مذہبی خبریں

جلسہ اصلاح معاشرہ
حیدرآباد ۔ 18 ۔ جولائی : ( راست ) : جلسہ اصلاح معاشرہ 19 جولائی کو بعد نماز ظہر مسجد صراط مستقیم آزاد نگر عنبر پیٹ میں زیر صدارت حافظ محمد غوث رشیدی منعقد ہے ۔ مولانا شاہ محمد جمال الرحمن مخاطب کریں گے ۔۔

ختم دلائل الخیرات
حیدرآباد ۔ 18 ۔ جولائی : ( راست ) : ابوالفداء اسلامک ریسرچ سنٹر کے زیر اہتمام محفل ختم دلائل الخیرات ( درود شریف) و ختم خواجگان نقشبند و تعلیمات اولیاء نقشبند زیر نگرانی مولانا سید شاہ حسین شہید اللہ بشیر بخاری نقشبندی قادری بروز جمعرات بعد نماز مغرب مسجد حضرت سید شاہ فیض اللہ حسینی شکر گنج مقرر ہے ۔ خواتین کے لیے پردہ کا نظم رہے گا ۔ بعد نماز عشاء نگران محفل کا خطاب اور ’ جماعت ابوالفداء ‘ کا قصیدہ بردہ شریف اور ذکر و سلوک و مراقبہ کی مجلس رہے گی ۔۔

محفل ذکر و درود شریف
حیدرآباد ۔ 18 ۔ جولائی : ( راست ) : خانقاہ صوفیہ ابوالعلائیہ روبرو مسجد پیارو میاں مصری گنج محفل ذکر و درود شریف 19 جولائی کو بعد نماز عشاء 9 بجے بہ سرپرستی مولانا خواجہ صوفی شاہ محمد زبیر چشتی ابوالعلائی مقرر ہے ۔۔

جلسہ سیرت اولیاء نعتیہ و منقبتی مشاعرہ
حیدرآباد ۔ 18 ۔ جولائی : ( راست ) : جناب تشکیل انور رزاقی کے بموجب بزم سرور کونینؐ کے زیر اہتمام 21 جولائی کو بعد نماز مغرب حسامیہ نونہال اسکول ، پتھر کا مکان اندرون شیخ فیض کمان یاقوت پورہ میں جلسہ سیرت اولیاء کرام و غیر طرحی نعتیہ و منقبتی مشاعرہ منعقد ہوگا ۔ صدارت مولانا محمد نعیم الدین حسامی عادل کریں گے ۔ مہمان مقرر مولانا محمد زعیم الدین حسامی بعنوان ’ سیرت امام بخاری ‘ پر خطاب کریں گے ۔ جناب محمد سراج الدین مدنی ’ سیرت حضرت خواجہ بندہ نواز ؒ ‘ پر روشنی ڈالیں گے ۔ قاری محمد یونس اطہر قرات کلام پاک پیش کریں گے ۔ صدر بزم ڈاکٹر ناقد رزاقی خیر مقدمی تقریر کریں گے ۔ نعتیہ مشاعرہ کی نگرانی جناب عظمت اللہ جعفری کریں گے ۔ ڈاکٹر ناقد رزاقی ، اکبر خاں ، یوسف روش ، طاہر رومانی ، انجم شافعی اور اطیب اعجاز مہمانان خصوصی ہوں گے ۔ ان کے علاوہ شیخ اسمعیل صابر ، باقر تحسین ، علی جواد شہپر ، قاری انیس احمد شرفی ، سہیل عظیم ، تشکیل انور رزاقی ، روشن علی ، باسط علی رئیس ، جدت اسلوبی ، عمران حسین ، رحمن راحت اور دیگر شعراء کلام سنائیں گے ۔ جلسہ کی نظامت تشکیل انور رزاقی اور نعتیہ مشاعرہ کی نظامت سہیل عظیم انجام دیں گے ۔۔