مذہبی خبریں

ختم دلائل الخیرات
حیدرآباد ۔ /17 مئی (راست) ابوالفداء اسلامک ریسرچ سنٹر کے زیراہتمام محفل ختم دلائل الخیرات (درود شریف) و ختم خواجگان نقشبند و تعلیمات اولیاء نقشبند زیرنگرانی مولانا سید شاہ حسین شہید اللہ بشیر بخاری نقشبندی قادری خلیفہ حضرت ابوالفداءؒ ہر جمعرات بعد نماز مغرب مسجد حضرت سید شاہ فیض اللہ حسینیؒ شکر گنج مقرر ہے ۔ خواتین کیلئے پردہ کا نظم رہے گا ۔ بعد نماز عشاء نگران محفل کا خطاب اور ’’جماعت ابوالفداء‘‘ کا قصیدہ بردہ شریف اور ذکر و سلوک و مراقبہ کی مجلس رہے گی ۔
حلقہ ذکر اِلـٰہی و نعت شاہ کونینؐ
’’حلقہ ذکر الٰہی و نعت شاہ کونینؐ‘‘ زیرنگرانی حضرت شاہ محمد صدیق مینائی چشتی قادری بمقام آستانہ مینائی پھول باغ ؒ جہاں نما بروز جمعرات بعد نماز عشاء مقرر ہے ۔ شرکت فرماکر ثواب دارین حاصل کریں ۔
تعارف اسلام کلاسیس کا آج جلسۂ تقسیم انعامات
حیدرآباد ۔ /17 مئی (راست) جناب جلال عارف کنوینر کی اطلاع کے بموجب رفیق ملت سید غوث خاموشی ایجوکیشنل ٹرسٹ کے تعارف اسلام کلاسیس منعقدہ مکہ مسجد لائبریری ہال کے ضمن میں جلسہ تقسیم انعامات /18 مئی کو بعد نماز ظہر اُردو گھر مغل پورہ میں زیرصدارت مولانا حبیب عبدالرحمن الحامد نائب صدر ٹرسٹ مقرر ہے ۔ مولانا مفتی صادق محی الدین ، ڈاکٹر عقیل ہاشمی ، ڈاکٹر اسلام الدین مجاہد ، محترمہ عقیلہ خاموشی اور الحاج منصور بن صالح سعدی مہمانان خصوصی شرکت کریں گے ۔ مولانا حسین شہید معتمد عمومی کی تعارفی تقریر ہوگی ۔ امتحان میں کامیاب اور کلاسیس میں شرکت کرنے والے طلباء و طالبات میں نقد انعامات کے علاوہ قائد محترم بہادر یار جنگؒ ، قائد محترم سید خلیل اللہ حسینی ، رفیق ملت سید غوث خاموشیؒ ، جناب مظہر الحق قادری ، جناب نظام الدین مغربی اور جناب سید لطیف الدین قادری سابق ایڈیٹر رہنمائے دکن کے اسمائے گرامی سے موسومہ مومنٹوز ، اسناد اور کتب کی تقسیم عمل میں آئے گی ۔

جلسہ استقبال رمضان
٭٭ استقبال رمضان المبارک و دستار بندی حفاظ کرام /21 مئی بروز اتوار کو مسجد یٰسین مدرسہ دینیہ اقبال العلوم متصل سن سٹی زیرصدارت الحاج مولانا محمد خواجہ شریف شیخ الحدیث جامعہ نظامیہ منعقد ہے ۔ مہمان خصوصی جناب محمد فاروق حسین ایم ایل سی کے علاوہ مفتی مرزا اجمل بیگ قاسمی (امام و خطیب جامع مسجد رنگ روڈ) ، مولانا مفتی محمد الطاف حسین اشاعتی (استاذ عربی مشکوۃ العلوم) مولانا مفتی اکرام الرحمن قاسمی (خطیب جامع مسجد عالمگیری) اور دیگر علماء کرام کا خطاب ہوگا ۔ طلباء کرام کا تعلیمی مظاہرہ ہوگا ۔ اس موقع پر 7 حفاظ کرام کی دستار بندی کی جائے گی ۔

 

عرس شریف
٭٭ عرس شریف حضرت سیدنا بابا فخرالدین سہروردی المعروف پیر میٹھے شاہ ولیؒ 21 شعبان مطابق 18 مئی کو خانقاہ سہروردیہ جل پلی میں مقرر ہے ۔ بعد نماز مغرب صندل مبارک جل پلی جامع مسجد میں مقرر ہے ۔ بعد ازاں صندل مالی اور محفل سماع سجادہ نشین جناب شاہ محمد رحیم الدین شکیل سہروردی کی زیر نگرانی منعقد ہوگا ۔

 

