درس قرآن مجید
حیدرآباد ۔ /27 مارچ (فیاکس) جماعت اسلامی ہند ٹولی چوکی محلہ بال ریڈی نگر میں بروز جمعرات بعد نماز مغرب درس قرآن بمکان عبدالرب عقب مسجد بلال ٹولی چوکی میں منعقد ہوگا ۔
٭٭ جماعت اسلامی ہند ٹولی چوکی محلہ الحسنات کالونی میں درس قرآن آج بروز جمعرات بمقام خالد منزل روبرو مسجد ابوبکر صدیقؓ بعد نماز مغرب منعقد ہوگا ۔
٭٭ جماعت اسلامی ہند ٹولی چوکی محلہ قادر باغ میں درس قرآن مجید بروز جمعرات بعد نماز عشاء بمکان عبدالحمید نزد بھارت کرانہ اسٹور منعقد ہوگا ۔
٭٭ جماعت اسلامی ہند ٹولی چوکی محلہ سمتا کالونی میں اجتماعی مطالعہ قرآن و درس حدیث آج بروز جمعرات بعد نماز فجر بمکان انجنیئر محمد عبدالباسط منعقد ہوگا ۔ جناب محمد ہاشم علی خان تذکیر پیش کریں گے ۔
عصر حاضر میں خاتون حفاظ کی ذمہ داریاں کانفرنس
حیدرآباد ۔ /27 مارچ (راست) جامعۃ المؤمنات مغلپورہ میں ایک مشاورتی اجلاس منعقد ہوا ۔ جس میں متفقہ طور پر طئے کیا گیا کہ مؤمنات حفاظ بورڈ کے زیراہتمام ایک یومی عصر حاضر میں خواتین حفاظ کی ذمہ داریاں کانفرنس منعقد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ڈاکٹر مفتیہ نازیہ عزیز صدر بورڈ نے کہا کہ کانفرنس کا اصل مقصد خواتین حفاظ کے دینی خدمات میں مصروف رہنے کی طرف مائل کرنا ہے ۔ یہ کانفرنس /2 اپریل بروز منگل اور گھر مغلپورہ میں منعقد ہوگی جس میں ممتاز علماء و مفتیان کرام مرد و خواتین مخاطب کریں گے ۔
اقراء قرات سوسائٹی کا جلسہ قرات
حیدرآباد ۔ 27 ۔ مارچ : ( راست ) : اقراء قرات سوسائٹی کی جانب سے منعقد ہونے والے آل انڈیا مقابلے قرات و اذان کے ضمن میں 29 مارچ کو نماز جمعہ کے ساتھ ہی جامع مسجد چوک میں قاری محمد عبدالقیوم شاکر کی نگرانی میں جلسہ قرات مقرر ہے ۔ دکن کے نامور قراء کرام قرات کلام پاک پیش کریں گے ۔۔
مجلس بیسویں شریف
حیدرآباد ۔ 27 ۔ مارچ : ( راست ) : مجلس بیسویں شریف حضرت میراں سید شاہ محمد حبیب اللہ قادری تخت نشین واقع سبزی منڈی کاروان ساہو میں زیر نگرانی مولانا اکرم پاشاہ قادری تخت نشین سجادہ نشین متولی درگاہ 28 مارچ کو مقرر ہے ۔ بعد نماز عصر ختم قرآن مجید بعد نماز مغرب مزارات پر گلفشانی سلام ہوگا بعد ازاں بعنوان عشق رسول پر علماء و مشائخ کے خطابات ہونگے ۔۔
عرس شریف
٭٭ عرس شریف حضرت ثابت علی شاہ واقع آصف نگر ، گھانسی گریاں مہدی پٹنم 28 مارچ کو مقرر ہے ۔ بعد نماز مغرب فاتحہ خوانی و پیشکشی چادر گل مقرر ہے ۔۔
سنی مرکز میں اجتماع
حیدرآباد ۔ 27 ۔ مارچ : ( راست ) : محمد قمر قادری کے بموجب تحریک اسلامی کے زیر اہتمام اجتماع 28 مارچ کو 9 تا 11 بجے شب سنی مرکز مسجد گل بانو نامپلی میں منعقد ہوگا ۔ مفتی محمد آصف بلال قادری مناقب مولا علی ؓ پر خطاب کریں گے ۔۔
ختم دلائل الخیرات
حیدرآباد ۔ 27 ۔ مارچ : ( راست ) : ابوالفداء اسلامک ریسرچ سنٹر کے زیر اہتمام محفل ختم دلائل الخیرات ( درود شریف ) و ختم خواجگان نقشبند و تعلیمات اولیاء نقشبند زیر نگرانی مولاناسید شاہ حسین شہید اللہ بشیر بخاری نقشبندی جمعرات بعد نماز مغرب مسجد حضرت سید شاہ فیض اللہ حسینی شکر گنج مقرر ہے ۔ خواتین کے لیے پردہ کا نظم رہے گا ۔ بعد نماز عشاء نگران محفل کا خطاب اور جماعت ابوالفداء کا قصیدہ بردہ شریف اور ذکر و سلوک و مراقبہ کی مجلس رہے گی ۔۔
جشن ولادت حضور مولائے کائنات
علی المرتضیٰ ؓ
و قطب المشائخ حضور غریب نوازؒ
حیدرآباد ۔ 27 ۔ مارچ : ( راست ) : محمد عبدالرزاق شاہ قادری کے بموجب قدیم جشن ولادت حضور مولائے کائنات علی المرتضیٰ ؓ و قطب المشائخ حضور خواجہ غریب نوازؒ 28 مارچ بعد عشاء آستانہ عالیہ قادریہ بارگاہ حضرت سید عبداللہ شاہ ولی قادری قبلہؒ شاہ علی بنڈہ ہری باولی موڑ میں نگرانی مولانا محمد اللہ شاہ قادری سرخیل آغا کریں گے ۔ پروگرام بعد نماز عشاء حلقہ ذکر بعدہ محفل سماع منعقد ہوگا ۔۔
عرس شریف
حیدرآباد ۔ 27 ۔ مارچ : ( راست ) : عرس شریف حضرت علی چمن قبلہؒ کا 28 مارچ کو احاطہ درگاہ شریف چندہ پور اچم پیٹ سری سیلم ہائی میں مقرر ہے ۔ صبح جلوس صندل قیام گاہ حضرت ممدوحؒ جہاں نما سے برآمد ہوگا ۔ صبح 11 بجے صندل ، پیشکشی چادر گل ، تبدیل غلاف مبارک دعا سلام بعد ظہر محفل سماع ہوگی ۔۔
قلی قطب شاہ اسٹیڈیم میں
جلسہ معراج النبیؐ
حیدرآباد ۔ 27 ۔ مارچ : ( پریس نوٹ) : کل ہند بزم رحمت عالم کے زیر اہتمام 3 اپریل کو بعد نماز عشاء قلی قطب شاہ اسٹیڈیم ہائی کورٹ روڈ مرکزی جلسہ معراج النبیؐ منعقد ہوگا ۔ صدارت جناب ایم اے مجیب صدر بزم اور نگرانی حافظ محمد مظفر حسین خاں قادری کریں گے ۔ مہمان مقررین میں مولانا محمد شمیم الزماں قادری ، مولانا سید شاہ خوشتر ربانی ، مولانا مفتی محمد ناظم رضا شرکت اور مخاطب کریں گے ۔۔