مذہبی خبریں

قرآنی تعلیمات پر مبنی تربیت کے بغیر سب پر محیط سماج کی تشکیل ناممکن
اردو یونیورسٹی میں حیدرآباد ڈائیلاگ خصوصی لیکچر سیریز کا آغاز، ڈاکٹر محمد اسلم پرویز کا خطبہ
حیدر آباد، 13؍مارچ (پریس نوٹ) اخراجیت اور امتیازی رویّے انسانوں کے وضع کردہ ہیں۔ ہمیں اپنے بچوں کی تربیت انصاف، سچائی اور مساوات کی تعلیمات کی بنیاد پر کرنی چاہیے تاکہ ایک اشتمالی سماج (Inclusive Soceity) کی تشکیل ہو۔ ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر محمد اسلم پرویز،و ائس چانسلر مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی نے آج شعبۂ سیاسیات اور البیرونی مرکز برائے سماجی اخراجیت و اشتمالی پالیسی کے زیر اہتمام ’’حیدرآباد ڈائیلاگ‘‘ خصوصی لکچر سیریز کے افتتاحی خطبہ میں کیا۔ اسکول برائے فنون و سماجی علوم کے سمینار ہال میں منعقدہ ان کے لکچر کا عنوان ’’اشتمالیت و اخراجیت، بطور شخصی خصائل‘‘ تھا۔ ڈاکٹر اسلم پرویز نے مسلمانوں کی قرآن سے عدم واقفیت کو اختلافات کے لیے ذمہ دار قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ جب کسی کی بات پسند نہ آئے تو ہم اسے نظر انداز کرسکتے ہیں لیکن اس سے لڑائی جھگڑے میں پڑنا قرآنی تعلیمات کے مغائر ہے۔ انہوں نے نوجوانوں کو صلاح دی کہ وہ قرآن کی تعلیم پر عمل کریں اور مخالفتوں سے نہ گھبرائیں۔ پھر سماج میں جہیز جیسی لعنت بھی نہیں رہے گی اور عورت کو اس کا صحیح مقام بھی ملے گا۔ ابتداء میں ڈاکٹر افروز عالم نے خیر مقدم کیا ۔

جلسہ تقسیم اسناد ‘ عطائے خلعت کلیۃ البنات جامعہ نظامیہ
حیدرآباد ۔ 13 ۔ مارچ ۔ ( پریس نوٹ)۔ علوم اسلامیہ کی عظیم دینی درسگاہ جامعہ نظامیہ کے تحت لڑکیوں کی اعلیٰ دینی تعلیم و تربیت کا مرکز کلیۃ البنات جامعہ نظامیہ واقع قاضی پورہ ‘ شاہ علی بنڈہ روڈ کا جلسہ سالانہ ‘ تقسیم اسناد وعطائے خلعت 17 ؍ مارچ کو 10 بجے دن کلیۃ البنات جامعہ نظامیہ ‘ واقع قاضی پورہ شاہ علی بنڈہ ‘ قاضی پورہ ‘ مقرر ہے ۔ صدارت محترمہ ممتاز بیگم صدر معلمہ کلیۃ البنات کریں گی ۔ قرأت کلام پاک میمونہ فاطمہ ‘ نعت شریف عربی ‘ سارہ بیگم ‘ نعت شریف اردو فرحین جہاں ‘ نعت شریف انگریزی عرشیہ بیگم سے جلسہ کا آغاز سے ہوگا ۔ تقریر عربی سارہ فاطمہ ‘ تقریر اردو سید درخشاں ‘ تقریر انگریزی عرشیہ بیگم کریں گی ۔ تعلیمی رپورٹ محترمہ عابدۃ النساء بیگم معلمہ کلیۃ البنات پیش کریں گی ۔ خطبہ استقبالیہ صدر معلمہ اور تذکرہ حضرت شیخ الاسلام ؒ محترمہ ہاجرہ بیگم معلمہ کلیۃ البنات جامعہ نظامیہ بیان کریں گی۔بحیثیت مہمانان خصوصی محل مبارک حضرت سیدہ شاہ اکبر نظام الدین حسینی صابری ‘ امیر جامعہ نظامیہ ‘محل مبارک مولانا سید شاہ طاہر رضوی ‘سابق صدر الشیوخ جامعہ نظامیہ ‘محل مبارک مولانا مفتی خلیل احمد شیخ الجامعہ ‘ جامعہ نظامیہ ‘محل مبارک مولانا سید محمد صدیق حسینی ‘ رکن معزز مجلس انتظامی جامعہ نظامیہ شرکت کریں گی ۔ کلیۃ البنات جامعہ نظامیہ سے کامیابی حاصل کرنے والے طالبات مولوی (91 ) عالم (58) فاضل (18) کامل الادب (2) کامل الحدیث (8 ) ڈپلوما ان عربی (85) قرأت امام عاصم کوفیؒ (44) اہل خدمات شرعیہ (137) کو بدست مہمان خصوصی اسناد و خلعت و انعامات دیئے جائیں گے اور سال حال کلیۃ البنات جامعہ نظامیہ سے امتیازی کامیابی حاصل کرنے والی طالبات میں گولڈ میڈل عطا کئے جائیں گے ۔ خواتین اور طالبات سے شرکت کی خواہش کی جاتی ہے ۔

