مذہبی خبریں

ڈاکٹرسید محمد حمید الدین شرفی کا لکچر
حیدرآباد ۔ یکم ۔ جولائی : ( راست ) : اسلامک ہسٹری ریسرچ کونسل (انڈیا) آئی ہرک کے زیر اہتمام یکشنبہ 2؍ جولائی کو منعقد شدنی 1258 ویں تاریخ اسلام اجلاس کا پہلا سیشن صبح 9 بجے ’’ایوان تاج العرفاءؒ حمیدآباد‘‘ واقع شرفی چمن سبزی منڈی اور دوسرا سیشن 11-30 بجے دن جامع مسجد محبوب شاہی ، مالا کنٹہ روڈ،روبرو معظم جاہی مارکٹ میں منعقد ہوگا۔ڈاکٹر سید محمد حمید الدین شرفی ڈائریکٹر آئی ہرک ایک آیت جلیلہ کے تفسیری، ایک حدیث شریف کے تشریحی مواد کی پیشکشی کے بعد دونوں سیشنوں میں سیرت طیبہ کے تسلسل میں واقعات قبل ہجرت مقدسہ بیان کرنے کی سعادت حاصل کریں گے۔ مولانا مفتی سید محمد سیف الدین قادری حاکم حمیدی معاون ڈائریکٹر آئی ہرک ایک فقہی مسئلہ کا توضیحی مطالعاتی موادپیش کریں گے۔ آئی ہرک انگلش لکچر سیریز کے ضمن میں پروفیسر سید محمد حسیب الدین قادری حمیدی جائنٹ ڈائریکٹر آئی ہرک کا بہ عنوان ’’حیات طیبہ ؐ‘‘ 991 واں سلسلہ وار لکچر ہوگا۔ ۔

حلقہ ذکر اللہ و ختم قادریہ
حیدرآباد ۔ یکم ۔ جولائی : ( پریس نوٹ ) : حلقہ ذکر اللہ و ختم قادریہ بروز یکشنبہ 8 بجے صبح حمیدیہ واقع درگاہ شریف شرفی چمن قدیم سبزی منڈی میں زیر نگرانی ڈاکٹر سید محمد حمید الدین شرفی سجادہ نشین درگاہ حضرت تاج العرفاءؒ مقرر ہے ۔ بعد ازاں حقائق و معارف تصوف پر تدبر ہوگا ۔ مراقبہ و مکاشفہ کے بعد دعائے سلامتی اور سلام بہ حضور خیرالانامؐ پر اختتام ہوگا ۔۔

 

آج جلسہ یاد شہدائے احد اور عشرہ مبشرہ کی کتابوں کی رسم اجراء
حیدرآباد ۔ یکم ۔ جولائی : ( راست ) : جلسہ یاد شہدائے احد زیر صدارت جناب اقبال احمد انجینئر منیجنگ ٹرسٹی 2 جولائی بعد نماز عصر کاشانہ حبیب روبرو جعیدی فنکشن ہال بارکس مقرر ہے ۔ مولانا حبیب عبدالرحمن الحامد ، مولانا حسین شہید ، مولانا نادر المسدوسی شہدائے احد کے عنوان پر مخاطب کریں گے ۔ مسرس محمد عبدالمقیت ، جناب حبیب حسن رفیع صدر بزم ریاض مدینہ مہمانان اعزازی ہوں گے ۔ جناب جلال عارف کی نعت شریف ہوگی ۔ اس موقع پر نوجوان نسل کو تاریخ اسلام اور سیرت صحابہ کرامؓ سے واقف کروانے مولانا حبیب عبدالرحمن الحامد کی عام فہم اور آسان زبان میں لکھی گئیں عشرہ مبشرہ کے چھ صحابہ حضرت ابوعبیدہ بن جراحؓ ، حضرت عبداللہ بن عوف ؓ ، حضرت طلحہ بن عبید اللہ ؓ ، حضرت زبیر بن عوام ؓ ، حضرت سعد بن ابی وقاصؓ اور حضرت سعید بن زید ؓ پر مولانا حبیب عبدالرحمن الحامد کی چھ کتابوں کی رسم اجراء بھی عمل میں آئے گی ۔۔

بارگاہ یوسفینؒ میں آج خطاب عام
حیدرآباد ۔ یکم ۔ جولائی : ( پریس نوٹ ) : مسجد بارگاہ یوسفینؒ نامپلی میں بروز یکشنبہ بعد نماز مغرب ڈاکٹر سید محمد حمید الدین شرفی ڈائرکٹر آئی ہرک و سجادہ نشین درگاہ تاج العرفاء کا خطاب عام ہوگا ۔ ۔

 

جامعتہ المؤمنات میں جدید داخلوں کا آج پہلا انٹرنس ٹسٹ
حیدرآباد ۔ یکم ؍ جولائی (راست) مفتیہ رضوانہ زرین پرنسپل و شیخ الحدیث جامعتہ المؤمنات نے بتایا کہ جامعتہ المؤمنات میں جدید داخلوں کا آغاز ہوچکا ہے۔ جماعت اول تا مفتی کورس مع حفظ القرآن میں داخلے جاری ہیں۔ جامعہ کے دارالاقامہ میں ایسے طالبات کا داخلہ کیا جاتا ہے جو اضلاع کی رہنے والی ہوں۔ داخلہ انٹرنس ٹسٹ کے ذریعہ کیا جائے گا۔ جدید داخلہ کے سلسلہ میں 2 جولائی 12 بجے دن پہلا انٹرنس ٹسٹ جامعتہ المؤمنات میں مقرر ہے۔ داخلہ کے وقت خاتون سرپرست، راشن کارڈ اور شناختی کارڈ کا زیراکس ہونا ضروری ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں اسکول بس کا نظم ہے۔ جید معلمات درس و تدریس کے فرائض انجام دے رہی ہیں۔ جامعہ کے نصاب میں دینی تعلیم کے ساتھ عصری تعلیم بھی شامل ہے۔ سالانہ تعطیلات کے بعد 3 جولائی باضابطہ تعلیم کا آغاز ہوگا۔ قدیم طالبات فی الفور اپنے داخلہ کی تجدید کروائے۔ تفصیلات کیلئے فون نمبر 9346936596 پر رب

