مذہبی خبریں

دینی اجتماع
حیدرآباد ۔ 20 ۔ فروری : ( راست ) : تحریک اسلامی کے مرکزی اجتماع 21 فروری کو 8-45 تا 11 بجے شب سنی مرکز مسجد گل بانو نامپلی میں منعقد ہوگا ۔ مولانا محمد فاروق رضا قادری کا فضائل ابوبکر صدیق ؓ پر خطاب ہوگا اور اس کے بعد ذکر جہری و دعا ہوگی بعد ازاں حلقے لگائے جائیں گے ۔۔

آؤ قرآن مجید تجوید سے سیکھیں مہم کا آج افتتاح
حیدرآباد ۔ 20 ۔ فروری : ( راست ) : جامعتہ المومنات کی مہم آؤ قرآن مجید تجوید سے سیکھیں 21 فروری کو 10 بجے دن کانفرنس ہال جامعتہ المومنات متصل اردو گھر مغل پورہ میں مفتی محمد حسن الدین کی صدارت میں مقرر ہے ۔ مہم کا افتتاح پروفیسر ڈاکٹر غلام یحییٰ انجم ( صدر شعبہ اسلامک اسٹیڈیز ہمدرد یونیورسٹی ) کے دعائیہ کلمات سے ہوگا ۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے الحاج محمد قمر الدین صدر نشین اقلیتی کمیشن تلنگانہ اسٹیٹ شرکت کریں گے ۔ خیر مقدمی کلمات مفتی حافظ ممد مستان علی قادری اور کلمات تشکر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری ادا کریں گے ۔۔

عرس شریف
حیدرآباد ۔ 20 ۔ فروری : ( راست ) : جناب محمد جعفر علی خاں صدر کمیٹی مسجد حضرت بابا فخر الدین اولیاء کے بموجب عرس حضرت سیدنا بابا فخر الدین سہروردیؒ کا خواجہ گوڑہ منی کنڈہ ۔ پوپال گوڑہ میں 21 فروری کو منعقد ہوگا ۔ بعد نماز عصر محفل قرآن خوانی بمقام خانقانہ سہروردیہ خواجہ گوڑہ بعد ازاں علماء و مشائخ ، رفاعی فقراء اور عقیدت مندوں کے ہمراہ جلوس صندل مبارک برآمد ہوگا اور مختلف علاقوں سے گشت کرتا ہوا درگاہ شریف واقع خواجہ گوڑہ گچی باولی پہونچے گا ۔بعد نماز مغرب مسجد سہروردی احاطہ درگاہ شریف میں جلسہ فاضیان اولیاء مولانا سید شاہ اسحق محی الدین قادری نظامی کے زیر نگرانی منعقد ہوگا ۔ مفتی محمد شرف الدین قادری ، مولانا محمد آصف عرفان قادری ، مولانا مفتی محمد ریاض احمد قادری ، مفتی محمد عبدالجواد قادری کے خطابات ہوں گے ۔ مولانا غلام محمد خاں نقشبندی کی قرات کلام پاک سے جلسہ کا آغاز ہوگا ۔ شہر کے معروف نعت خواں اصحاب نعت و منقبت پیش کریں گے ۔۔