مذہبی خبریں

عرس حضرت سید شاہ راجو محمد محمد الحسینی ؒ کا اختتام
حیدرآباد ۔ 31 ۔ اکٹوبر : ( پریس نوٹ) : عرس شریف قطب الاقطاب حضرت سید شاہ راجو محمد محمد الحسینی قبلہ ؒ نبیرہ خواجہ دکن سیدنا خواجہ بندہ نواز گیسودراز ؒ کے تقاریب کا اختتام محفل سماع کے ساتھ 26 اکٹوبر کو آستانہ عالیہ مصری گنج میں عمل میں آیا ۔ تقاریب جس میں مراسم مولانا سید شاہ ندیم اللہ حسینی نے انجام دئیے ۔ ان تقاریب میں جلسہ قرات ، محفل وعظ ، نعتیہ مشاعرہ ، مجلس مذاکرات ، محفل سماع کا انعقاد عمل میں آیا ۔ مولانا سید شاہ علی اکبر نظام الدین حسینی صابری ، مولانا سید شاہ ید اللہ محمد محمدالحسینی ، حضرت میر صدر الدین علی خاں ، مولانا مفتی خلیل احمد ، مولانا سید شاہ اعظم علی صوفی ، مولانا سید شاہ محمود پاشاہ قادری زرین کلاہ ، مولانا سید احمد پاشاہ قادری ، مولانا سید حسن ابراہیم حسینی ، مولانا سید شاہ ظہیر الدین علی صوفی قادری ، مولانا سید شاہ عبدالروف قادری ، مولانا سید دستگیر علی شاہ قادری ، مولانا اکرم پاشاہ قادری ، مولانا صوفی مظفر علی ابوالعلائی ، مولانا سید اسلم حافظی ، مولانا سید شاہ وصی اللہ قادری ، مولانا سید بندگی پاشاہ ، مولانا سید زین العابدین حسینی ، مولانا افضل مرزا چشتی محبوبی ، مولانا صوفی زبیر چشتی ابوالعلائی ، مولانا سید شاہ لیاقت حسین رضوی ، مولانا شاہ محمد فیص اللہ عبدالباری اور دیگر مشائخ نے نذرانہ عقیدت پیش کیا ۔ مولانا سید شاہ قبول اللہ حسینی برادر خرد نے تقاریب عرس شریف کے انتظامات کی نگرانی کی ۔ تمام اخبارات ، سیاست ، منصف ، رہنمائے دکن ، صحافی دکن اور ٹی وی چینلس کا انتظامیہ شکریہ ادا کرتا ہے ۔۔

میلاد تقریری و تحریری مقابلے
حیدرآباد ۔ 31 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : کل ہند مرکزی مجلس اہل سنت والجماعت کے زیر اہتمام مرکزی جلسہ عید میلاد النبیؐ ، میلاد تحریری و میلاد تقریری مقابلے منعقد ہوں گے ۔ میلاد تحریری مقابلے 3 نومبر کو صبح 11 تا 12 بجے دن ایک گھنٹہ طلباء وطالبات کے لیے شاہ جہاں فنکشن ہال اندرون تالاب کٹہ میں منعقد ہوں گے جس کا عنوان ’ رسول پاک ﷺ مختار کل ‘ بیاض و قلم بھی مہیا کئے جائیں گے ۔ میلاد تقریری مقابلے 4 نومبر کو صبح 10 بجے جامع مسجد افضل گنج میں طلباء کے لیے جب کہ طالبات کے لیے 2 بجے شاہ جہاں فنکشن ہال تالاب کٹہ منعقد ہوں گے ۔ جس کا عنوان ’ میلاد النبیؐ کی بہاریں ‘ رہے گا ۔ صرف 12 تا 18 سال کے طلباء وطالبات شرکت کرسکتے ہیں ۔ دیگر تفصیلات کے لیے 9703750746 ۔ 9441245307 پر ربط کریں ۔۔
قرآن فاونڈیشن ٹرسٹ میں
جلسہ تقسیم اسناد و انعامات
حیدرآباد ۔ 31 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : قرآن فاونڈیشن ٹرسٹ متصل این ایم ڈی سی مانصاحب ٹینک میں قرآن فہمی کورس کے اختتام پر یکم نومبر کو 11-30 بجے دن جلسہ تقسیم اسناد و انعامات مقرر ہے ۔ صدارت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی کریں گے ۔ خواتین کے لیے پردہ کا نظم ہے ۔۔

عرس شریف
حیدرآباد ۔ 31 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : عرس حضرت حافظ خیر المبین صدیقیؒ 22 تا 24 صفر مقرر ہے ۔ 22 صفر کو بعد نماز عصر تا مغرب صندل مبارک مولوی معین الدین صدیقی گذرائینگے ۔ 24 صفر کو نماز عصر تا مغرب ختم قرآن و قصیدہ بردہ شریف ہوگا ۔ بعد سلام چادر گل گذرائیں گے ۔۔

