مدینہ منورہ ۔ 27 اگست ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) مدینۃ المنورہ میں نیشنل گارڈ اسپتال کے نزدیک پیٹرولیم گیس کے ٹینک میں دھماکے سے پانچ افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ سعودی پریس ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نیشنل گارڈ اسپتال کے نزدیک واقع پیٹرولیم گیس میں دھماکہ مرمت کے کام کے دوران ہوا جس کے بعد اس کے آس پاس آگ لگ گئی۔ تاہم اس آگ سے اسپتال کی عمارت کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ حکام نے اس گیس دھماکے میں پانچ افراد جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے۔ دھماکے سے علاقے میں کھڑی بعض گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