مذہبی خبریں

مسجد نور مادنا پیٹ میں آج
عازمین حج کا تربیتی اجتماع
حیدرآباد ۔ 23 ۔ جون : ( پریس نوٹ ) : تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کے زیر اہتمام عازمین حج کا دسواں تربیتی اجتماع اتوار 24 جون کو 10-30 بجے دن تا 4 بجے سہ پہر مسجد نور نزد منڈی مادنا پیٹ میں منعقد ہوگا ۔ جناب محمد مسیح اللہ خاں صدر نشین تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی صدارت کرینگے ۔ پروفیسر ایس اے شکور اسپیشل آفیسر تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی سفر حج سے متعلق اہم امور کی وضاحت کریں گے ۔ مولانا حافظ خواجہ نذیر الدین سبیلی ناظم جامعہ عائشہ نسواں فضائل و مناسک حج اور آداب زیارت روضہ نبویؐ بیان کریں گے ۔ عازمین حج سے بہ پابندی وقت شرکت کی خواہش کی گئی ہے ۔ وہ اپنے ساتھ نوٹ بک اور قلم ضرور لائیں تاکہ اہم باتیں نوٹ کی جاسکیں ۔
خاتون عازمین کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں ۔ وہ چھوٹے بچوں کو اپنے ساتھ نہ لائیں ۔

بارگاہ یوسفینؒ میں آج خطاب عام
حیدرآباد ۔ 23 ۔ جون : ( پریس نوٹ ) : مسجد بارگاہ یوسفینؒ نامپلی میں بروز یکشنبہ بعد نماز مغرب ڈاکٹر سید محمد حمید الدین شرفی ڈائرکٹر آئی ہرک و سجادہ نشین درگاہ تاج العرفاء کا خطاب عام ہوگا ۔ ۔

سیرت النبیؐ پر تفصیلی خطاب
حیدرآباد ۔ 23 جون (راست) جامع مسجد فردوس وجئے نگر کالونی میں اتوار کو بعد نماز ظہر مولانا مفتی محمد شعیب سیرت النبیؐ پر تفصیلی خطاب کریں گے۔

درس تفسیر قرآن مجید

حیدرآباد ۔ 23 ۔ جون : ( راست ) : خانقاہ قادریہ حامدیہ کے زیر اہتمام درس تفسیر قرآن مجید و حلقہ ذکر الہیٰ بروز اتوار 11 بجے دن یکخانہ مسجد عمر ؓ دلسکھ نگر (ڈپو کی مسجد ) مقرر ہے ۔ نگرانی مولانا محمد عابد علی خاں کرینگے ۔ مولانا محمد شرف الدین نظامی تفسیر صدیقی کا درس دینگے مولانا محمد عبدالحمید ملتانی کا درس تصوف پر خطاب ہوگا ۔۔
٭٭ ابوالفداء اسلامک ریسرچ سنٹر کے زیر اہتمام بروز اتوار مسجد حضرت سید شاہ فیض اللہ حسینی ؒ ، شکر گنج میں بعد نماز عصر تجوید و قرات کی کلاسیس کا اہتمام رکھا گیا ہے ۔ بعد نماز مغرب مولانا محمد مصطفی شریف درس قرآن مجید دیں گے اور بعد نماز عشاء مولانا سید شاہ حسین شہید اللہ بشیر بخاری درس سلوک و تعلیمات نقشبندیہ دیں گے ۔۔
٭٭ مرکزی مجلس فیضان ملتانیہ کے زیر اہتمام محفل درس قرآن مجید و تفسیر زیر نگرانی مولانا شاہ سید شفیع اللہ حسینی القادری الملتانی جامع مسجد حبیبہ قلی قطب شاہ نگر کالونی سات گنبد روڈ ٹولی چوکی بروز یکشنبہ بعد نماز ظہر منعقد ہوگی ۔ مولانا شاہ سید وحید اللہ حسینی القادری درس قرآن مجید دیں گے اور تفسیر بیان کریں گے ۔۔

دفتر سیاست میں آج
عمرہ و تربیتی کلاسیس
حیدرآباد ۔ 23 جون (راست) روزنامہ سیاست و لبیک سوسائٹی کے اشتراک سے عازمین حج و عمرہ کیلئے مستقل تربیتی کورس و ہفتہ واری کلاس حج و عمرہ تربیتی کلاس و کورس معہ سیرت طیبہ گولڈن جوبلی ہال احاطہ روزنامہ سیاست عابڈس 25 جون پیر کو دوپہر 3 تا 5 بجے شام زیرنگرانی و تربیت مفتی سید آصف الدین ندوی قاسمی جنرل سکریٹری لبیک سوسائٹی مقرر ہے۔ عازمین حج و عمرہ اپنے ساتھ قلم اور کاپی ضرور لائیں۔ تربیتی کورس منگل تا جمعہ روزانہ صبح 10 تا 11 بجے انسٹیٹیوٹ آف عربک متصل ہوٹل سٹی ڈائمنڈ مہدی پٹنم میں جاری ہے۔ رہنمائی کیلئے سیل نمبر 9440508941 پر ربط کریں۔ ہر پیر کو کلاس ہوگی۔

