ریاض ۔ 9 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہ میںکل ایک ہوٹل میں لگی آگ میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 13 ہوگئی ہے ۔ مصر کے سفیر عدیل ال الفی نے کہا کہ جاں بحق مصری شہریوں کی تعداد 9 ہوگئی ہے ۔ سعودی پریس ایجنسی نے عہدیدار کے حوالے سے بتایا کہ مدینہ منورہ کے سانحہ میں جھلس کر زخمی ہونے والوں کی تعداد 130 ہے ۔