مذہبی انتہاپسندی سے نمٹنے تعلیمی نظام میں اصلاحات پر زور : جامعہ ازہر

مکہ مکرمہ ۔ /22 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) جامعہ الازہر کے سربراہ نے مذہبی انتہاپسندی کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے مسلم ممالک میں تعلیمی اصلاحات پر زور دیا ہے ۔ سعودی عرب کے مقدس شہر مکۃ المکرمہ میں انسداد دہشت گردی فورم سے خطاب کرتے ہوئے جامعہ الازہر کے امام احمد الطیب نے انتہا پسندی کو قرآن اور سنت کی غلط تشریح سے تعبیر کیا ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم ممالک میں موجودہ صورتحال سے باہر آنے کی ایک ہی امید ہے اور وہ یہ ہے کہ ہم اپنے اسکولوں اور یونیورسٹیز میں تعلیمی نظام میں اصلاح لائیں ۔