جامعتہ المؤمنات میں
جدید داخلوں کا انٹرنس ٹسٹ
حیدرآباد ۔ 23 جون (راست) جامعتہ المؤمنات میں جدید داخلوں کا پہلا انٹرنس ٹسٹ 24 جون اتوار کو بعد نماز ظہر ہوگا۔ جماعت اول تا مفتی کورس معہ حفظ القرآن میں داخلے جاری ہیں۔ جامعہ کے دارالاقامہ میں ایسی طالبات کا داخلہ کیا جاتا ہے جو اضلاع کی رہنے والی ہوں۔ داخلہ انٹرنس ٹسٹ کے ذریعہ سے کیا جائے گا۔ داخلہ کے وقت خاتون سرپرست، آدھار کارڈ کا زیراکس ہونا ضروری ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9346936596 پر ربط کریں۔ درس بخاری شریف

حیدرآباد ۔ 23 ۔ جون : ( راست ) : مسجد قادر الدولہ اندرون کوٹلہ عالیجاہ چیونٹی شاہ میدان میں بروز اتوار بعد نماز عصر مولانا سید واحد علی قادری درس بخاری شریف دیںگے ۔۔
٭٭ مسجد انیس سلطانہ نشیمن نگر تالاب کٹہ میں بروز اتوار بعد نماز مغرب مولانا سید واحد علی قادری درس بخاری شریف دینگے ۔۔
٭٭ مجلس درس بخاری شریف بروز اتوار بعد عشاء قیام گاہ الحاج محمد اسد اللہ چشتی خسرو واقع بازار روپ لال شاہ علی بنڈہ میں مقرر ہے ۔۔

ڈاکٹرسید محمد حمید الدین شرفی کا لکچر
حیدرآباد ۔ 23 ۔ جون : ( پریس نوٹ ) : اسلامک ہسٹری ریسرچ کونسل (انڈیا) آئی ہرک کے زیر اہتمام یکشنبہ 24 جون کو منعقد شدنی 1308 ویں تاریخ اسلام اجلاس کا پہلا سیشن صبح 9 بجے ’’ایوان تاج العرفائؒ حمیدآباد‘‘ واقع شرفی چمن سبزی منڈی اور دوسرا سیشن 11-30 بجے دن جامع مسجد محبوب شاہی مالا کنٹہ روڈ ، معظم جاہی مارکٹ میں منعقد ہوگا ۔ ڈاکٹر سید محمد حمید الدین شرفی ڈائریکٹر آئی ہرک ایک آیت جلیلہ کے تفسیری، ایک حدیث شریف کے تشریحی مواد کی پیشکشی کے بعد پہلے سیشن میں سیرت طیبہ کے تسلسل میں واقعات غزوہ بدر اور دوسرے سیشن میں ایک مہاجر ایک انصاری سلسلہ کے تحت صحابی رسولؐ اللہ حضرت عباس بن مرداس ؓ کے احوال شریفہ پر لکچر دینگے ۔ پروفیسر سید محمد حسیب الدین قادری ایک فقہی مسئلہ کا توضیحی مطالعاتی مواد پیش کرینگے بعدہ آئی ہرک انگلش لکچر سیریز کے ضمن میں بہ عنوان ’سیرت طیبہؐ ‘ 1040 واں سلسلہ وار لکچر ہوگا۔۔

حلقہ ذکر اللہ و ختم قادریہ
حیدرآباد ۔ 23 ۔ جون : ( پریس نوٹ ) : حلقہ ذکر اللہ و ختم قادریہ بروز یکشنبہ 8 بجے صبح حمیدیہ واقع درگاہ شریف شرفی چمن قدیم سبزی منڈی میں زیر نگرانی ڈاکٹر سید محمد حمید الدین شرفی سجادہ نشین درگاہ حضرت تاج العرفائؒ مقرر ہے ۔ بعد ازاں حقائق و معارف تصوف پر تدبر ہوگا ۔ مراقبہ و مکاشفہ کے بعد دعائے سلامتی اور سلام بہ حضور خیرالانامؐ پر اختتام ہوگا ۔۔

ہفتہ واری اجتماعات
حیدرآباد ۔ 23 ۔ جون : ( راست ) : درسگاہ جہاد و شہادت کی جانب سے 24 جون اتوار دوپہر 2-30 بجے تا 4 بجے ہفتہ واری اجتماع صدر دفتر درس گاہ جہاد و شہادت مغل پورہ پر مقرر ہے ۔ جناب عبدالمنان عمری قرآن مجید کی تفسیر بیان کریں گے ۔ جناب شیخ سیف اللہ خالد اور صدر درس گاہ جناب عبدالماجد کے بیانات ہوں گے ۔۔

جلسہ فیضان غوث اعظمؓ
حیدرآباد ۔ 23 جون (راست) الگیلانی عالمی سوسائٹی کے زیراہتمام جلسہ فیضان حضرت سیدنا غوث اعظمؓ 23 جون بعد نماز مغرب اردو گھر مغلپورہ میں مقرر ہے۔ نگرانی جناب واصف احمد علوی صدر الگیلانی عالمی سوسائٹی کریں گے۔ مہمان خصوصی مولانا سید عزیز اللہ قادری خطاب کریں گے۔