مرد حضرات کا حجامہ کیمپ
حیدرآباد ۔ 17 ۔ مئی : ( راست ) : روزنامہ سیاست و ڈاکٹر مجیب ہیلت کیر کی جانب سے ایک روزہ حجامہ کیمپ برائے مرد حضرات 20  مئی کو اردو گھر مغلپورہ میں صبح 9تا 3 بجے دن تک منعقد ہوگا۔ حکیم سید غوث الدین کوآرڈینیٹر کیمپ نے بتایا کہ ڈاکٹر محمد مجیب اپنے دیگر ڈاکٹرس کی ٹیم کے ساتھ حجامہ کریں گے۔ ایسے مریض جو گردن درد، کمر درد، جوڑوں کا درد، بی پی، شوگر، تھائرائیڈ، جسمانی کمزوری اور سنت کی روشنی میں صحتمند افراد بھی حجامہ کرواسکتے ہیں۔ مریض سے فی کپ 60 روپئے لئے جائیں گے۔ رجسٹریشن کیلئے فون نمبرات 8801749863 ، 8297158387 پر ربط کریں۔

سالانہ جشنِ ولادت حضور غوث پاکؓ
و برآمدگی آثار ِ مبارک
حیدرآباد ۔ 17 مئی  ۔ ( راست) حبیب عمر بن عبداﷲ العطاس المعروف حبیب فاروق العطاس صبغتہ اللہ شاہ کے بموجب سالانہ جشنِ ولادت حضور غوث پاکؓ و برآمدگئی آثارِ مبارک حضور اقدس ﷺ و حضور غوثِ پاک بضمن عرسِ شریف عاشق غوث پاک حضرت مولانا میر محمد علی شاہ قادری الوحیدیؒ ،20 مئی بروز ہفتہ ، خانقاہ قادریہ موسویہ ، وادی عمر نزد شاہین نگر ، پہاڑی شریف روڈ مقرر ہے جس کی نگرانی سجادہ نشین خانقاہ قادریہ موسویہ حضرت مولانا میر طاہر علی شاہ قادری الموسوی کریں گے۔ تقاریب کا آغاز بعد نماز عصر محفل قرآن خوانی و بعد نماز مغرب قصیدہ بردہ شریف و برآمدگئی آثارِ مبارک حضور اقدس ﷺ سے ہوگا، بعد نمازِ عشاء صندل جلوس و ایستادگی نشان پاک مع ضرباتِ رفاعیہ و تبرک و طعام کا اہتمام رہیگا اس کے بعد محفل نعت شہ کونین ﷺ منعقد ہوگی جس میں مدعو نعت خواں حضرات نعت و منقبت پیش کرنے کی سعادت حاصل کریں گے ۔ بعدازاں محفل سماع میں قوال ساز پر کلام پیش کریں گے ۔

 

جلسہ استقبال رمضان المبارک
حیدرآباد ۔ 17 ۔ مئی : ( راست ) : اسوسی ایشن آف اردو ڈیولپمنٹ کی جانب سے زیر نگرانی جناب محمد تمیز الدین احمد صدر اسوسی ایشن 22 مئی 11 بجے دن اردو گھر مغل پورہ میں جلسہ استقبال رمضان ، فضائل رمضان ، حمدیہ اور نعتیہ مشاعرہ منعد ہوگا ۔ جس کی نظامت ماہر تعلیم ناظم علی کریں گے ۔۔

حج و عمرہ و زیارت مدینہ منورہ
پاور پوائنٹ پریزینٹیشن
حیدرآباد ۔ 17 ۔ مئی : ( راست ) : جناب سید شرف الدین صدر لبیک سوسائٹی کے بموجب روزنامہ سیاست و لبیک ایجوکیشنل و ویلفیر سوسائٹی حیدرآباد کے اشتراک سے عازمین حج و عازمین عمرہ و زائرین مدینہ منورہ کی دینی تربیت و عملی رہنمائی کے لیے 20 مئی کو 7 تا 9 بجے شام گولڈن جوبلی ہال ، احاطہ روزنامہ سیاست عابڈس میں مولانا مفتی سید آصف الدین ندوی کی نگرانی میں ہفتہ واری حج و عمرہ تربیتی کلاس کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے ۔ جس میں حج و عمرہ و زیارت مدینہ منورہ پر پاور پوائنٹ پریزینٹیشن پیش کریں گے ۔ عازمین حج عمرہ حضرات و خواتین سے شرکت و استفادہ کی اپیل ہے ۔۔

 

