مذہبی خبریں

ڈاکٹر حمید الدین شرفی کے خطابات
حیدرآباد ۔ یکم ۔ نومبر : ( پریس نوٹ ) : ڈاکٹر سید محمد حمید الدین شرفی ڈائرکٹر آئی ہرک بروز جمعہ ، قبل نماز جمعہ 12-30 بجے دن مسجد مالا کنٹہ ، معظم جاہی مارکٹ اور 1-30 بجے دن مسجد حسینی روڈ نمبر 3، بنجارہ ہلز میں ونیز بعد نماز جمعہ 3 بجے سہ پہر مسجد درگاہ واقع شرفی چمن سبزی منڈی میں شرف تخاطب حاصل کریں گے ۔۔

ڈاکٹر محمد سراج الرحمن کا خطاب
حیدرآباد ۔ یکم ۔ نومبر : ( راست ) : ڈاکٹر محمد سراج الرحمن فاروقی کا خطاب جامع مسجد سنی پورہ کنگسوے سکندرآباد میں ’ اسلام کا پیغام ، برادران وطن میں ‘ پر ہوگا ۔ بعد جمعہ مولانا غلام نبی شاہ نقشبندی کا مدلل لٹریچر دستیاب رہے گا ۔۔

حمیدیہ میں محافل میلاد النبیؐ
حیدرآباد ۔ یکم ۔ نومبر : ( پریس نوٹ ) : اسلامک ہسٹری ریسرچ کونسل ( انڈیا ) آئی ہرک اور مجلس استقبالیہ جشن میلاد النبیؐ کے زیر اہتمام 26 روزہ محافل میلاد النبیؐ یکم تا 26 ربیع الاول بہ مقام حمیدیہ درگاہ شریف شرفی چمن سبزی منڈی قدیم میں منعقد ہوں گی ۔ صاحبزادہ سید محمد علی موسیٰ رضا علی پاشاہ ، مولانا حافظ سید شاہ محمد سیف الدین قادری حاکم پاشاہ حمیدی ، پروفیسر سید محمد حسیب الدین قادری حمیدی کے علاوہ نگران محفل ڈاکٹر سید شاہ محمد حمید الدین قادری شرفی موضوع مقدس کے مختلف پہلوؤں پر شرف خطاب حاصل کریں گے ۔۔

اراکین جمعیتہ علماء گریٹر حیدرآباد کا اجلاس
حیدرآباد ۔ یکم ۔ نومبر : ( راست ) : سید نذیر احمد یونس قاسمی سکریٹری جمعیتہ علماء گریٹر حیدرآباد کے بموجب اراکین عاملہ منتظمہ و مدعوئین خصوصی کا اجلاس 2 نومبر بعد عشاء جامع مسجد معظم پورہ ملے پلی میں منعقد ہوگا ۔ سیرت محسن انسانیت ؐ مہم ، ووٹ شعور بیداری مہم ، کو قطعیت دی جائے گی اور دینی تعلیمی بورڈ شہر حیدرآباد کی تشکیل عمل میں آئے گی ۔۔

کل ہند مجلس تعمیر ملت بضمن یوم رحمتہ للعالمینؐ استقبالیہ اجلاس
حیدرآباد ۔ یکم ۔ نومبر : ( پریس نوٹ ) : کل ہند مجلس تعمیر ملت کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے رحمتہ للعالمینؐ و یوم صحابہ ؓ کی مجلس استقبالیہ کا اجلاس 2 نومبر کو بعد نماز مغرب مدینہ منشن نارائن گوڑہ صدر دفتر کل ہند مجلس تعمیر ملت پر زیر صدارت محمد مسیح الدین فاروقی مقرر ہے ۔۔

کل ہند مجلس تعمیر ملت کی محفل سیرت
حیدرآباد ۔ یکم ۔ نومبر : ( پریس نوٹ ) : کل ہند مجلس تعمیر ملت کے یوم رحمتہ للعالمینؐ و یوم صحابہؓ کے ضمن میں منعقد ہونے والی محافل سیرتؐ کی تیسری محفل سیرت 4 نومبر کو ساڑھے دس بجے دن گلشن خلیل تالاب مانصاحب روبرو گارڈن ٹاورز زیر صدارت محمد ضیا الدین نیر نائب صدر کل ہند مجلس تعمیر ملت منعقد ہوگی ۔ جناب عمر احمد شفیق ، ڈاکٹر رفیع الدین فاروقی ، مولانا مفتی محمد نیر اعظم شرفی ، ڈاکٹر لقا الحق مخاطب کریں گے ۔۔

