حیدرآباد ۔ /19 جون (سیاست نیوز) مدینہ بلڈنگ چوراہے پر آج رات بیاگ کی دوکان میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا ۔ شارٹ سرکٹ کے سبب بیاگ کی دوکان میں آگ لگنے کے بعد مقامی عوام نے پولیس کو آگاہ کیا جس کے بعد فائر انجن عملہ کو طلب کرلیا گیا اور کچھ ہی دیر میں آگ پر قابو پالیا گیا ۔ اس واقعہ کے بعد مدینہ چوراہے کے قریب عوام کا ہجوم جمع ہوگیا جس کے نتیجہ میں کچھ دیر کیلئے ٹریفک کے بہاؤ میں خلل پیدا ہوگیا ۔ میرچوک پولیس اس سلسلے میں تحقیقات کررہی ہے ۔