درس قرآن مجید
حیدرآباد ۔ 13 ۔ مارچ : ( راست ) : جماعت اسلامی ہند ٹولی چوکی محلہ الحسنات کالونی میں درس قرآن بروز جمعرات خالد منزل روبرو مسجد ابوبکر صدیق ؓ بعد نماز مغرب منعقد ہوگا ۔۔
٭٭ جماعت اسلامی ہند ٹولی چوکی محلہ قادر باغ میں درس قرآن مجید بروز جمعرات بعد نماز عشاء بمکان عبدالحمید منعقد ہوگا ۔۔

مکہ مسجد میں سالانہ فاتحہ
حضرت خواجہ معین الدین چشتیؒ
حیدرآباد ۔ 13 ۔ مارچ : ( پریس نوٹ) : الحاج محمد عبدالقدیر صدیقی مہتمم مکہ مسجد کے بموجب سالانہ فاتحہ حضرت خواجہ معین الدین چشتیؒ 6 رجب بعد نماز عصر تاریخی مکہ مسجد مقرر ہے ۔ حافظ شیخ محمد علی موذن مکہ مسجد کی قرات کلام پاک سے آغاز ہوگا ۔ مولانا محمد رضوان قریشی خطیب مکہ مسجد ، حافظ وہاج احمد کا خطاب ہوگا ۔ نماز عصر 5-15 بجے ہوگی ۔۔

سالانہ جلسہ و فیضان خواجہ غریب نوازؒ
حیدرآباد ۔ 13 ۔ مارچ : ( راست ) : ڈاکٹر میر وجاہت علی معتمد مجلس انتظامی کے بموجب زیر اہتمام مدرسہ باب العلوم انوار محمدی 14 مارچ کو 12 تا ایک بجے ختم قرآن مجید بعدہ جلسہ فیضان خواجہ خواجگان حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیریؒ احاطہ مدرسہ باب العلم انواری محمدی پولیس کالونی بہادر پورہ مقرر ہے ۔ جلسہ کا آغاز مولانا غلام محمد خاں نقشبندی کی تلاوت قرآن پاک سے اور نعت شریف و منقبت سے آغاز ہوگا ۔ مہمان خصوصی مولانا قاضی محمد عبدالقوی خصوصی خطاب کریں گے ۔۔

حمیدیہ میں آج اختتامی محفل
حضرت خواجہ غریب نوازؒ
حیدرآباد ۔ 13 ۔ مارچ : ( پریس نوٹ) : اسلامک ہسٹری ریسرچ کونسل انڈیا ( آئی ہرک ) اور مجلس انتظامی درگاہ حضرت تاج العرفاء سید شاہ محمد سیف الدین قادری شرفیؒ کے زیر اہتمام حمیدیہ واقع شرفی چمن سبزی منڈی قدیم میں یکم تا 6 رجب المرجب چھ روزہ محافل حضرت سلطان الہند خواجہ خواجگان سید معین الدین حسن سنجری ؒ کے سلسلے کی چھٹی و اختتامی محفل 6 رجب صبح 8-30 بجے زیر نگرانی ڈاکٹر سید محمد حمید الدین قادری شرفی ڈائرکٹر آئی ہرک و سجادہ نشین درگاہ تاج العرفاء منعقد ہوگی ۔ پروفیسر سید محمد حسیب الدین حمیدی ، مولانا مفتی سید محمد سیف الدین حاکم حمیدی ، صاحبزادہ سید محمد علی موسیٰ رضا حمیدی کے علاوہ نگران محفل کے خطابات ہوں گے ۔ نعت خواں حضرات نعت و منقبت پیش کریںگے ۔۔

