مذہبی خبریں

دورہ قرآن مجید
حیدرآباد ۔ 16 ۔ مئی : ( راست ) : مسجد امام جعفر صادق یاقوت پورہ میں یکم تا 29 رمضان 5-30 بجے شام دورہ قرآن مقرر ہے ۔۔
٭٭ عاشور خانہ حسینی نور خاں بازار میں یکم تا 25 رمضان کو 10 بجے شب دورہ قرآن مقرر ہے ۔۔
٭٭ گلشن امیر المومنین خطہ کھیت بالسٹی میں یکم تا 29 رمضان 9 بجے شب دورہ قرآن مقرر ہے ۔ مسرس سید ذوالفقار حسین رضوی ، سید حسن عباس ہاشم عابدی ، اکبر علی و ہاشم علی سلام و مرثیہ پیش کریں گے ۔۔
نابینا نعت خواں سید منیر کی
سحری میں خدمات
حیدرآباد ۔ 16 ۔ مئی : ( راست ) : رمضان المبارک میں نابینا نعت خواں جناب سید منیر عثمان باغ کاماٹی پورہ پالم روڈ کی عوام کو سحر میں میگا فون کے ذریعہ بیدار کریں گے ۔ عوام سے خواہش کی گئی ہے کہ ان کا تعاون کریں ۔ مزید تفصیلات کیلئے 9347047039 پر ربط کریں ۔۔

نعتیہ مشاعرہ بموقعہ عرس شریف
حیدرآباد ۔ 16 ۔ مئی : ( راست ) : حضرت خواجہ سید سلطان علی شاہ بخاری آغا پورہ 2 رمضان بعد نماز تراویح و صندل مالی کے بعد مشاعرہ منعقد ہوگا ۔ نگرانی حضرت سید خواجہ شاہ نظام الدین ہارونی مدنی کریں گے ۔ جناب جلیل رضا نظامت کے فرائض انجام دیں گے ۔ شعراء کرام اپنا طرحی منقبتی کلام پیش کریں گے ۔ ’ مل گئی ہے پاک نسبت حضرت سلطان کی ‘ ۔۔

جامع مسجد بی صاحبہ میں عازمین
اتوار کو حج کا تربیتی اجتماع
حیدرآباد ۔ 16 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کے زیر اہتمام منتخب عازمین حج کا چھٹا تربیتی اجتماع اتوار 20 مئی کو صبح 10 بجے تا دوپہر 1-30 بجے دن جامع مسجد بی صاحبہ ، پنجہ گٹہ نزد نمس دواخانہ میں منعقد ہوگا ۔ صدر نشین تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی جناب محمد مسیح اللہ خاں صدارت کریں گے ۔ مولانا مفتی محمد امجد اور مولانا مفتی محمد ابوبکر فضائل و مناسک حج و عمرہ اور آداب زیارت روضہ نبویؐ بیان کریں گے ۔ وہ اپنے ساتھ نوٹ بک اور قلم ضرور لائیں تاکہ اہم باتیں نوٹ کی جاسکیں ۔ خاتون عازمین کے لیے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں ۔ اراکین حج کمیٹی نے عازمین سے شرکت کی خواہش کی ہے ۔ عازمین سے اپیل ہے کہ وہ چھوٹے بچوں کو اپنے ساتھ نہ لائیں ۔ اجتماع میں خانگی ٹور آپریٹرس کے توسط سے جانے والے عازمین بھی شرکت کرسکتے ہیں ۔۔

نماز تراویح رات 11 بجے
حیدرآباد ۔ 16 مئی ۔ ( راست ) نوجوانان پنچ محلہ کی جانب سے کاروباری و دیگر حضرات کی سہولت کیلئے ماہ رمضان المبارک کی چاند رات تا 9 رمضان المبارک مسجد میاں خاں ( پنچ محلہ ، قریب چارمینار بس اسٹانڈ ) نماز تراویح کا وقت رات کے11:15 بجے مقرر کیا گیا ہے تاکہ ملازمین و کاروباری حضرات بھی نماز تراویح کا اہتمام کرسکیں۔ چاند رات تا 9 رمضان المبارک پہلے دہے میں حافظ سید صابر علی سہیل نعمانی روزانہ 3 پارے کلام مجید سنانے کی سعادت حاصل کریں گے ۔ نماز عشاء ٹھیک 11بجے ہوگی ۔

اقراء قرات سوسائٹی کو تعطیلات
حیدرآباد /16 مئی ( راست ) اقراء سوسائٹی کو رمضان المبارک کے پیش نظر سالانہ تعطیلات یکم رمضان تا 7 شوال رہے گی ۔ سوسائٹی کے مرکزی آفس مسجد فردوس و ہر پیر لڑکیوں کیلئے ہونے والی فن قرات کی تربیتی کلاسیس بشمول ہر اتوار کو مکہ مسجد میں ہونے والی کلاسیس میں تعلیمی سلسلہ بند رہے گا ۔ طلباء برادری سے نوٹ کرلینے کی گذارش ی گئی ہے ۔ رمضان کے آخری دہے 10 جون بروز اتوار سوسائٹی کا سالانہ جلسہ قرات و تقسیم سیدنا عثمان غنیؓ و سیدنا بلالؓ ایوارڈس کا انعقاد عمل میں آئے گا ۔ پروگرام کے مقام کا بعد میں اعلان کیا جائے گا ۔
سماعت قرآن برائے خواتین
حیدرآباد /16 مئی ( راست ) مرکزی انجمن مہدویہ کی جانب سے ماہ رمضان المبارک میں 5 رمضان المبارک تا 14 رمضان المبارک بہادر یار جنگ ہال احاطہ مرکزی انجمن مہدویہ میں بوقت 11 تا ایک بجے دن سماعت تلاوت کلام پاک کا اہتمام کیا گیا ہے حسب ذیل قاریہ کلام پاک کی تلاوت کی سعادت حاصل کریں گے ۔ حافظہ قاریہ سیدہ شہیدا بانو ، حافظہ سیدہ عائشہ شفتین و حافظہ سیدہ نمرہ صباحت تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کریں گے ۔

نماز تراویح برائے خواتین
٭٭ جناب محمد ابراہیم علی قادری شرفی کے مکان گلشن ابراہیمی ہاشم آباد حلقہ اسمبلی بہادرپورہ میں چاند رات سے نماز تراویح برائے خواتین حافظ محمد عمیر احمد روزانہ تین پارے سنائیں گے ۔ نماز عشاء 8.40 بجے ہوگی ۔

سوا پارہ
حیدرآباد /16 مئی ( راست ) مسجد صفہ جانکی نگر کالونی ٹولی چوکی میں چاند رات سے نماز تراویح میں گراؤنڈ فلور اور سیلر میں حافظ سید عمادالدین احتشام روزانہ سوا پارہ سنائیں گے اور پہلی منزل پر حافظ مرسلین روزانہ تین پارے سنائیں گے اور مسجد کے بازو ٹین شیڈ میں خواتین کیلئے حافظ مصطفی مبشر الدین اور حافظ احمد مدبر روزانہ سوا پارہ سنائیں گے ۔ نماز عشاء ٹھیک 8.30 بجے ہوگی اور خواتین کیلئے نماز عشاء 8.45 پر ہوگی ۔