مذہبی خبریں

اعراس شریف
٭٭ عرس حضرت مولوی شاہ محمد زماں خاں صاحب شہیدؒ شاہ علی بنڈہ کی تین روزہ تقاریب کا آغاز 18 اگست کو ہوگا ۔ جلوس صندل مبارک بعد نماز مغرب بہ قیام گاہ سجادہ نشین روپ لال بازار سے برآمد ہوکر آستانہ عالیہ پہونچے گا اور رسم صندل مالی ادا کی جائے گی ۔ بعد نماز عشاء 9 بجے شب محفل نعت پاک منعقد ہوگی ۔ نگرانی جناب سید شاہ احمد علی تاجی شرفی کریں گے ۔ قرات کلام کے بعد شعرا و نعت خواں حضرات نعت و منقبت پیش کریں گے ۔ 19 اگست محفل چراغاں بعد نماز مغرب قصیدہ بردہ شریف اور بعد نماز عشاء محفل نعت منعقد ہوگی ۔ 20 اگست محفل قل شریف بعد نماز فجر قرآن خوانی پیشکشی چادر گل سلام و دعا کے بعد تین روزہ تقاریب عرس کا اختتام عمل میں آئے گا ۔۔

درس قرآن مجید و تفسیر
حیدرآباد ۔ 17 ۔ اگست : ( راست ) : مرکزی مجلس فیضان ملتانیہ کے زیر اہتمام محفل درس قرآن مجید و تفسیر زیر نگرانی مولانا ابوالعارف شاہ سید شفیع اللہ حسینی القادری جامع مسجد ابراہیمی باغ رنگ روڈ بروز شنبہ بعد نماز مغرب مقرر ہے ۔ محفل کا آغاز قرات کلام پاک و نعت شریف سے ہوگا ۔ بعد ازاں مولانا شاہ سید وحید اللہ حسینی القادری درس قرآن مجید دیں گے اور تفسیر بیان کریں گے ۔ محفل کا اختتام سلام بحضور سرور کونینؐ پر ہوگا ۔۔

اجتماع فضائل سیدنا ابراہیم ؑ
حیدرآباد ۔ 17 ۔ اگست : ( راست ) : مولانا مفتی محمد عبدالعزیز قادری شرفی کے بموجب عالمی تحریک سنی دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 18 اگست کو بعد نماز عشاء مرکزی اجتماع بعنوان ’ فضائل سیدنا ابراہیم خلیل اللہ ؑ و مسائل قربانی ‘ زیر نگرانی مولانا محمد حامد حسین حسان فاروقی مرکز سنی دعوت اسلامی موتی مسجد دلی دروازہ نیا پل میں منعقد ہوگا ۔ آغاز 9 بجے شب مولانا محمد عرفان قادری کی تفسیر قرآن کریم سے ہوگا ۔ مسرس محمد وسیم نوری ، سید شعیب صوفی نعت رسول پیش کریں گے ۔ قاری محمد سہیل قادری سنت رسول ؐ پیش کریں گے ۔ مفتی محمد نعیم الدین نعیمی کا خطاب ہوگا ۔ مولوی حافظ محمد حاجی نوری مسائل قربانی و طریقہ ذبح بیان کریں گے ۔ مولوی محمد عاتک نوری ذکر ، مولانا حامد حسین حسان فاروقی دعا کریں گے ۔۔

عرس شریف
حیدرآباد ۔ 17 ۔ اگست : ( راست ) : ابوالفیض حضرت سید شاہ سجاد علی صوفی قادری حسنی حسینی ؒ کا عرس شریف 18 اگست کو درگاہ شریف واقع بیرون دریچہ بواہیر ، حسینی علم میں مقرر ہے ۔ بعد نماز عصر ختم قرآن مجید ہوگی ۔ بعد نماز مغرب مولانا سید شاہ ظہیر الدین علی صوفی قادری صندل مالی کی رسم انجام دیں گے ۔ بعد ازاں محفل سماع ہوگی ۔۔

فیضان اولیاء سمپوزیم
حیدرآباد ۔ 17 ۔ اگست : ( راست ) : ابوالفداء اسلامک ریسرچ سنٹر کے زیر اہتمام فیضان اولیاء سمپوزیم و رسم اجراء کتاب 18 اگست کو بعد نماز مغرب مسجد حضرت سید شاہ فیض اللہ حسینی ؒ ، شکر گنج زیر نگرانی مفتی خلیل احمد اور زیر صدارت مفتی محمد عظیم الدین اور مولانا محمد عبدالمجید نظامی مقرر ہے ۔ مولانا محمد مصطفی شریف بعنوان ’صوفیائے کرام کی تفسیری خدمات ‘ مولانا سید بدیع الدین صابری ’ عقائد اہلسنت و الجماعت اور حضرت ابوالفداء ‘ مولانا حافظ سید شاہ ضیا الدین نقشبندی بعنوان ’ علاج امراض قلب ‘ مولانا سید متین علی شاہ قادری بعنوان ’ فیضان و تعلیمات اولیاء ‘ مولانا ابورجاء سید شاہ حسین شہید اللہ بشیر بخاری نقشبندی بعنوان ’ ذکر و سلوک ، لطائف و مراقبات ‘ مولانا حافظ سید شاہ خلیل اللہ بشیر اویس بخاری بعنوان ’ 21 ویں صدی احیاء تصوف کی صدی ہوگی ‘ خطاب کرینگے ۔۔