جامعتہ المومنات میں آج امام احمد رضا
کانفرنس برائے خواتین
حیدرآباد ۔ یکم ۔ نومبر : ( راست ) : جامعتہ المومنات مغل پورہ میں صد سالہ عرس اعلیٰ حضرتؒ کے بضمن امام احمد رضا کانفرنس برائے خواتین 2 اکٹوبر کو صبح 8-30 بجے مفتیہ رضوانہ زرین پرنسپل کی صدارت میں مقرر ہے ۔ کانفرنس کا آغاز حافظہ رمیصاء افشین کی قرات ، مفتیہ آمنہ عطا کی نعت شریف ، مفتیہ سمیرہ خاتون کی منقبت بشان امام احمد رضا سے ہوگا ۔ مفتیہ ناظمہ عزیز ’ اعلیٰ حضرت کی فقہی خدمات ‘ مفتیہ تہمینہ تحسین ’ اعلیٰ حضرت کا نظریہ تعلیم ‘ مفتیہ نسرین افتخار ’ امام احمد رضا بحیثیت مصنف ‘ مفتیہ سیدہ عاتکہ طیبہ ’ امام احمد رضا علماء کرام کی نظر میں ‘ مفتیہ سیدہ عشرت ’ سیرت امام احمد رضا ‘ مفتیہ بدر النساء ’ اعلی حضرت بحیثیت صوفی ‘ مفتیہ سید غوثیہ شاہد ’ امام احمد رضا بحیثیت عاشق رسولؐ ‘ مفتیہ رقیہ شکیل خاں بعنوان ’ اعلیٰ حضرت کی تدریسی خصوصیات ‘ پر مخاطب کریں گے ۔۔

مرکزی جشن
اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خاںؒ
حیدرآباد ۔ یکم ۔ نومبر : ( راست ) : مولانا مفتی محمد عبدالعزیز قادری شرفی کے بموجب عالمی تحریک سنی دعوت اسلامی تلنگانہ کے زیر اہتمام مرکزی جشن صد سالہ عرس اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خاں فاضل بریلوی ؒ 3 نومبر کو بعد نماز عشاء مرکز سنی دعوت اسلامی موتی مسجد دلی دروازہ نیا پل منعقد ہوگا ۔ مولانا محمد حامد حسین حسان فاروقی نگرانی کریں گے ۔ مولانا محمد عرفان قادری کے علاوہ مولانا حافظ سید رضوان پاشاہ قادری ، مولانا محمد حنیف قادری کے خطابات ہوں گے ۔۔

اعراس شریف
حیدرآباد ۔ یکم ۔ نومبر : ( راست ) : درویش کامل حضرت حبیب محمد بن حسین العطاسؒ کا عرس شریف 2 نومبر نیو بابا نگر روبرو وادی ہدی پہاڑی شریف میں بعد نماز جمعہ 2 بجے غسل شریف سے آغاز ہوگا ۔ بعد نماز عصر بارگاہ حضرت سیدنا بابا شرف الدین ؒ میں پیش کشی چادر گل فاتحہ خوانی و محفل سماع منعقد ہوگا ۔ بعد ازاں برآمدگی جلوس صندل مبارک از حجرہ حضرت ممدوح تا درگاہ شریف بعد نماز مغرب رسم صندل مالی متولی و سجادہ نشین انجام دیں گے ۔ محفل چراغاں 3 نومبر کو بعد نماز عصر قرآن خوانی و قصیدہ بردہ شریف از جماعت انور محمدی بارکس پیش کشی ہوگی ۔ محفل سماع کا انعقاد عمل میں آئے گا ۔ محفل 4 نومبر کو 11 بجے دن غسل مزار شریف تبدیلی غلاف مبارک چادر گل فاتحہ تقسیم تبرک و دعا خیر پر عرس تقاریب کا اختتام عمل میں آئے گا ۔۔
٭٭ عرس شریف حضرت سید شاہ عزیز مدنی بیابانی المعروف ابوالکلام عشقی شاہ تجلی البیابانی ؒ بیکس نوازی رفاعی القادری کا 2 نومبر کو غسل شریف سے آغاز ہوگا ۔ بعد غسل شریف احاطہ درگاہ شریف میں غیر طرحی مشاعرہ ہوگا ۔ 3 نومبر کو بعد مغرب جلوس صندل مبارک مدنی منزل سے برآمد ہو کر درگاہ شریف واقع مغل فقیر کا تکیہ شمشیر گنج پہونچے گا ۔ بعد صندل مالی محفل سماع منعقد ہوگی ۔ تقاریب عرس شریف کی سرپرستی و نگرانی سجادہ نشین کشفی چمن عیدی بازار کریں گے ۔۔

