مذہبی خبریں

جلسہ شہادت حضرت سیدنا امام حسینؓ
حیدرآباد ۔ 12 ۔ ستمبر : ( راست ) : کل ہند سنی علماء بورڈ کا جلسہ شہادت حضرت سیدنا امام حسینؓ 13 ستمبر بعد مغرب کلیتہ البنین جامعتہ المومنات مغل پورہ میں مولانا سید شاہ حامد حسین شطاری کی صدارت میں مقرر ہے ۔ جلسہ کا آغاز حافظ محمد محسن کی قرات ، قاری سید علی حسینی کی نعت ، حافظ عبدالعلیم ، حافظ سید اشفاق کی منقبت سے ہوگا ۔ اس جلسہ کو مفتی محمد حسن الدین ، مفتی حافظ محمد مستان علی قادری ، حافظ محمد صابر پاشاہ قادری ، مفتی عبدالواسع احمد صوفی ، مفتی کاظم حسین نقشبندی ، حافظ محمد عمر ، مولانا صلاح الدین قادری ، مولوی محمد عابد صابری مخاطب کریں گے ۔۔

جلسہ ہائے یوم شہادت
حضرت سیدنا عمر فاروقؓ
حیدرآباد ۔ 12 ۔ ستمبر : ( راست ) : بزم میلاد النبیؐ کے زیر اہتمام تین روزہ جلسہ ہائے یوم شہادت حضرت سیدنا فاروق اعظم ؓ منعقد ہوں گے ۔ نگرانی جناب سید شاہ احمد علی تاجی شرفی قادری بانی و صدر بزم میلاد النبیؐ کریں گے ۔ 13 ستمبر کو بعد نماز عشاء 9 بجے شب بمکان محمد یسین دودھ باولی 14 ستمبر کو 9 بجے شب تاج منشن روپ لال بازار ، 15 ستمبر کو 9 بجے شب بمکان محمد ناصر شوکت جنگ کی دیوڑھی میں منعقد ہوں گے ۔ نگران محفل کے خطاب کے بعد محفل منقبت عمر فاروق ؓ منعقد ہوگی ۔ جس میں شعراء و نعت خواں حضرات منقبت پاک سنائیں گے ۔۔

عرس حضرت بابا فرید گنج شکر ؒ
حیدرآباد ۔ 12 ۔ ستمبر : ( راست ) : اعراس حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر ؒ و حضرت سید محمد شاہ صابر حسینی صابری ؒ اندرون درگاہ حضرت شاہ خاموش قبلہ ؒ نامپلی منعقد ہوگا ۔ 16 ستمبر مطابق 5 محرم بروز یکشنبہ بعد نماز عصر صندل مالی ختم کلام مجید و قصیدہ بردہ شریف بعد مغرب فاتحہ خوانی و زیارت بہشتی دروازہ شریف و سوز خوانی ، مجلس چشتیہ 17 ستمبر مطابق 6 محرم زیارت دروازہ شریف برائے خواتین مراسم عرس مولانا سید شاہ علی اکبر نظام الدین حسینی صابری سجادہ نشین انجام دیں گے ۔۔

سالانہ جلسہ قرات
حیدرآباد ۔ 12 ۔ ستمبر : ( راست ) : سالانہ جلسہ قرات قرآن مجید بضمن عرس شریف حضرت حافظ سید نا میر شجاع الدین حسین قادری ؒ درگاہ شریف واقع عیدی بازار 13 ستمبر کو 8-30 بجے شب مقرر ہے ۔ بعد نماز مغرب مراسم غسل شریف مولانا سید شاہ عبید اللہ قادری آصف پاشاہ سجادہ نشین بارگاہ شجاعیہ انجام دئیے جائیں گے ۔ اور بعد نماز عشاء جلسہ قرات منعقد ہوگا ۔ سجادہ نشین نگرانی کریں گے ۔ قراء حضرات اپنے مخصوص لحن میں تلاوت قرآن مجید کی سعادت حاصل کریں گے ۔ مولانا محمد عبدالغفور ، مولانا رضوان قریشی بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کریں گے ۔۔

جلسہ اصلاح معاشرہ
حیدرآباد ۔ 12 ۔ ستمبر : ( راست ) : مولانا سید عباد بن ذکی القاسمی کے بموجب 13 ستمبر کو بعد نماز ظہر مسجد صراط مستقیم آزاد نگر عنبر پیٹ میں زیر صدارت مولانا حافظ محمد غوث رشیدی جلسہ اصلاح معاشرہ منعقد ہے ۔ مولانا شاہ محمد جمال الرحمن مخاطب کریں گے ۔۔

جلسہ شہادت حضرت سیدنا امام حسینؓ
٭٭ کل ہند مرکزی مجلس اہل سنت و جماعت کے زیر اہتمام جلسہ شہادت حضرت سیدنا امام حسین ؓ 13 ستمبر کو بعد نماز عشاء مسجد بلال ہاشم نگر منعقد ہے ۔ مولانا سید شجاعت علی سراج قادری صدارت کریں گے ۔ مولانا سید عبدالواسع چشتی ، مولانا محمد باقر علی صدیقی اور جناب محمد مجیب خطاب کریں گے ۔۔

