مذہبی خبریں

برائے خواتین
حیدرآباد ۔ 7 ۔ نومبر : ( راست ) : جشن میلاد النبیؐ کے سلسلہ میں مکان نمبر 16-2-37/2/1 فرسٹ فلور ، بانو ریسڈنسی کے بازو ، اکبر باغ جدید ملک پیٹ میں خواتین کے لیے یکم تا 12 ربیع الاول شریف 12 روزہ محافل درود شریف کا بعد نماز ظہر تا عصر اہتمام کیا گیا ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 6309355286 پر ربط کریں ۔۔

مجلس تعمیر ملت کا استقبالیہ اجلاس
حیدرآباد ۔ 7 ۔ نومبر : ( پریس نوٹ ) : ڈاکٹر یوسف حامدی معتمد استقبالیہ کے بموجب کل ہند مجلس تعمیر ملت کے زیر اہتمام مجلس استقبالیہ کا اجلاس 9 نومبر کو بعد نماز مغرب مدینہ منشن نارائن گوڑہ صدر دفتر کل ہند مجلس تعمیر ملت پر زیر صدارت محمد مسیح الدین فاروقی مقرر ہے ۔۔

جلسہ میلاد النبیؐ
حیدرآباد ۔ 7 ۔ نومبر : ( راست ) : اسوسی ایشن آف اردو ڈیولپمنٹ کی جانب سے 4 ربیع الاول کو 3 بجے دن اردو کاٹیج امجد باغ مصری گنج میں جلسہ میلاد النبیؐ منعقد ہوگا ۔ صدر اسوسی ایشن جناب محمد تمیز الدین احمد خطاب کرینگے ۔ مولانا خلیل احمد قادری نظامت کے فرائض انجام دینگے ۔۔

مجلس غوثیہ
حیدرآباد ۔ 7 ۔ نومبر : ( راست ) : درگاہ شریف حضرت جہانگیر پیراں ؒ خانقاہ نورانی قادری باغ میں ماہانہ مجلس غوثیہ 8 نومبر کو مقرر ہے ۔ نگرانی حضرت سید شاہ اکرام حسین قادری نقشبندی کریں گے ۔ حسب نظام العمل بعد نماز ظہر ختم قرآن مجید محفل درود شریف و ختم قادریہ مقرر ہے ۔ قرات کلام پاک حافظ احمد حسین کی ہوگی ۔ قادری انیس احمد اور دوسرے نعت خواں اصحاب ہدیہ نعت پاک پیش کرینگے ۔ وعظ کے بعد سماع منعقد ہوگی ۔ نظامت کے فرائض شیخ سعید احمد باوزیر انجام دینگے ۔ 4 بجے جلوس غلاف مبارک و چادر گل درگاہ شریف پر پیش کی جائیگی بعد نماز عصر خصوصی دعا ہوگی ۔۔

ادارہ ادب اسلامی کا
کامیاب طرحی مشاعرہ
حیدرآباد ۔ 7 ۔ نومبر : ( راست ) : ادارہ ادب اسلامی شہر حیدرآباد کا ماہانہ طرحی مشاعرہ اتوار 4 نومبر کو اسلامک سنٹر مہدی پٹنم میں زیر صدارت شاعر رفیع اللہ منعقد ہوا ۔ طرحی مشاعرہ میں صدر مشاعرہ کے علاوہ ڈاکٹر فاروق شکیل ، ڈاکٹر طیب پاشاہ قادری ، کامل حیدرآبادی ، سمیع اللہ حسینی ، استھانہ سحر ، انجنی کمار گوئل ، یوسف روش ، ظفر فاروقی ، اعجاز احمد ، راشد محمود ، خواجہ مسیح الدین اور منظور احمد ، شاہد عدیلی اور شبیر خاں نے کلام سنایا ۔۔