جشن اعلیٰ حضرت بضمن صد سالہ عرس شریف
حیدرآباد ۔ یکم ۔ نومبر : ( راست ) : الحاج خواجہ صدر الدین احمد قادری کے بموجب جامعتہ الطیبات آکاش نگر عنبر پیٹ میں صد سالہ عرس اعلیٰ حضرت کے ضمن میں ایک جلسہ برائے خواتین بعنوان ’ حضرت امام احمد رضا بحیثیت مجدد و محدث ‘ 3 نومبر کو جامعہ ہذا میں صبح 10 تا دوپہر 2 بجے دن منعقد کیا جارہا ہے جس کی سرپرستی الحاج محمد نعیم الدین نعیمی القادری بانی و نگران جامعہ ہذا کریں گے ۔ صدارت مولویہ سیدہ آمنہ بیگم کرینگی ۔ مولانا مفتی محمد ندیم ربانی القادری ، مولانا محمد الطاف حسین نظامی کے علاوہ عزیزہ نازیہ بیگم کے خطابات ہوں گے ۔۔

درس قرآن مجید
حیدرآباد ۔ یکم ۔ نومبر : ( راست ) : مسجد حسینی وجئے نگر کالونی میں بروز جمعہ بعد نماز مغرب مولانا مفتی محمد تجمل حسین قاسمی قرآن مجید کا درس دیں گے ۔۔

جلسہ رحمتہ ا للعالمین ؐ کے ضمن میں
ایم بی ٹی کا مشاورتی اجلاس
حیدرآباد۔یکم نومبر، ( پریس نوٹ ) حسب روایت ہرسال کی طرح امسال بھی مجلس بچاؤ تحریک کے زیر اہتمام عظیم الشان پیمانے پر جشن رحمتہ اللعالمینؐ کے اہتمام کے پیش نظر ایک اہم مشاورتی اجلاس بعد نماز مغرب 4 نومبر کو مہدی فنکشن ہال چنچل گوڑہ میں زیر نگرانی جناب محمد مجید اللہ خاں المعروف فرحت خاں منعقد ہوگا۔

مجالس عزاء
حیدرآباد۔ یکم نومبر، ( راست ) مولانا مرزا جعفر حسین خلجی 23صفر کو 8 بجے شب عاشور خانہ زینبیہ کھیت بالسٹی نور خاں بازار میں جبکہ 9 بجے شب عاشور خانہ نرجس خاتون خواجہ کامپلکس منڈی میر عالم میں مجالس عزاء سے بیان کریں گے۔
٭ جناب طبا طبائی کے بموجب 23 صفر 8 بجے شب نوجوانا ن گروہ واحد منزل سلطان پورہ،24 صفر 7 بجے شام جعفر علی نقوی علی نگر، 8:30 بجے شب جناب رضا علی حسینی محلہ ، 10:30 بجے شب حسین طہماسپ خاں پورہ کالی قبر، 25 صفر 6 بجے شام جناب مجمود علی نگر 6:30 بجے شام عابد و برادرس نزد گول قبر، 7 بجے شام جناب سید حسن عابدی عزا خانہ زہرہ، 7:30 بجے شب امیر علی مرحوم 10:30 بجے شب جناب تراب علی کومٹ واڑی، 11 بجے شب جناب جعفر ویرجی اوراحباب گروہ جعفری کا ماتم ہوگا۔

عرس شریف
٭ حضرت شاہ سید پیر حسینی القادری الملتانی ( ثانی ) المعروف صاحباں پاشاہ قدس سرہ العزیز کا عرس شریف2 نومبر کو زیر سرپرستی سجادہ نشین امام پورہ شریف مقرر ہے۔ تقاریب عرس شریف کا آغاز قیامگاہ سجادہ نشین محلہ سمتا کالونی بعد نماز عصر تلاوت کلام پاک و ختم سے ہوگا۔ بعد نماز عشاء درگاہ شریف برمزار معز ؒ گل افشانی و فاتحہ ہوگی۔