 

قرآن فہمی کورس
حیدرآباد ۔ یکم ؍ جولائی (راست) قرآن فاؤنڈیشن ٹرسٹ مانصاحب ٹینک کے زیراہتمام قرآن فہمی کورس ماہ رمضان کی مصروفیات کی وجہ سے توقف کیا گیا تھا۔ 3 جولائی پیر سے نیوبیاچ کا آغاز عمل میں آرہا ہے۔ عصری تعلیم یافتہ خواتین و حضرات کیلئے جدید، معلوماتی، مؤثر و عام فہم نصاب ترتیب دیا گیا ہے۔ تجوید، قرآن کی تفسیر، عربی گرامر، احادیث کی تعلیم، خواہشمند حضرات و خواتین سے استفادہ کی خواہش کی جاتی ہے۔ اوقات تعلیم بعد عصر تا عشاء داخلہ میں عجلت کریں۔

تلنگانہ پنشنرس سنٹرل اسوسی ایشن کا ماہانہ اجلاس اور عیدملاپ تقریب
حیدرآباد ۔ یکم ؍ جولائی (راست) تلنگانہ پنشنرس سنٹرل اسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری جناب محمد علی اقبال کی اطلاع کے بموجب اسوسی ایشن کا ماہانہ اجلاس جس میں عیدملاپ تقریب 4 جولائی کو 10:30 بجے دن اردو گھر مغلپورہ میں منعقد ہوگی۔

 

حافظ میر لطافت علی کا درس قرآن
حیدرآباد ۔ یکم ۔ جولائی : ( راست ) : جامع مسجد طور قاضی پورہ میں بروز اتوار بعد نماز مغرب حافظ میر لطافت علی شیخ التفسیر جامعہ نظامیہ درس قرآن دیں گے ۔۔

درس فقہ و فقہی شرعی مسائل
حیدرآباد ۔ یکم ۔ جولائی : ( راست ) : کلیتہ البنین جامعتہ المومنات مغل پورہ میں بروز اتوار صبح 8 بجے درس فقہ و فقہی شرعی مسائل حافظ محمد صابر پاشاہ قادری بیان کرینگے ۔۔

اقراء قرأت سوسائٹی میں
فن قرأت کی تعلیم کا دوبارہ آغاز
حیدرآباد ۔ یکم ؍ جولائی (راست) اقراء قرأت سوسائٹی کی تعلیم کا آغاز ہونے جارہا ہے چنانچہ 2 جولائی اتوار کو 2 تا 4 بجے دن تاریخی مکہ مسجد میں قاری محمد عبدالقیوم شاکر بانی و معتمد اقراء قرأت سوسائٹی قرأت و تجوید کے علاوہ عربی لحن میں اذان کی عملی تربیت فرداً فرداً دیں گے۔ کسی بھی عمر کے افراد شرکت کرسکتے ہیں۔ عام اجازت رہے گی۔ اس کے علاوہ تمام برانچس میں بھی تعلیمی سلسلہ جاری ہوجائے گا۔

لڑکیوں کیلئے فن قرأت کی کلاسیس
حیدرآباد ۔ یکم ؍ جولائی (راست) اقراء قرأت سوسائٹی کی جانب سے پیر کو بعد نماز فجر تا 8 بجے صبح 20-5-210 کوچہ مرزا عباس شاہ علی بنڈہ میں قاری محمد عبدالقیوم شاکر لڑکیوں (خواتین) کیلئے فن قرأت کی تربیتی کلاس لیں گے۔ شرکت کی عام اجازت رہے گی۔

فون پر شرعی سوالات کے جوابات
حیدرآباد ۔ یکم ؍ جولائی (راست) دارالافتاء جامعتہ المؤمنات کے زیراہتمام 2 جولائی اتوار کو صبح 9 تا قبل مغرب ڈاکٹر مفتی محمد مستان علی قادری ناظم اعلیٰ جامعتہ المؤمنات شرعی سوالات کے جوابات دیں گے۔ فون نمبر 9346936596 پر ربط کریں۔

قرأت و اذان کی تربیتی کلاسیس
حیدرآباد ۔ یکم جولائی (راست) قاری محمد صمصام الدین حسامی (عرف سُفیان) کے بموجب علامہ حسام الدین فاضل میموریل ایجوکیشنل سوسائٹی کے زیراہتمام حسامیہ اسکول اندرون کمان شیخ فیض یاقوت پورہ کامل ہال میں جمعہ، ہفتہ، اتوار اور پیر بعد نماز مغرب تا عشاء قاری غلام احمد نیازی کی زیرسرپرستی لڑکوں کیلئے قرأت کلام پاک معہ تجوید اور اذان کی تربیتی کلاسیس مفت چلائے جارہے ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9959745109 پر ربط کریں۔