نبی خانہ حضرت خیر المبین ؒ میں
محافل وعظ
حیدرآباد ۔ 12 ۔ ستمبر : ( راست ) : حسب عملدرآمد قدیم محافل وعظ نبی خانہ حضرت خیر المبین ؒ پتھر گٹی منڈی میر عالم روڈ یکم تا 9 محرم روزانہ صبح 11 تا 12 بجے دن مولوی معین الدین صدیقی منصور پاشاہ کے مواعظ ہوں گے ۔ خواتین کے لیے پردہ کا نظم رہے گا ۔۔

محفل یاد حسین ؓ
٭٭ محفل یاد حضرت حسین ؓ درگاہ حضرت سید شاہ نورا لعلی حسنی حسینی نقشبندی قادری ؒ باغ قادر الدولہ رین بازار یاقوت پورہ میں یکم تا 10 محرم بعد نماز عشاء محافل یاد حضرت حسینؓ منعقد ہے ۔ نگرانی سجادہ نشین حضرت سید شاہ ثانی نور العلی نقشبندی قادری قادر پاشاہ کریں گے ۔ محفل کا آغاز سید توصیف ہاشمی کی قرات ، محمد عرفان ، سید نصیر الدین ، سید ہارون ، نعت خان کی نعت شریف سے ہوگا ۔ واقعہ کربلا پر حافظ و قاری سید وسیم الدین قادری خطاب کرینگے ۔۔
٭٭ جامع مسجد زعل سیف سعید عیدی بازار بندناکہ میں یکم تا 10 محرم بعد نماز مغرب محافل یاد حضرت سیدنا حسین ؓ منعقد ہوں گی مولانا سید وسیم الدین خطاب کریں گے ۔۔

محفل ذکر و درود شریف
حیدرآباد ۔ 12 ۔ ستمبر : ( راست ) : خانقاہ صوفیہ ابوالعلائیہ روبرو مسجد پیارو میاں مصری گنج ’ محفل ذکر و درود شریف ‘ بروز جمعرات بعد نماز عشاء 9 بجے بہ سرپرستی الحاج خواجہ صوفی شاہ محمد زبیر چشتی ابوالعلائی مقرر ہے ۔۔

ختم دلائل الخیرات
حیدرآباد ۔ 12 ۔ ستمبر : ( راست ) : ابوالفداء اسلامک ریسرچ سنٹر کے زیر اہتمام محفل ختم دلائل الخیرات ( درود شریف) و ختم خواجگان نقشبند و تعلیمات اولیاء نقشبند زیر نگرانی مولانا سید شاہ حسین شہید اللہ بشیر بخاری قادری جمعرات بعد نماز مغرب مسجد حضرت سید شاہ فیض اللہ حسینیؒ ، شکر گنج مقرر ہے ۔ بعد نماز عشاء نگران محفل کا خطاب اور جماعت ابوالفداء کا قصیدہ بردہ شریف اور ذکر و سلوک و مراقبہ کی مجلس رہے گی ۔۔

مجلس حضرت محبوب مرزا چشتیؒ
حیدرآباد ۔ 12 ۔ ستمبر : ( راست ) : ماہانہ مجلس حضرت محبوب مرزا چشتیؒ 2 محرم کو فرحت منزل نلہ کنٹہ میں مقرر ہے ۔ پروگرام کے مطابق عصر تا مغرب مجلس ختم شریف و قصیدہ بردہ شریف مقرر ہے ۔ جناب احمد مظفر الدین برکت پاشاہ چشتی محبوبی نواسے و متولی نگرانی کریں گے ۔۔

محفل ختم قادریہ
حیدرآباد ۔ 12 ۔ ستمبر : ( راست ) : محمد عبدالرزاق شاہ قادری جنیدی کے بموجب ماہانہ محفل ختم قادریہ و ذکر جہری اندرون بارگاہ حافظ سید عبداللہ شاہ ولی قادری 13 ستمبر کو بعد نماز عشاء آستانہ عالیہ قادریہ حق چمن شاہ علی بنڈہ ہری باؤلی موڑ میں زیر نگرانی مولانا محمد اللہ شاہ قادری سرخیل آغا منعقد ہوگی ۔۔

سیرت الزہرا کمیٹی کے مجالس
حیدرآباد ۔ 12 ۔ ستمبر : ( راست ) : جناب علی رضا صدر سیرت الزہرا کمیٹی نے کہا کہ مہمان مولانا میر محمد علی مرکزی مجالس سے یکم تا 9 محرم 6-30 بجے شام ( بعد نماز مغربین ) عبادت خانہ حسینی دارالشفاء میں خطاب کریں گے ۔۔

سالانہ فاتحہ
حیدرآباد ۔ 12 ۔ ستمبر : ( راست ) : پہاڑی شریف درگاہ حضرت سیدنا بابا شرف الدین قبلہ ؒ کے پیر و مرشد شیخ الشیخ حضرت سیدنا شیخ شہاب الدین عمر سہروردی عراقیؒ کی سالانہ فاتحہ درگاہ پہاڑی شریف پر 2 محرم 9 بجے دن سے تلاوت قرآن پاک سے شروع ہوگی ۔ 11-30 بجے دن قصیدہ بردہ شریف حبیب عمر الکاف کی جماعت کا ہوگا ۔ بعد نماز ظہر جمیع پیرزادگان کی جانب سے درگاہ پہاڑی شریف پر صندل مالی کی رسم انجام دی جائے گی ۔ غلاف مبارک و چادر گل پیش کی جائے گی ۔ مجلس کا اختتام الحاج پیرزادہ سید فرید الدین سہروردی گدی نشین آستانہ عالیہ امام و خطیب مسجد بارگاہ کی دعا پر ہوگا ۔۔