حیدرآباد۔ 11 ۔ جنوری : ( ای میل ) : جناب خواجہ مظہر الدین ( ایروونگس ) جو اپنے افراد خاندان کے ساتھ جمعرات کی شب بذریعہ کار زیارت مدینہ منورہ جارہے تھے کہ راستہ میں حادثہ پیش آیا ، جس میں ان کی اہلیہ ، دختر اور ایک قریبی رشتہ دار کا انتقال ہوگیا ۔ 4 بچے شدید زخمی حالت میں دواخانہ میں زیر علاج ہیں ۔ نماز جنازہ 11 جنوری بروز اتوار بعد نماز ظہر مسجد نبویؐ ، مدینہ منورہ میں ادا کی گئی اور تدفین جنت البقیع میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے جناب خواجہ حمید الدین ( ایروونگس شرفیہ جدہ ) سے فون 00966557701440 پر ربط کریں۔۔