جلسہ یاد حضرت سیدنا ابراہیم ؑ برائے خواتین
حیدرآباد ۔ 17 ۔ اگست : ( راست ) : جامعتہ المومنات مغل پورہ میں مرکزی جلسہ یاد حضرت سیدنا ابراہیم خلیل اللہ ؑ برائے خواتین 18 اگست کو 12 بجے دن مفتیہ رضوانہ زرین پرنسپل کی صدارت میں مقرر ہے ۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے مفتیہ تہمینہ تحسین ، مفتیہ نسرین افتخار ، مفتیہ عاتکہ طیبہ ، مفتیہ سیدہ عشرت بیگم شرکت کریں گے ۔ مفتی محمد مستان علی قادری ناظم اعلی کا پس پردہ کا خصوصی خطاب ہوگا ۔۔

تحریک مسلم شبان کی
آج یوم تاسیس تقریب
حیدرآباد ۔ 17 ۔ اگست : ( راست ) : تحریک مسلم شبان کی یوم تاسیس کی تقریب 18 اگست کو بعد نماز مغرب جناب محمد مشتاق ملک صدر تحریک کی زیر صدارت صدر دفتر شبان واقع اعظم پورہ نزد مسجد صحیفہ منعقد ہوگی ۔ 18 اگست 1991 کو حیدرآباد میں منعقدہ ساوتھ انڈیا مسلم نوجوانوں کی کانفرنس جس کی صدارت مولانا رشید پاشاہ ؒ سابق امیر جامعہ نظامیہ نے کی تھی تحریک کے قیام کا اعلان کیا گیا تھا ۔ شبان نے کرناٹک ، مہاراشٹرا میں بھی اپنی شاخوں کو قائم کیا ۔ دینی ملی مذہبی جدوجہد کے ساتھ اٹھنے والے فتنوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ۔ اس جدوجہد میں صدر شبان کے ساتھ کارکنوں کو بھی کئی بار جیل جانا پڑا اور مقدمات کا سامنا کرنا پڑا ۔ کرناٹک میں داخلے پر پابندی بھی لگائی گئی تھی ،جناب عارف قادری انچارج تقریب یوم تاسیس اور جناب ایم اے غفار نائب صدر و کنوینر پروگرام جناب محمد مشتاق نے تمام احباب اور مدعو خصوصی سے شرکت کی گزارش کی ہے ۔۔

حمیدیہ میں آج چھٹی محفل
حضرت ابراہیم علیہ السلام
حیدرآباد ۔ 17 ۔ اگست : ( پریس نوٹ ) : اسلامک ہسٹری ریسرچ کونسل (انڈیا) آئی ہرک اور مجلس انتظامی درگاہ حضرت تاج العرفاء سید شاہ محمد سیف الدین قادری شرفی ؒ کے زیر اہتمام ’’حمیدیہ ‘‘واقع درگاہ شرفی چمن سبزی منڈی قدیم میں یکم تا 9ذی الحجہ جاری سالانہ محافل حضرت ابراہیم علیہ السلام کے سلسلہ کی چھٹی محفل 18؍ اگسٹ صبح 8 بجے زیر نگرانی ڈاکٹر سید محمد حمید الدین حسینی قادری شرفی ڈائریکٹر آئی ہرک و سجادہ نشین درگاہ حضرت تاج العرفائؒ شرفی چمن منعقد ہوگی۔ پروفیسر سید محمد حسیب الدین قادری حمیدی جائنٹ ڈائریکٹر آئی ہرک، مولانا مفتی سید محمد سیف الدین قادری حاکم حمیدی معاون ڈائریکٹر آئی ہرک، ڈاکٹر سید محمد رضی الدین قادری حسان حمیدی کے علاوہ نگران محفل کے خطابات ہونگے۔ نعت خواں حضرات نعت شہنشاہ کونین ؐ پیش کریں گے ۔۔

حمیدیہ میں آج چھٹی محفل
حضرت ابراہیم علیہ السلام
حیدرآباد ۔ 17 ۔ اگست : ( پریس نوٹ ) : اسلامک ہسٹری ریسرچ کونسل (انڈیا) آئی ہرک اور مجلس انتظامی درگاہ حضرت تاج العرفاء سید شاہ محمد سیف الدین قادری شرفی ؒ کے زیر اہتمام ’’حمیدیہ ‘‘واقع درگاہ شرفی چمن سبزی منڈی قدیم میں یکم تا 9ذی الحجہ جاری سالانہ محافل حضرت ابراہیم علیہ السلام کے سلسلہ کی چھٹی محفل 18؍ اگسٹ صبح 8 بجے زیر نگرانی ڈاکٹر سید محمد حمید الدین حسینی قادری شرفی ڈائریکٹر آئی ہرک و سجادہ نشین درگاہ حضرت تاج العرفائؒ شرفی چمن منعقد ہوگی۔ پروفیسر سید محمد حسیب الدین قادری حمیدی جائنٹ ڈائریکٹر آئی ہرک، مولانا مفتی سید محمد سیف الدین قادری حاکم حمیدی معاون ڈائریکٹر آئی ہرک، ڈاکٹر سید محمد رضی الدین قادری حسان حمیدی کے علاوہ نگران محفل کے خطابات ہونگے۔ نعت خواں حضرات نعت شہنشاہ کونین ؐ پیش کریں گے ۔۔