مذہبی خبریں

درس تفسیر و حلقہ ذکر
حیدرآباد ۔ 5 ۔ ستمبر : ( راست ) : جامع مسجد درگاہ امر اللہ شاہؒ ، مغل پورہ میں 6 ستمبر کو بعد نماز مغرب حلقہ ذکر اور بعد نماز عشاء درس تفسیر قرآن مجید ہوگا ۔ نگرانی مولانا سید شاہ اسرار حسین رضوی کریں گے ۔ مولانا محمد فصیح الدین نظامی درس دیں گے ۔۔

درس قرآن مجید
حیدرآباد ۔ 5 ۔ ستمبر : ( راست ) : جماعت اسلامی ہند ٹولی چوکی محلہ بال ریڈی نگر میں بروز جمعرات درس قرآن بمکان عبدالرب عقب مسجد بلال ٹولی چوکی میں منعقد ہوگا ۔۔
٭٭ جماعت اسلامی ہند ٹولی چوکی محلہ الحسنات کالونی میں درس قرآن خالد منزل روبرو مسجد ابوبکر صدیق ؓ بعد نماز مغرب منعقد ہوگا ۔۔
٭٭ جماعت اسلامی ہند ٹولی چوکی محلہ قادر باغ میں درس قرآن مجید بروز جمعرات بعد نماز عشاء بمکان عبدالحمید منعقد ہوگا ۔۔

عرس شریف
حیدرآباد ۔ 5 ۔ ستمبر : ( راست ) : صوفی شاہ محمد عبدالشکور قادری چشتی شاہ ولی اللھیؒ کے عرس شریف کے موقع پر درگاہ شریف واقع مصری گنج میں 6 ستمبر کو بعد نماز عشاء مراسم صندل مالی اور محفل سماع مقرر ہے ۔ قاضی صوفی شاہ محمد عبدالقادر جانشین مراسم عرس کی نگرانی کریں گے ۔۔

محفل ذکر و درود شریف
حیدرآباد ۔ 5 ۔ ستمبر : ( راست ) : خانقاہ صوفیہ ابوالعلائیہ روبرو مسجد پیارو میاں مصری گنج ، محفل ذکر و درود شریف بروز جمعرات بعد نماز عشاء 9 بجے بہ سرپرستی حضرت خواجہ صوفی شاہ محمد زبیر چشتی ابوالعلائی مقرر ہے ۔۔

ختم دلائل الخیرات
حیدرآباد ۔ 5 ۔ ستمبر : ( راست ) : ابوالفداء اسلامک ریسرچ سنٹر کے زیر اہتمام محفل ختم دلائل الخیرات ( درود شریف) و ختم خواجگان نقشبند و تعلیمات اولیاء نقشبند زیر نگرانی مولانا سید شاہ حسین شہید اللہ بشیر بخاری نقشبندی مسجد حضرت سید شاہ فیض اللہ حسینی ، شکر گنج مقرر ہے ۔ خواتین کے لیے پردہ کا نظم رہے گا ۔ بعد نماز عشاء نگران محفل کا خطاب اور جماعت ابوالفداء کا قصیدہ بردہ شریف اور ذکر و سلوک و مراقبہ کی مجلس رہے گی ۔۔

جلسہ اصلاح معاشرہ
حیدرآباد ۔ 5 ۔ ستمبر : ( راست ) : مولانا سید عباد بن ذکی القاسمی کے بموجب 6 ستمبر کو بعد نماز ظہر مسجد صراط مستقیم آزاد نگر ، عنبر پیٹ میں زیر صدارت مولانا حافظ محمد غوث رشیدی جلسہ اصلاح معاشرہ منعقد ہے ۔ جلسہ کی کارروائی مفتی شیخ اسد اللہ یاسر حسامی چلائیں گے ۔ جلسہ کا آغاز حافظ مسعود احمد کی قرات کلام پاک سے ہوگا ۔ اس جلسہ کو مولانا محمد مصدق القاسمی مخاطب کریں گے ۔۔