مذہبی خبریں

عرس شریف
حیدرآباد ۔ 21 ۔ جون : ( راست ) : حضرت حاجی مرزا معین اللہ بیگ نیازی المعروف معین اللہ شاہ نیازی خلیفہ مجاز حضرت اللہ کے حکم سے کا عرس شریف 7 شوال مطابق 22 جون بروز جمعہ درگاہ شریف واقع علی چمن لنگوجی گوڑہ سرور نگر بصد احترام مقرر ہے ۔ بعد نماز مغرب جلوس صندل شریف جامع مسجد نیازی درگاہ شریف سے برآمد ہوگا ۔ صندل مالی چراغاں ہوں گے بعد نماز عشاء محفل سماع مقرر ہے ۔ مراسم عرس شریف حضرت حاجی نیاز محمد شاہ ثانی نیازی سجادہ نشین درگاہ حضرت اللہ کے حکم سے انجام دیں گے ۔۔

ہمہ وقتی و جزوقتی دینی مدرسہ میں داخلہ
حیدرآباد ۔ 21 ۔ جون : ( راست ) : معھد القراٰن و السنۃ، نزد ذائقہ ہوٹل روڈ چنچل گوڑہ میں عربی زبان کی خصوصی تربیت کے ساتھ دینی تعلیم کے نظم کا اہتمام ہے، جس میں مختلف شعبہ ٔ جات جیسے ناظرہ و حفظ ِ قرآن مع تجوید برائے اطفال، عربی زبان مع قواعد و ادب، تعلیم قرآن برائے بالغان مع فقہی مسائل، ترجمہ و فہم قرآن و حدیث، مطالعہ ٔ اسلامی معلومات مع تاریخ و سیرت شامل ہیں۔ دلچسپی رکھنے والوں کے لئے عمر کی قید نہیں، کوئی بھی داخلہ لے سکتے ہیں۔ شائقین عربی زبان و ادب ضرور استفادہ کریں۔ داخلہ کے لئے خواہشمند 7207009007 اور 9701107792 پر رابطہ کریں۔

بارکس میں سالانہ جلسہ غزوۂ اُحد
حیدرآباد ۔ 21 جون ۔ ( راست ) حبیب ابوبکر بن عبدالرحمن الحامد کی اطلاع کے بموجب شہدائے اُحد کی یاد میں سالانہ جلسہ غزوۂ اُحد 22 جون بروز جمعہ بعد نماز مغرب بمقام کاشانۂ حبیب قریب جعیدی فنکشن ہال بارکس بمکان مولانا حبیب عبدالرحمن بن حامد الحامد منعقد ہوگا جس سے مولانا حسین شہید ایڈوکیٹ ، اقبال احمد انجینئر اور ڈاکٹر نادر المسدوسی کے علاوہ مولانا حبیب عبدالرحمن الحامد خطاب کریں گے ۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے مولانا حافظ و قاری علی بن عبدالرحمن بصراوی امام و خطیب جامع مسجد بارکس شرکت کریں گے ۔ حاضرین کے لئے افطار کا بندوبست رہے گا اور جلسہ کا آغاز فوری بعد نماز مغرب ہوگا ۔

آج محفل نعت شہہ کونین ؐ
حیدرآباد ۔ 21 جون ۔ ( راست ) بزم انوار نعت کے زیراہتمام07 شوال المکرم بروز جمعہ بعد نماز عشاء زیرنگرانی جناب محمد احمد شاہ قادری بانی و صدر بزم انوار نعت کے مکان نزد دردانہ ہوٹل متصل بہار فنکشن ہال چھاؤنی غلام مرتضی ، کندیکل گیٹ ماہانہ محفل نعت و منقبت منعقد ہوگی۔ محفل کا آغاز ٹھیک 9:30 بجے شب ہوگا۔ شعراء کرام و نعت خواں حضرات نعت شریف و منقبت سنائیں گے ۔ نظامت کے فرائض بز م انوار نعت کے تربیت یافتہ ثناء خوان رسول انجام دیں گے۔ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے حبیب عمر بن عبداللہ العطاس المعروف حبیب فاروق العطاس و سید اﷲ بخش قادری شرکت کریں گے۔