سالانہ جشن غریب نوازؒ
حیدرآباد ۔ 13 ۔ مارچ : ( راست ) : بزم میلاد النبیؐ کے زیر اہتمام سالانہ جشن غریب نواز کا 14 مارچ بعد نماز مغرب مسجد حضرت مولوی محمد زماں خاں صاحب شہید ؒ میں مقرر ہے ۔ نگرانی جناب سید شاہ احمد علی تاجی کریں گے ۔ مدرسہ کے طلبہ وطالبات کا منقبتی مظاہرہ ہوگا اور نگران محفل کا خطاب ہوگا ۔۔

عرس شریف
حیدرآباد ۔ 13 ۔ مارچ : ( راست ) : حضرت سید شاہ منور حسین قادریؒ کا عرس شریف 14 مارچ بازار روپ لعل شاہ علی بنڈہ زیر نگرانی خادمین درگاہ شریف مقرر ہے ۔ بعد نماز عصر قصیدہ بردہ شریف اور بعد نماز مغرب صندل مالی و چادر گل پیش کی جائے گی ۔۔

جشن فیضان سلطان الہند خواجہ غریب النواز و حضرت پیرشاہ محی الدین ثانی
حیدرآباد ۔ /13 مارچ (راست) کل ہند مرکزی مجلس شیخ الاسلام بانی جامعہ نظامیہ کے زیراہتمام جشن فیضان سلطان الہند خواجہ غریب النواز علیہ الرحمۃ والرضوان و حضرت سیدنا پیر شاہ محی الدین ثانی علیہ الرحمۃ و الرضوان زیرصدارت مولانا غلام احمد قریشی مجددی نقشبندی القادری امیر انٹرنیشنل مسلم تحریک تحفظ سنت /6 رجب بروز جمعرات بعد نماز ظہر قدیم سنی مرکز مدرسہ برکات الحسنات مقرر ہے ۔ طلبائے مدرسہ و دیگر حضرات حمد باری تعالیٰ ، نعت شریف اور منقبت پیش کرنے کی سعادت حاصل کریں گے ۔ علمائے کرام کے خطابات ہوں گے ۔

دبستان جلیل شعبہ خواتین کا دینی اجلاس
حیدرآباد ۔ /13 مارچ (پریس نوٹ) دبستان جلیل (بانی ڈاکٹر حمیرہ جلیلی) شعبہ خواتین کا دینی اجلاس /17 مارچ کو 10.30 بجے دن جلیل منزل نور خاں بازار میں ڈاکٹر اشرف رفیع کی صدارت اور محترمہ حامدی بیگم ، محترمہ انیس عائشہ اور محترمہ رابعہ نیاز جلیلی کی نگرانی میں منعقد ہوگا ۔ اس جلسہ کی مہمان خصوصی محترمہ پروفیسر ذکیہ سلطانہ ہوں گی اور نکہت آرا شاہین نظامت کے فرائض انجام دیں گی جبکہ محترمہ میمونہ جلیلی داعی ہوں گے ۔ جلسہ کا آغاز مسرت النساء کی قرأت کلام پاک سے ہوگا ۔ بعد ازاں ثریا خیرالدین حمد باری تعالیٰ ، محترمہ ممتاز جہاں عشرت ، اسریٰ منظور ، محترمہ تسنیم جوہر ، محترمہ شبینہ فرشوریٰ ، سلٰمی جلیلی ، ڈاکٹر ریاض فاطمہ تشہیر نعتیہ کلام سنانے کی سعادت حاصل کریں گی ۔ محترمہ نسیمہ تراب الحسن ، محترمہ زہرا اور محترمہ اصغر صدیقہ کا خصوصی خطاب ہوگا ۔ محترمہ سیدہ عقیلہ خاموشی سورۃ انعام رکوع نمبر 14 کی تفسیر بیان کریں گی اور سیدہ عابدہ کریم سورۃ الکافرون کی تفسیر بیان کریں گی ۔

