجہ گوڑہ امجد آباد منی کنڈہ میں مقرر ہے ۔ سجادہ نشین حضرت میٹھے شاہ ولی کی سرپرستی میں منایا جائے گا ۔ مولانا سید محمد غوث قادری کلیمی مہمان خصوصی ہونگے ۔ پروگرام کے مطابق 25 مارچ کو بعد مغرب صندل شریف بعد عشاء محفل سماع ہوگا ۔ 26 مارچ کو محفل چراغاں ہوں گے ۔ صدر کمیٹی درگاہ محمد عبدالحکیم قادری رضوی کی قرات کلام پاک سے آغاز ہوگا ۔۔
صدائے مادر علمیہ کانفرنس
حیدرآباد ۔ 23 ۔ مارچ : ( راست ) : مجلس استقبالیہ جشن تاسیس جامعتہ المومنات کا مشاورتی اجلاس جامعتہ المومنات مغل پورہ میں سید شاہ نور الحق قادری صدر استقبالیہ کی صدارت میں منعقد ہوا ۔ جس میں متفقہ طور پر جشن بضمن صدائے مادر علمیہ کانفرنس اواخر اپریل میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا اس کانفرنس میں 1991 تا 2016 تک جو بھی طالبات جامعہ میں تعلیم حاصل کی یا جامعہ سے فارغ التحصیل ہوئے ان کو ایک چھت کے تحت جمع کیا جائے گا ۔ تاریخ اور مقام کا عنقریب اعلان کیا جائے گا ۔۔
خواتین و طالبات کا اجتماع
حیدرآباد ۔ 23 ۔ مارچ : ( راست ) : مسلم ویمن ویلفیر اسوسی ایشن کے زیر اہتمام خواتین و طالبات کا اجتماع عام 25 مارچ کو 2-30 بجے دن گارڈن پلازہ فنکشن ہال نزد سنتوش نگر پانی کی ٹانکی مقرر ہے ۔ محترمہ بدر فاطمہ صدر اسوسی ایشن کا خصوصی خطاب ہوگا ۔۔
اعراس شریف
٭٭ حضرت سیدنا پہلوان شاہ ولی ؒ منڈل شاہ آباد ضلع رنگاریڈی کا آغاز 26 مارچ سے ہوگا ۔ 26 مارچ کو صندل مبارک بعد نماز عصر ختم قرآن مجید بعد نماز مغرب حلقہ ذکر زیر نگرانی مولانا سید احمد محی الدین حسینی القادری المعروف جیلانی پاشاہ قبل از عشاء تناول تبرک بعد نماز عشاء جلوس صندل 11 بجے صندل مالی 11-30 بجے شب جلسہ فیضان اولیاء اللہ زیر صدارت مولانا محمد فرید الدین قادری نقشبندی منعقد ہوگا ۔ مولانا سید شاہ عزیز اللہ قادری نقشبندی ، مولانا شاہ محمد فصیح الدین نظامی اشرفی کے خصوصی خطابات ہوں گے ۔ محترم محمد عقیل احمد عقیل ، مولانا محمد احسن علی احتشام ، مولانا سید مدثر احمد نعت شریف سنائیں گے ۔ مولانا محمد صابر حسین قادری محمودی نظامت کے فرائض انجام دیں گے ۔ مولانا محمد مسعود صلوۃ و سلام پیش کریں گے ۔ 27 مارچ کو محفل چراغاں بعد نماز مغرب محفل سماع مقرر ہے ۔۔
٭٭ حضرت سید بابا فخر الدین سہروردی اولیاءؒ کا عرس شریف و جلسہ فیضان اولیاء اللہ 25 اور 26 مارچ کو خواجہ گوڑہ بھوپال گوڑہ منی کنٹہ گچی باولی مقرر ہے ۔ بعد نماز مغرب صندل مالی و چادر گل مراسم عرس متولی انجام دیں گے اور بعد نماز عشاء جلسہ فیضان اولیاء اللہ زیر نگرانی مولانا سید اسحاق محی الدین قادری جلسہ کا آغاز مولانا غلام محمد خاں نقشبندی قادری نعت شریف محمد جغفر خاں قادری شرفی سنائیں گے اور مولانا محمد شرف الدین قادری ، مولانا آصف عرفان قادری ، مولانا محمد ریاض احمد قادری کے خصوصی خطابات ہوں گے ۔۔
مولانا مفتی محمد عبداللہ پھولپوری کی آمد
حیدرآباد ۔ 23 ۔ مارچ : ( راست ) : مولانا مفتی شاہ محمد عبداللہ پھولپوری شیخ الحدیث و ناظم اعلیٰ مدرسہ اسلامیہ عربیہ بیت العلوم سرائے میر اعظم گڑھ 24 مارچ حیدرآباد آمد ہوگی ۔ مولانا کے بیانات 24 مارچ بعد مغرب مسجد نور ، مدرسہ فیض العلوم میں عمومی خطاب ہوگا جب کہ 25 مارچ کو بعد فجر مسجد ابراہیم ملے پلی میں اور جمعہ سے قبل مسجد عامرہ عابد روڈ میں خطاب ہوگا اور اسی دن بعد نماز عشاء مسجد الہیٰ یوسف گوڑہ چیک پوسٹ میں عمومی خطاب رہے گا ۔ 26 مارچ بعد نماز فجر مسجد نور سوریہ نگر کالونی ٹولی چوکی میں خطاب رہے گا ۔۔
