مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچنے پر راکھی ساونت کی گرفتاری

ممبئی:پنجاب پولیس نے رامائن لکھنے والے والمیکی کے متعلق مبینہ طور پرقابل اعتراض تبصرہ پر ایف ائی آر درج کرنے کے بعدمشہور ائٹم گرل راکھی ساونت کوحراست میں لیا ۔

پولیس نے کہاکہ پچھلے سال ایک ٹیلی ویثرن پروگرام کے دوران بھدے تبصرے کے بعد مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کی والمیکی سماج کی مبینہ شکایت کی بنیاد پر 9مار چ کو وارنٹ جاری ہوا تھا ۔

پولیس نے کہاکہ ’’ لدھیانہ سے دورکنی پولیس ٹیم گرفتاری کے لئے ممبئی روانہ ہوچکی ہے‘‘۔

راکھی ساونت 9مارچ کو سنوائی کے دوران سمن کی اجرائی کے بعد بھی عدالت پہنچنے میں ناکام رہی جس کے بعد دوسرا سمن جاری کیاگیا۔

مذکورہ کیس کی اگلی سنوائی10اپریل کو مقرر کی گئی ہے۔