مدیر سیات جناب زاہد علی خان کو مبارکباد

آرمور ۔ 3 ۔ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جناب زاہد علی خان ایڈیٹر روزنامہ سیاست کو ’’ مسلم مرر ‘‘ کارنامہ حیات ایوارڈ برائے ملی و صحافتی خدمات پیش کئے جانے پر تلنگانہ اردو جرنلسٹ فورم آرمورڈیویژن کے صدر محمد خالد احمد نائب صدر سید ظفر علی سکریٹری عبدالمصور فورم کے اجلاس کے دوران انہیں دل کی عمیق گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی اور بتایا کہ مدیر روزنامہ سیاست نے اپنے روزنامہ کو ایک تحریک کی شکل دیتے ہوئے مسلمانوں کے مسائل کو حل کرنے میں ہمیشہ آگے رہے ۔ تلنگانہ اردو جرنلسٹ فورم آرمور ڈیویژن کے ذمہ داروں نے مدیر سیاست جناب زاہد علی خان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی درازی عمر کیلئے دعا کی ۔ اس موقع پر فورم کے صدر محمد خالد احمد نائب صدر سید ظفر علی ، سکریٹری عبدالمصور ، خازن محمد صادق کے علاوہ دیگر ذمہ داران محمد شاذ ، محمد نعیم ، محمد آصف علی ، حافظ محمد جلال الدین و دیگر موجود تھے ۔