جلسہ اصلاح معاشرہ
حیدرآباد ۔ 31 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : حافظ سید عباد بن ذکی قاسمی کے بموجب یکم نومبر کو بعد نماز ظہر تجوید القرآن ایجوکیشنل اینڈ چیارٹیبل ٹرسٹ کے زیر اہتمام مسجد صراط مستقیم آزاد نگر میں زیر صدارت حافظ محمد غوث رشیدی جلسہ اصلاح معاشرہ منعقد ہے ۔ جلسہ کی کارروائی مولانا غلام مجتبیٰ قاسمی چلائیں گے جلسہ کا آغاز حافظ محمد عثمان نظامی کی قرات کلام پاک سے ہوگا ۔ مولانا محمد مصدق القاسمی مخاطب کریں گے ۔ خواتین کے لیے پردہ کا نظم رہے گا ۔ نماز ظہر 1-30 بجے ہوگی ۔۔

نامپلی میں آج امام احمد رضا کانفرنس
بیرونی مہمان مقررین مولانا محمد فاروق خاں رضوی ، مفتی کمال اختر کے خطابات
حیدرآباد ۔ 31 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : مفتی محمد آصف بلال قادری کے بموجب یکم نومبر جمعرات بعد نماز عشاء صد سالہ عرس اعلیٰ حضرت کے موقع پر تحریک اسلامی کے زیر اہتمام امام رضا کانفرنس سنی مرکز مسجد گل بانو دارالسلام روڈ نامپلی منعقد ہوگی ۔ سرپرستی حافظ سید شاہ محمد حسینی پیر الحسینی کریں گے ۔ صدارت مولانا مفتی محمد آصف بلال قادری نگرانی مولانا محمد فاروق رضا قادری کریں گے ۔ کانفرنس میں بیرونی مہمان مقررین مولانا محمد فاروق خاں رضوی ( مہاراشٹرا ) کا خصوصی خطاب ہوگا ۔ نیز دوسرے مہمان مفتی کمال اختر ( یو پی ) کا بھی خطاب ہوگا ۔ کانفرنس کے موقع پر سیرت اعلی حضرت پر حیدرآباد سے جاری کردہ پہلی کتاب ’ امام احمد رضا حیات و خدمات ‘ مولف مفتی محمد آصف بلال قادری کی رسم اجراء عمل میں آئے گی ۔ مقامی مقررین کرام میں مولانا محمد مبشر احمد رضوی ، مفتی ذاکر حسین نوری ، مولانا محمد اخلاق شرفی ، مولانا جاہ محمد مشہودی رضوی ، مفتی محمد مستان علی قادری ، مولانا محمد نسیم رضوی ، مولانا محمد مجاہد علی نقشبندی کے بھی خطابات ہوں گے ۔۔

جامعتہ المومنات میں امام احمد رضا
کانفرنس برائے خواتین
حیدرآباد ۔ 31 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : جامعتہ المومنات مغل پورہ میں صد سالہ عرس اعلیٰ حضرتؒ کے بضمن امام احمد رضا کانفرنس برائے خواتین 2 اکٹوبر کو صبح 8-30 بجے مفتیہ رضوانہ زرین پرنسپل کی صدارت میں مقرر ہے ۔ کانفرنس کا آغاز حافظہ رمیصاء افشین کی قرات ، مفتیہ آمنہ عطا کی نعت شریف ، مفتیہ سمیرہ خاتون کی منقبت بشان امام احمد رضا سے ہوگا ۔ مفتیہ ناظمہ عزیز ’ اعلیٰ حضرت کی فقہی خدمات ‘ مفتیہ تہمینہ تحسین ’ اعلیٰ حضرت کا نظریہ تعلیم ‘ مفتیہ نسرین افتخار ’ امام احمد رضا بحیثیت مصنف ‘ مفتیہ سیدہ عاتکہ طیبہ ’ امام احمد رضا علماء کرام کی نظر میں ‘ مفتیہ سیدہ عشرت ’ سیرت امام احمد رضا ‘ مفتیہ بدر النساء ’ اعلی حضرت بحیثیت صوفی ‘ مفتیہ سید غوثیہ شاہد ’ امام احمد رضا بحیثیت عاشق رسولؐ ‘ مفتیہ رقیہ شکیل خاں بعنوان ’ اعلیٰ حضرت کی تدریسی خصوصیات ‘ پر مخاطب کریں گے ۔۔

غیر طرحی نعتیہ مشاعرہ
حیدرآباد ۔ 31 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : سالانہ غیر طرحی نعتیہ مشاعرہ بضمن عرس شریف حضرت سید شاہ عزیز مدنی بیابانی المعروف ابوالکلام عشقی شاہ تجلی البیابانی بیکس نوازی رفاعی القادریؒ 23 صفر درگاہ شریف واقع مغل فقیر تکیہ مقرر ہے ۔ صدارت و نگرانی حضرت ابوالکیف کیفی شاہ سید افضل حسینی بیکس نوازی بیابانی سجادہ نشین کشفی چمن عیدی بازار کرینگے ۔ شعراء کرام کلام سنائیں گے ۔ 3 نومبر جلوس صندل مبارک خانقاہ گلشن خواجہ بیکس نواز مدنی منزل مولا کا چھلہ یاقوت پورہ سے گشت کرتے ہوئے درگاہ شریف پہونچے گا ۔۔