تقریب عید ملاپ و نعتیہ مشاعرہ
حیدرآباد ۔ 21 ۔ جون : ( راست ) : بزم عاشقان رسولؐ و دبستان عدیل کے زیر اہتمام تقریب عید ملاپ و نعتیہ مشاعرہ 23 جون کو بعد عشاء رہائش گاہ سید شاہ مسرور عابدی شرفی چنچل گوڑہ مقرر ہے ۔ نگرانی قاضی عظمت اللہ جعفری کریں گے ۔ جب کہ بحیثیت مہمانان خصوصی ڈاکٹر محمد جہانگیر علی قادری ، حکیم محمد نصیر الدین ابوالعلائی ، حکیم مزمل احمد ساجد ، ڈاکٹر سید صلاح الدین ، محمد عمر علی خاں عمر ، محمد برہان الدین وارثی ، عبدالرشید ارشد ، خواجہ شاکر گودڑ شاہی ، سید شوکت قادری ، قطب حافظ وارثی ، شرف الدین ارشد اور حمید خاں شرکت کرینگے ۔۔

ڈاکٹر حمید الدین شرفی کے خطابات
حیدرآباد ۔ 21 ۔ جون : ( راست ) : ڈاکٹر سید محمد حمید الدین شرفی ڈائرکٹر آئی ہرک بروز جمعہ ، قبل نماز جمعہ 12-30 بجے دن مسجد مالا کنٹہ ، معظم جاہی مارکٹ اور 1-30 بجے دن مسجد حسینی روڈ نمبر 3، بنجارہ ہلز میں ونیز بعد نماز جمعہ 3 بجے سہ پہر مسجد درگاہ واقع شرفی چمن سبزی منڈی میں شرف تخاطب حاصل کریں گے ۔۔

ڈاکٹر محمد سراج الرحمن کا خطاب
حیدرآباد ۔ 21 ۔ جون : ( راست ) : جامع مسجد پائیگاہ بشیر باغ میں ڈاکٹر محمد سراج الرحمن فاروقی کا خطاب ’ رمضان المبارک اور اس کی نصیحت ‘ پر ہوگا ۔ بعد جمعہ مولانا غلام نبی شاہ نقشبندی کا مدلل لٹریچر دستیاب رہے گا ۔۔

درس قرآن مجید
حیدرآباد ۔ 21 ۔ جون : ( راست ) : مسجد حسینی وجئے نگر کالونی میں بروز جمعہ بعد نماز مغرب مولانا مفتی محمد تجمل حسین قاسمی قرآن مجید کا درس دیں گے ۔۔

مولانا غلام احمد قریشی کے خطابات
حیدرآباد ۔ 21 ۔ جون : ( راست ) : بعنوان فضائل ماہ شوال المکرم 7 شوال قبل نماز جمعہ مسجد حضرت ابوالحسنات سی بلاک حافظ بابا نگر اور جامع مسجد شاہی شیخہ حصہ فاطمہ نگر پھول باغ میں مولانا غلام احمد قریشی کے خطابات ہوں گے ۔۔

ختم دلائل الخیرات
حیدرآباد ۔ 21 ۔ جون : ( راست ) : مسجد شمس النساء بیگم قریب برکت پورہ بس ڈپو میں ختم دلائل الخیرات کا 22 جون کو بعد نماز جمعہ 3 بجے دن جس کی نگرانی مولانا سرفراز اللہ چشتی کریں گے ۔ مولانا سید شاہ حسین شہید اللہ بشیر بخاری بیان کرینگے ۔۔

قرات و اذان کی تربیتی کلاسیس
حیدرآباد ۔ 21 ۔ جون : ( راست ) : قاری محمد صمصام الدین حسامی کے بموجب علامہ حسام الدین فاضل میموریل ایجوکیشنل سوسائٹی کے زیر اہتمام حسامیہ اسکول اندرون کمان شیخ فیض یاقوت پورہ میں جمعہ ، ہفتہ اتوار اور پیر بعد نماز مغرب تا عشاء قاری غلام احمد نیازی کی زیر سرپرستی لڑکوں کیلئے قرات کلام پاک معہ تجوید اور اذان کی تربیتی کلاسیس مفت چلائے جارہے ہیں ۔۔

قبل نماز جمعہ خطاب
حیدرآباد ۔ 21 ۔ جون : ( راست ) : مولانا حافظ محمد ذاکر شاہ محی الدین قادری کا قبل نماز جمعہ مسجد احناف روہیل واڑی بارکس میں خطاب ہوگا ۔۔