غریب نواز کانفرنس
حیدرآباد ۔ 13 ۔ مارچ : ( راست ) : جناب غلام ہمدانی برکاتی کے بموجب تحریک اسلامی کے زیر اہتمام 14 مارچ کو بعد عشاء سنی مرکز مسجد گل بانو نامپلی میں غریب نواز کانفرنس منعقد ہوگی ۔ صدارت و خطاب امیر تحریک مفتی محمد آصف بلال قادری رضوی کا ہوگا ۔ مولانا محمد فاروق رضا قادری اور دیگر علماء کے خطابات ہوں گے ۔ جناب محمد سہیل قادری کی قرات اور محمد جاوید برکاتی ، محمد جنید برکاتی ، محمد خواجہ قادری ، محمد عامر برکاتی ، حافظ عدنان برکاتی ، محمد اظہر برکاتی اور محمد سرور برکاتی نعت شریف و مناقب خواجہ غریب نواز سنائیں گے ۔۔

جلسہ اصلاح معاشرہ
حیدرآباد ۔ 13 ۔ مارچ : ( راست ) : مولانا سید عباد بن ذکی القاسمی کے بموجب 14 مارچ کو بعد نماز ظہر مسجد صراط مستقیم آزاد نگر عنبر پیٹ میں زیر صدارت حافظ محمد یحییٰ سعد جلسہ اصلاح معاشرہ منعقد ہے ۔ مولانا شاہ محمد جمال الرحمن مخاطب کریں گے ۔۔

عرس غریب نواز و چھٹی شریف
حیدرآباد ۔ 13 ۔ مارچ : ( راست ) : فیضان چشتیہ حیدرآباد دکن کے زیر اہتمام سالانہ چھٹی شریف و محفل عرس پاک سلطان الہند غریب نوازؒ جمعرات 14 مارچ کو صبح 8 بجے خانقاہ دانش گاہ چشتیہ ، نٹراج نگر (جھرہ) میں زیر سرپرستی مولانا سید شاہ محمد عبدالقادر حسینی البخاری چشتی کلیمی پیر جیلانی پاشاہ و زیر نگرانی مولانا خواجہ پیر شاہ محمد مہتاب چشتی کربلائی منعقد ہے ۔ محفل کا آغاز قاری محمد اسماعیل قریشی چشتی کی قرات کلام پاک سے ہوگا ۔ محمد حامد چشتی خواجہ قطب الدین چشتی محمد اعجاز پاشاہ نذرانہ عقیدت پیش کریں گے ۔ نگران محفل کا سیرت غریب نواز پر خطاب ہوگا ۔ ختم خواجگان حلقہ تسبیحات شجرہ خوانی کے بعد صلواۃ و سلام دعا ہوگی ۔ بعد نماز ظہر بمکان جناب سید باقر حسین قادری نزد مسجد اقصیٰ نٹراج نگر ٹپہ چبوترہ میں محفل نعت و منقبت ہوگی ۔ ثنا خواں بارگاہ رسالت و بارگاہ سلطان الہند میں نذرانہ عقیدت پیش کریں گے ۔ دعائے خیر پر اختتام ہوگا ۔ تیسری محفل بعد نماز عشاء بمکان محمد سلیم چشتی روڈ نمبر 3 بنجارہ ہلز میں منعقد ہوگی ۔۔
٭٭ سلطان الہند حضرت خواجہ معین الدین چشتی غریب نواز کے عرس شریف کے موقع پر سالانہ فاتحہ چھٹی شریف 14 مارچ کو بعد نماز مغرب بمکان خلیفہ شاہ محمد عبدالمنان چشتی توکلی موقوعہ نزد مدینہ مسجد ایودھیا نگر کالونی مہدی پٹنم زیر سرپرستی مولانا سید شاہ عزیز احمد چشتی مرزائی توکلی منعقد ہے ۔ ختم خواجگان و ختم غوثیہ شجرہ خوانی صلواۃ و سلام کے بعد دعائے خیر ہوگی ۔۔
٭٭ جناب سید شہباز علی قادری کے بموجب چھٹی شریف خواجہ غریب نوازؒ 6 رجب کو قیام گاہ جناب خواجہ شاہ محمد سلیم قریشی قادری افتخاری واقع المصطفی کالونی غازی ملت کالونی فلک نما میں مقرر ہے ۔ جس میں بعد مغرب ختم خواجگان بعد عشاء محفل نعت پاک ہوگی ۔۔