مذہبی خبریں

مجلس فیضان حضرت دولہے پاشاہ قبلہ
حیدرآباد ۔ 30 ۔ ستمبر : ( راست ) : ماہانہ مجلس حضرت خواجہ اسعد حسین ہارونی مدنی سلطانی المعروف حضرت دولہے پاشاہ قبلہ 16 ذی الحجہ بروز جمعہ کو اندرون درگاہ حضرت مرزا سردار بیگ آغا پورہ مقرر ہے ۔ مولانا الحاج سید شاہ نظام الدین ہارونی نگرانی کرینگے جس میں مغرب تا عشاء محفل سماع ہوگی ۔۔

 

حیدرآباد ۔ 30 ۔ ستمبر : ( راست ) : خانقاہ صوفی ابوالعلائی مصری گنج روبرو مسجد پیارو میاں میں بروز جمعرات یکم اکٹوبر کو بعد نماز عشاء خاتمہ خواجگان اور درود شریف کی محفل منعقد ہوگی ۔ الحاج محمد زبیر چشتی صوفی ابوالعلائی کی نگرانی میں محفل منعقد ہوگی ۔ بعد ازاں خصوصی دعا ہوگی ۔۔

حلقہ ذکر الہیٰ و نعت شاہ کونینﷺ
حیدرآباد ۔ 30 ۔ ستمبر : ( راست ) : حلقہ ذکر الہیٰ و نعت شاہ کونینؐ زیر نگرانی حضرت شاہ محمد صدیق مینائی چشتی قادری واقع آستانہ مینائی پھول باغ جہاں نما میں بروز جمعرات یکم اکٹوبر کو بعد عشاء مقرر ہے ۔ بعد ذکر الہی و دعا کے بعد نعت شریف کا آغاز ہوگا ۔ آخر میں خصوصی دعا ہوگی ۔۔

مجلس حلقہ ذکر و فکر
حیدرآباد ۔ 30 ۔ ستمبر : ( راست ) : ہفتہ واری مجلس حلقہ و ذکر و فکر جمعرات یکم اکٹوبر کو بعد نماز عشاء قیام گاہ مولانا سید ارشد پاشاہ قادری واقع تاڑبن میں مقرر ہے ۔ حافظ سید فصیح اللہ قادری کی قرات ، بزرگ نعت خواں خواجہ احمد علی شاہ کی نعت شریف کے بعد ذکر کا آغاز ہوگا اور خصوصی دعا ہوگی ۔۔

تحریک اسلامی کا اجتماع
حیدرآباد ۔ 30 ۔ ستمبر : ( راست ) : تحریک اسلامی کے زیر اہتمام ہفتہ واری مرکزی اجتماع یکم اکٹوبر کو بعد نماز عشاء 9 تا 11 بجے شب سنی مرکز مسجد گل بانو نامپلی میں قرات کلام پاک سے آغاز ہوگا ۔ نگران تحریک اسلامی مولانا محمد فاروق قادری فضائل امیر المومنین عثمان غنی ؓ پر خطاب کریں گے ۔۔

درس قرآن مجید
حیدرآباد ۔ 30 ۔ ستمبر : ( راست ) : بیت الخیر کامپلکس چوتھی منزل انجمن گراونڈ ملے پلی میں جمعرات یکم اکٹوبر کو بعد نماز مغرب سلسلہ وار درس قرآن میں ڈاکٹر محبوب فرید سورۃ النور کے پہلے رکوع کا درس دیں گے ۔ جناب فراز احمد خاں بہ زبان انگریزی ، مولانا یوسف اصلاحی کی کتاب ’ آداب زندگی ‘ سے حاصل مطالعہ پیش کریں گے ۔۔

 

جلسہ اصلاح معاشرہ
حیدرآباد ۔ 30 ۔ ستمبر : ( راست ) : حافظ سید عباد بن ذکی قاسمی کی اطلاع کے بموجب یکم اکٹوبر بروز جمعرات بعد نماز ظہر مسجد صراط مستقیم آزاد نگر عنبر پیٹ میں زیر صدارت مولانا محمد زکریا فہد قاسمی نائب ناظم جامعہ ہذا جلسہ اصلاح معاشرہ منعقد ہے ۔ مہمان مقرر مولانا شاہ محمد جمال الرحمن مخاطب کریں گے ۔ جلسہ کا آغاز حافظ سید نجم الدین کی قرات کلام پاک سے ہوگا ۔ جلسہ کی کارروائی مولانا محمد طیب چلائیں گے ۔ نماز ظہر ٹھیک 1-30 بجے ہوگی ۔۔

 

ماہانہ محفل سماع
حیدرآباد ۔ 30 ۔ ستمبر : ( راست ) : ماہانہ محفل خانقاہ کرم دستگیر پر یکم اکٹوبر بعد نماز مغرب ذکر و اذکار بعد نماز عشاء محفل سماع فرسٹ لانسر روبرو نشیمن ہوٹل میں مقرر ہے ۔ نگرانی حضرت پیر محمد مقبول شاہ قادری چشتی کریں گے ۔۔

 

محفل نعت پاکؐ
حیدرآباد ۔ 30 ۔ ستمبر : ( راست ) : ماہانہ محفل نعت پاک تاجدار کائنات سرکار دو عالم ﷺ بضمن ماہانہ فاتحہ حضرت پیر حافظ سید احمد علی ثانی المعروف بہ حضرت پیر جی قبلہ ابوالعلائی یکم اکٹوبر بروز جمعرات آستانہ حضرت معزؒ پنچ محلہ روبرو نیو بس اسٹانڈ چارمینار ، زیر نگرانی صوفی سید شاہ افتخار محی الدین قادری ابوالعلائی سجادہ نشین و متولی بعد عشاء فاتحہ خوانی و محفل نعت پاک 9بجے تا 10 بجے منعقد ہوگی ۔ جس میں صرف مدعو نعت گو شعراء و نعت خواں حضرات نعت پاک و منقبت پیش کریں گے ۔۔