مذہبی خبریں

قرات ، حمد ، نعت و اذاں کی
آج فری تربیتی کلاسیس
حیدرآباد ۔ 26 ۔ جون : ( راست ) : کلیتہ البنین مغل پورہ میں 27 جون بعد نماز عشاء قرات ، حمد ، نعت و اذاں کی مفت تربیتی کلاسیس حافظ محمد صابر پاشاہ قادری لیں گے ۔۔

ماہانہ مجلس فیضان
حضرت خواجہ مرزا محمد بیگؒ
حیدرآباد ۔ 26 ۔ جون : ( راست ) : ماہانہ مجلس حضرت خواجہ مرزا محمد بیگ واقع احاطہ درگاہ حضرت سردار بیگ قبلہؒ آغا پورہ کمان بھوئی گوڑہ میں 30 جون کو مقرر ہے ۔ جس میں بعد مغرب محفل سماع ہوگی ۔ مولانا محمد نور اللہ شاہ چشتی مرزائی سجادہ نشین نگرانی کریں گے ۔۔

ادارہ چہاردہ معصومین کا اجلاس
حیدرآباد ۔ 26 ۔ جون : ( راست ) : ادارہ چہاردہ معصومین کا ایک اجلاس 85 سالہ قدیم جشن و مجلس عزاء منعقد کرنے کے ضمن میں منعقد ہوا ۔ بانی ادارہ چہاردہ معصومین مولوی سید کاظم حسین عابدی مرحوم کے فرزندان سید اصغر عباس عابدی انجم ، سید حسن عباس ہاشم عابدی ، سید حیدر عباس عابدی و قدیم اراکین کے فرزندان توفیق عباس مرزا ، سید شبر رضا رضوی ، سید محمد کاظم عباس عابدی بصدارت امام زمانہ 11 شوال 5 ساعت عصر بمقام بانی ادارہ چہاردہ معصومین مولوی سید کاظم حسین عابدی مرحوم حسین نگر کالونی دارالشفاء منعقد ہوا ۔ یہ جشن و مجلس عزاء ذی قعدہ کے آخر میں منعقد ہوگی ۔۔