امتحانات سالانہ جامعہ نظامیہ ، ادخال فیس کی تاریخ
حیدرآباد ۔ 23 ۔ مارچ : ( پریس نوٹ ) : امتحانات سالانہ جامعہ نظامیہ بابتہ مئی 2016 ’ تقریری و تحریری ‘ مولوی تا کامل و دبلوم فی اللغۃ العربیہ 9 تا 21 مئی کو 9-30 ساعت صبح تا 5 ساعت شام جامعہ ہذا میں منعقد ہوں گے ۔ امتحانات اہل خدمات شرعیہ ( نائب قضات ، خطابت ، امامت ، موذنی ، ملا ) 7 مئی روز شنبہ کو اور امتحانات قرات عشرہ ، سبعہ و سیدنا امام عاصم کوفیؒ 8 مئی روز یکشنبہ کو منعقد ہوں گے ۔ جب کہ امتحان تکمیل حفظ قرآن مجید ، ملحقہ مدارس جامعہ نظامیہ شہر کے ملحقہ مدارس میں جو طلبہ تکمیل حفظ قرآن مجید کئے ہیں ان کا امتحان جامعہ ہذا ہی میں ہوگا ۔ تکمیل حفظ قرآن مجید کا امتحان 19 مئی مقرر ہے ۔ مذکورہ امتحانات میں شرکت کے امیدواروں کو 17 اپریل تک درخواست شرکت امتحان جامعہ کے مطبوعہ فارم پر بغیر دیرینہ فیس داخل کرنی ہوگی ۔ مولوی تا کامل کے لیے دیرینہ فیس 100 روپئے ، قرات ، اہل خدمات ، تکمیل حفظ ، ڈپلوما کے لیے دیرینہ فیس 50 روپئے کے ساتھ فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 24 اپریل ہوگی ۔ خانگی امیدوار امتحان مولوی میں عربی انٹرنس یا اس کے مماثل امتحان کامیاب یا کسی مسلمہ تعلیمی ادارہ کے صداقت نامہ قابلیت یا کسی مستند عالم کی تصدیق قابلیت پر ’ امتحان عالم میں مولوی یا اس کے مماثل ‘ عربی پری ڈگری کورس امتحان کامیاب ’ امتحان فاضل میں عالم یا اس کے مماثل عربی ( بی اے یا بی اے ایل ) جن کی زبان اختیاری عربی ہو یا اسلامک اسٹڈیز مضمون رہا ہو ‘ امتحان مولوی کامل میں صرف فاضلین جامعہ ہذا ہی شریک ہوسکتے ہیں ۔ درخواست فارم شرکت امتحان جامعہ ہذا کے دفتر شعبہ تدریس سے بہ ایام کار اوقات دفتر 9 ساعت صبح تا 4 ساعت دن مورخہ 26 مارچ سے اجراء ہوں گے ۔ امیدوار کی دو عدد جدید پاسپورٹ سائز فوٹو کا شرعی لباس میں ہونا لازمی ہے بعد تکمیل درخواست شرکت امتحان مقررہ فیس کے ساتھ دفتر ہی میں جمع کرانا ہوگا ۔ نا مکمل درخواستیں مسترد کردی جائیں گی ۔۔
خدائی رنگ اپنائیے : مولانا غوثوی شاہ کا بیان
حیدرآباد ۔ 23 ۔ مارچ : ( راست ) : ہندو بھائیوں کے رنگ ڈالنے والے تہوار ہولی کے موقع پر صدر آل انڈیا مسلم کانفرنس مولانا غوثوی شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مذہب اسلام سے پہلے اگر کوئی کسی مذہب کو اپنا لیتا تو اس کا ایک خاص رنگ ہوتا جیسا کہ آج بھی ہے جب اسلام کا آغاز ہوا اور لوگ مسلمان ہونے لگے تو ان سے پوچھا گیا کہ ’ اسلام کا کیا رنگ ہے ‘ تو اللہ نے حضورؐ کی زبان سے فرمایا ’ صبغۃ اللہ ومن احسن من اللہ صبغۃ ‘ کہدو کہ ہم نے اللہ کے رنگ کو اختیار کیا ہے اور اللہ کے رنگ سے بہتر کس کا رنگ ہے ۔ بے شک اللہ کا رنگ توحید ہے اس کی یکتائی کو ماننا اور اپنانا ہے ۔ جب یہ رنگ کسی عبد مسلم پرچھا جاتا ہے تو اس کی دنیا اور آخرت دونوں حسنہ ہوجاتی ہے اور وہ پھر ہر رنگ سے لطف اندوز ہوجاتا ہے کیوں کہ اس کی نگاہ صرف کرنٹ واحد پر ہوتی ہے اور لوگ مختلف رنگوں کے بلبوں لایٹس سے متاثر ہو کر لطف اندوز ہوتے ہیں کسی شاعر عارف نے کہا :۔۔ یار میرا عجب رنگیلا ہے ساتھ سب کے ہے پھر اکیلا ہے