جلسہ اصلاح معاشرہ
حیدرآباد ۔ 7 ۔ نومبر : ( راست ) : مولانا سید عباد بن ذکی القاسمی کے بموجب 8 نومبر کو بعد نماز ظہر مسجد صراط مستقیم ، آزاد نگر ، عنبر پیٹ میں زیر صدارت مولانا محمد غوث رشیدی جلسہ اصلاح معاشرہ منعقد ہے ۔ مولانا غیاث احمد رشادی مخاطب کرینگے ۔۔

تحریک اسلامی کا اجتماع
حیدرآباد ۔ 7 ۔ نومبر : ( راست ) : تحریک اسلامی کے زیر اہتمام مرکزی اجتماع 8 نومبر کو 8-45 تا 11 بجے شب سنی مرکز مسجد گل بانو نامپلی میں منعقد ہوگا ۔ نگران تحریک اسلامی مولانا محمد فاروق رضا قادری کا استقبال ماہ میلاد پر خطاب ہوگا ۔۔

آئی ہرک کاسالانہ جشن میلاد ﷺ
حیدرآباد ۔ 7 ۔ نومبر : ( پریس نوٹ ) : اسلامک ہسٹری ریسرچ کونسل انڈیا (آئی ہرک) کے زیر اہتمام یکشنبہ 11؍نومبرکو عظیم البرکات 29 واںجشن میلاد رحمۃ للعلمین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا 9 بجے دن جامع مسجد محبوب شاہی مالاکنٹہ روڈ، روبرو معظم جاہی مارکٹ زیر نگرانی ڈاکٹر سید محمد حمید الدین شرفی ڈائریکٹر آئی ہرک عمل میں آئے گا۔ محفل قرآن خوانی و قصیدہ بردہ شریف سے آغاز ہوگا۔پروفیسر سید محمد حسیب الدین حمیدی جائنٹ ڈائریکٹر آئی ہرک خطبہ استقبالیہ دیں گے۔ مولانا سیدشاہ محمد سیف الدین حاکم حمیدی ومعاون ڈائریکٹر آئی ہرک خطاب کریں گے۔

حمیدیہ میں محافل میلاد النبی ﷺ
حیدرآباد ۔ 7 ۔ نومبر : ( پریس نوٹ ) : آئی ہرک اور مجلس استقبالیہ جشن میلاد النبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے زیر اہتمام حسب عمل درآمد قدیم 26 روزہ محافل میلاد النبیؐ یکم تا26؍ربیع الاول شریف حمیدیہ درگاہ شریف شرفی چمن سبزی منڈی قدیم میں منعقد ہوںگی ۔ صاحبزادہ سید محمد علی موسیٰ رضا علی پاشاہ ، مولانا حافظ سید شاہ محمد سیف الدین قادری حاکم پاشاہ حمیدی ، پروفیسر سید محمد حسیب الدین قادری حمیدی جائنٹ ڈائریکٹر آئی ہرک کے علاوہ نگران محفل ڈاکٹر سید شاہ محمد حمید الدین قادری شرفی سجادہ نشین درگاہ حضرت تاج العرفائؒ و ڈائریکٹر آئی ہرک موضوع مقدس کے مختلف پہلوئو ں پر شرف خطاب حاصل کریں گے۔

درس قرآن مجید
حیدرآباد ۔ 7 ۔ نومبر : ( راست ) : جماعت اسلامی ہند ٹولی چوکی محلہ بال ریڈی نگر میں بروز جمعرات بعد نماز مغرب درس قرآن بمکان عبدالرب عقب مسجد بلال ٹولی چوکی میں منعقد ہوگا ۔۔
٭٭ جماعت اسلامی ہند ٹولی چوکی محلہ الحسنات کالونی میں درس قرآن خالد منزل روبرو مسجد ابوبکر صدیقؓ بعد نماز مغرب منعقد ہوگا ۔۔
٭٭ جماعت اسلامی ہند ٹولی چوکی محلہ قادر باغ میں درس قرآن مجید بروز جمعرات بعد نماز عشاء بمکان عبدالحمید منعقد ہوگا ۔۔