مذہبی خبریں

حلقہ ذکر الٰہی و اسپوکن عربی کلاسیس
حیدرآباد 20 جون (راست) خانقاہ قادریہ حامدیہ کے زیراہتمام بروز جمعرات بعد نماز مغرب خانقاہ قادریہ حامدیہ سائی رام انکلیو، حیدر شاہ کورٹ، راجندر نگر منڈل، حلقہ ذکر الٰہی ہوگا اور بعد نماز عشاء اسپوکن عربی کلاسیس منعقد ہوں گی جس میں عربی صرف و نحو کی تعلیم مولانا محمد شرف الدین نظامی قادری دیں گے۔ نگرانی مولانا قاری محمد عابد علی خان القادری المقتدری کریں گے۔

محفل ختم قادریہ
حیدرآباد 20 جون (راست) محفل ختم قادریہ و ذکر جہری اندرون بارگاہ حضرت حافظ سید عبداللہ شاہ ولی قادری قبلہؒ 21 جون کو بعد نماز عشاء آستانہ عالیہ قادریہ حق چمن شاہ علی بنڈہ ہری باؤلی موڑ میں زیرنگرانی مولانا محمد اللہ شاہ قادری سرخیل آغا منعقد ہوگی۔

آج مجلس چھٹی شریف
حیدرآباد 20 جون (راست) مجلس چھٹی شریف حضرت خواجہ اجمیریؒ 6 شوال کو قیامگاہ جناب خواجہ شاہ محمد سلیم قریشی قادری افتخاری واقع کالونی فلک نما میں مقرر ہے۔ بعد مغرب ختم خواجگان، بعد عشاء محفل سماع ہوگی۔

محفل ذکر و درود شریف
حیدرآباد 20 جون (راست) خانقاہِ صوفیہ ابوالعلائیہ روبرو مسجد پیارو میاں مصری گنج میںمحفل ذکر و درود شریف 21 جون بروز جمعرات بعد نماز عشاء 9 بجے بہ سرپرستی خواجہ صوفی شاہ محمد زبیر چشتی ابوالعلائی مقرر ہے۔

تحریک اسلامی کا اجتماع
حیدرآباد 20 جون (راست) تحریک اسلامی کے زیراہتمام اجتماع 21 جون کو بعد نماز عشاء 8.45 تا 11 بجے شب مسجد گل بانو نامپلی میں منعقد ہوگا۔