مذہبی خبریں

جشن میلادالنبی ؐ کی تیاریوں کا آغاز
حیدرآباد۔ 24 اکتوبر ۔( راست ) 12 روزہ جشن میلادالنبی کی تیاریوں کے سلسلہ میں بزم میلادالنبی کا ایک اجلاس جناب سید شاہ احمد علی تاجی شرفی قادری کی زیر نگرانی تاج منشن روپ لال بازار میں منعقد ہوا۔ جس میں متفقہ طور پر یہ طئے پایا کہ سال رواں بھی 12 روزہ جشن میلادالنبی کا یکم تا 12 ربیع الاول مسجد حضرت مولوی محمد زماں خاں صاحب شہید ؒ میں بعد نماز مغرب شایان شان منعقد کیا جائے ۔ جس میں علمائے اہلسنت والجماعت، دانشوران اسلام اور پروفیسر صاحبان کے سیرت پاک کے مختلف موضوعات پر ایمان افروز خطابات ہوں گے۔

محفل نعت
حیدرآباد ۔ 24 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : بزم غلامان اہل بیت ویلفیر اسوسی ایشن آف تلنگانہ کے زیر اہتمام 25 اکٹوبر کو بعد نماز عشاء بمکان الحاج محمد محمود علی قادری مقطعہ مدار روبرو راج بھون روڈ زیر سرپرستی حضرت سید شاہ ال مصطفی قادری علی پاشاہ محفل نعت منعقد ہوگی ۔ محمد منصور قادری صدارت کریں گے ۔ نظامت حافظ محمد منور علی قادری کریں گے محمد نسیم احمد قادری اور دیگر حضرات نعت سنائیں گے ۔۔

مجلس مذاکرات بضمن عرس شریف حضرت سید شاہ راجو محمد محمد الحسینی قبلہؒ
حیدرآباد ۔ /24 اکٹوبر (پریس نوٹ) سالانہ مجلس مذاکرات بسلسلہ عرس شریف قطب الاقطاب حضرت سید شاہ راجو محمد محمدالحسینی /25 اکٹوبر کو بعد نماز مغرب آستانہ عالیہ ، مصری گنج زیرصدارت مولانا مفتی خلیل احمد ، شیخ الجامعہ جامعہ نظامیہ منعقد ہوگی ۔ ڈاکٹر حسن محمد نقشبندی معتمد مجلس مذاکرات کے بموجب سمینار کے عنوانات ’’شریعت مطہرہ اور موجودہ حالات‘‘ اولیاء کرام اور خدمت خلق ‘‘ ، ’’حضرت سید شاہ راجوؒ خدمات و تعلیمات ‘‘ پر حضرت ڈاکٹر عقیل ہاشمی ، مفتی حافظ سید شاہ ضیاء الدین نقشبندی مجددی قادری ، حضرت شیخ شاہ ڈاکٹر محمد افضل الدین جنیدی سراج بابا ، گلبرگہ تحقیقی مقالات پیش کریں گے ۔ حضرت سید شاہ ندیم اللہ حسینی ، سجادہ نشین و متولی کا خطبہ استقبالیہ ہوگا ۔ قاری محمد عبدالعلی صدیقی کی قرأت کلام پاک کے بعد ڈاکٹر طیب پاشاہ قادری ، محترم اکبر خاں اکبر اور جناب محمد شفیع قادری ہدیہ نعت شریف و منقبت پیش کریں گے ۔

درس قرآن مجید
حیدرآباد ۔ /24 اکٹوبر (فیاکس) جماعت اسلامی ہند ٹولی چوکی محلہ بال ریڈی نگر میں بروز جمعرات بعد نماز مغرب درس قرآن بمکان عبدالرب عقب مسجد بلال ٹولی چوکی میں منعقد ہوگا ۔
٭٭ جماعت اسلامی ہند ٹولی چوکی محلہ الحسنات کالونی میں درس قرآن بمقام خالد منزل روبرو مسجد ابوبکر صدیقؓ بعد نماز مغرب منعقد ہوگا ۔