جشن ظہور
حیدرآباد ۔ 17 ۔ مئی : ( راست ) : الاوہ سرطوق مبارک دارالشفاء میں بروز جمعرات 9 بجے دن سالانہ جشن حضرت غازی عباس امام حسین مقرر ہے ۔ مسرس مختار علی ، مہدی علی ، تراب علی اور مجاہد علی قصیدہ خوانی کریں گے ۔ جب کہ مولانا سید دلدار حسین عابدی بیان کریں گے ۔ شعراء کرام نذرانہ عقیدت پیش کریں گے ۔۔

مجالس عزاء
حیدرآباد ۔ 17 ۔ مئی : ( راست ) : انجمن عزا داران پنجشنبہ کے جشنوں کا سلسلہ جمعرات 18 مئی شام 7  بجے سے صدر انجمن محمد اسحاق علی کے مکان روبرو عبادت خانہ حسینی دارالشفاء سے آغاز ہوگا ۔ طیب علی عاشور خانہ الحسین جام باغ ، میر حسین علی خاں زوار (مرحوم ) قیصر منزل ، حاجی علی حسین باقری حسین نگر کالونی ، عابد علی خاں والاجاہی و جعفر علی الاوہ سرطوق ، سید رضا حسین نقوی پرانی حویلی ، آغا علی آفندی چھتہ بازار ، الاوہ بی بی دبیر پورہ ، سید ہادی علی رضوی گنگا نگر ، عاشور خانہ قمر بنی ہاشم ماتا کھڑکی ، عباس علی فرید احاطہ کمال یار جنگ ، بارگاہ شبیر زہرا نگر ، پنجہ شاہ ولایت ، عاشور خانہ قدم رسول میں نائب صدر میر معظم حسین خاں رضوی کے جشن کے بعد جشنوں کے سلسلہ کا اختتام ہوگا ۔۔

عرس شریف
حیدرآباد ۔ 17 ۔ مئی : ( راست ) : عرس شریف حضرت مولانا شاہ احمد عبدالقدوس صدیقی القادری فضیل ؒ المعروف حضرت احمد پاشاہ قبلہؒ فرزند حضرت العلامہ شاہ محمد عبدالمقتدر صدیقی القادری فضل ؒ کا 18 مئی جمعرات مرقد عشاق عیدی بازار نزد بندناکہ بارگاہ حضرت فضلؒ میں منعقد ہے ۔ عصر تا مغرب ختم قرآن مجید ہوگا ۔ بعد نماز مغرب ہفتہ واری ذکر الہیٰ ، محفل سماع ہوگی ۔ مراسم عرس شریف مولانا شاہ احمد عبدالحکیم صدیقی القادری ملتانی پاشاہ سجادہ نشین و متولی مرقد عشاق انجام دیں گے ۔۔

 

جلسہ عظمت امام اعظم ابوحنیفہ ؓ
حیدرآباد ۔ 17 ۔ مئی : ( راست ) : کل ہند مرکزی مجلس اہل سنت و جماعت کے زیر اہتمام جلسہ عظمت امام اعظم ابوحنیفہؓ 18 مئی بعد نماز عشاء پداچل میڈہ مون پلی منڈل ضلع رنگاریڈی زیر صدارت مولانا سید شجاعت علی سراج قادری منعقد ہوگا ۔ حافظ شیخ یسین قادری کی قرات ، جناب وجاہت شریف کی نعت شریف کے بعد مولانا سید عبدالواسع نقشبندی ، مولانا محمد باقر علی صدیقی کے خطابات ہوں گے ۔۔

شرعی قانون اور مسلمانوں کی
ذمہ داریاں پر خواتین کا جلسہ
حیدرآباد ۔ 17 ۔ مئی : ( راست ) : شرعی قانون اور مسلمانوں کی ذمہ داریاں پر تنظیم بنت حرم کی مہم کی شروعات ہوچکی ہے ۔ اس سلسلہ میں عوامی خواتین کا جلسہ منعقد ہوگا ۔ بروز جمعرات 15 مئی کو ، 9-2-47/20 پارک ولا حشمت پیٹ اولڈ بوئن پلی 2 تا 5 بجے دن زیر نگرانی محترمہ صبیحہ صدیقی صدر تنظیم بنت حرم و رکن عاملہ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ و ممبر میاریج کونسلنگ سنٹر فار ماینارٹیز گورنمنٹ آف تلنگانہ مقرر ہے ۔ جلسہ کا آغاز محترمہ نعیم النساء فاروقی کی قرات کلام پاک سے ہوگا ۔ حمد باری تعالی محترمہ فضل النساء ، نعت شریف محترمہ شاکر کوثر پیش کریں گے ۔ محترمہ سیدہ عقیلہ خاموشی ( نائب صدر تنظیم بنت حرم و رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ ) ، محترمہ رحمت النساء فاروقی صدر معلمہ مدرسہ بنات الحرم مخاطب کریں گے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 7799651256 پر ربط کریں ۔۔