مذہبی خبریں

عرس شریف
حیدرآباد ۔ 6 ۔ فروری : ( راست ) : عرس شریف دادا پیر حضرت خواجہ ابوالسیف شاہ شمشیر برہنہ محمد عبدالرحمن وحدتی چشتی القادری 7 فروری کو مقرر ہے ۔ صندل مالی بعد عصر قیام گاہ سجادہ نشین خواجہ گلشن مولا کا چھلہ رنگیلی کھڑکی سے برآمد ہوگا بعد مغرب صندل مالی انجام دی جائے گی اور بعد نماز عشاء محفل سماع مقرر ہے ۔۔

طلبہ و طالبات کے تقریری
انعامی مسابقے کا آج آغاز
حیدرآباد ۔ 6 ۔ فروری : ( راست ) : مولانا محمد عبدالغفار مجاہد القاسمی معتمد عمومی لجنتہ کے بموجب لجنتہ العلماء ریاست تلنگانہ و آندھرا پردیش کے زیر اہتمام بین المدارس الاسلامیہ انعامی تقریری مقابلے منعقد کئے جارہے ہیں ۔ مسابقہ تقریری برائے طلبہ دو طبقات پر مشتمل ہوں گے ۔ طبقہ علیا میں جماعت ششم تا دورۂ حدیث بعنوان ’ ہم جنس پرستی فطرت سے بغاوت ‘ اور طبقہ سفلیٰ میں جماعت سوم تا جماعت پنجم بعنوان ’ مسلم پرسنل لا کا تحفظ کیوں اور کیسے ؟ ‘ منعقد ہوگا ۔ یہ مسابقہ یکم جمادی الثانی 7 فروری کو صبح 8 تا شام 5 بجے کانفرنس ہال دفتر مجلس ختم نبوت نزد مسجد الماس کالی قبر روڈ منعقد ہوگا ۔ نیز برائے طالبات مسابقہ تقریری ایک طبقہ پر مشتمل ہوگا ۔ جماعت چہارم تا فضیلت بعنوان ’ آزادی نسواں کا فریب اور معاشرے پر اس کے اثرات ‘ مسابقہ منعقد ہوگا ۔ یہ مسابقہ7 فروری کو صبح 8 بجے تا شام 5 بجے مدرسیہ اسلامیہ جمال القرآن کشن نگر جھرہ آصف نگر منعقد ہوگا ۔ تقریری مسابقہ 7-30 بجے صبح شروع ہوگا ۔۔

مجالس عزاء
حیدرآباد ۔ 6 ۔ فروری : ( راست ) : انجمن عزا داران پنجشنبہ کے مجالس عزاء کا سلسلہ 7 فروری شام 7 بجے سے صدر انجمن محمد اسحاق علی کے مکان دارالشفاء سے آغاز ہوگا ۔ حاجی علی حسین باقری حسین نگر کالونی ، رضا علی خاں والا جاہی دارالشفاء ، عابد علی خاں والا جاہی و جعفر علی الاوہ سرطوق ، عاشور خانہ نعل مبارک پرانی حویلی ، آغا علی آفندی چھتہ بازار ، بارگاہ دیوان دیوڑھی ، عباس علی فرید احاطہ کمال یار جنگ ، بارگاہ شبیر زہرا نگر ، پنجہ شاہ ولایت عاشور خانہ قدم رسول میں نائب صدر میر معظم حسین خاں رضوی کی مجلس کے بعد مجالس عزاء کا اختتام ہوگا ۔۔
٭٭ مجلس عزاء بروز جمعرات 8-30 بجے صبح الاوہ سرطوق مبارک دارالشفاء مقرر ہے ۔ مسرس مہدی علی اور تراب علی مرثیہ خوانی کریں گے ۔ مولانا سید دلدار حسین عابدی خطاب کریں گے ۔۔
٭٭ مجلس عزاء 7 تا 9 فروری 8 بجے شام حسینیہ نواب دیوڑھی عنایت جنگ بہادر منڈی میر عالم میں مقرر ہے ۔ ذاکر مولانا سید حیدر رضا رضوی خطاب کریں گے ۔ جس میں مدعو مرثیہ خواں حضرات و مدعو ماتمی انجمنیں ماتم کا نذرانہ پیش کرینگے ۔۔