مدہول کے چھ منڈلوں میں آج انتخابات

تمام انتظامات مکمل، پولیس کا معقول بندوبست

مد ہول۔ /10 اپر یل ( سیاست ڈسٹر کٹ نیوز) حلقہ اسمبلی مد ہول کے چھ منڈل جات میں زیڈ پی ٹی سی اور ایم پی ٹی سی انتخابات کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ۔آج صبح 7 بجے سے 5 بجے تک رائے دہی کا وقت مقرر ہے حساس مقامات پر زائد پو لیس تعینات کی جا ئے گی حلقہ مدہول کے چھ منڈلس میں بھینسہ ، مد ہول ، کو بیر ، کنٹا لہ ، لو کشیورم ، تا نور شامل ہیں آج تمام منڈلس ہیڈ کو ٹرس پر آج صبح سے ہی سر کاری ملا زمین پی اوز اور اے پی اوز اپنے اپنے پو لنگ بو تھس پر روانہ کئے گئے ایک بو تھ لیول پر اے پی او ، پی اوتین سرکاری ملازمین شا مل رہے گے ریٹر ننگ آفیسر مسٹر ایس ایس راج و جو ئینٹ کلکٹر ضلع عادل آباد نے حلقہ اسمبلی مدہول کے تمام چھ منڈلس پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ووٹرس کو اپنے ساتھ کوئی ایک آئی ڈی کارڈ( شنا ختی کارڈ ) لا نا ہو گا ۔اس مر تبہ ووٹر لسٹ فوٹوس کے ساتھ تر تیب دی گئی کسی بھی بو کس ووٹر کو بر داشت نہیں کیا جائے گا اور سخت کاروائی کی جائے گی مسٹر آر گرید ھر ڈی ایس پی بھینسہ نے نما ئندہ سیاست تجمل احمد و انچارج بھینسہ کو بتا یا کہ پو لیس کی جا نب سے معقول انتظامات کئے گئے ہیں۔کسی بھی نا خوشگوار واقعہ کو برداشت نہیں کیاجائے گا حساس مقامات پر پو لیس کی کڑی نظر ہو گی ووٹرس کو پرائیوٹ گاڑیوں کے ذریعہ کسی بھی امیدوار کو لا نے کی اجازت نہیں ہو گی۔ ضیعف العمر افراد کیلئے سرکاری طور پر انتظامات کئے جا ئیں گے اور پو لیس تمام منڈلس کے چو کیوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں شراب و روپیوں کی منتقلی جیسے اقدامات کو بھی بر داشت نہیں کیاجائے گا۔ اگر غیر قانونی طور پر کوئی گا ڑی پو لنگ بو تھس کے حدود میں داخل ہو گی تو گا ڑی ضبط کر لی جائے گی حلقہ اسمبلی مدہول میں جملہ ووٹرس کی تعداد 2 لا کھ 6042 ہے مد ہول منڈل میں 38 ہزار 385 ہے بھینسہ منڈل میں جملہ ووٹرس کی تعداد 61 ہزار 101 ہے ۔ اسی طرح تا نور منڈل میں جملہ ووٹرس کی تعداد 26 ہزار 457 ہے ، لو کیشورم منڈل میں جملہ ووٹرس کی تعداد 25 ہزار 250 ہے ، کنٹا لہ منڈل میںجملہ ووٹرس کی تعداد 23 ہزار 4 ہے کو بیر منڈل میں جملہ ووٹرس کی تعداد 31 ہزار 145 ہے حلقہ اسمبلی مدہول میں جملہ 250 سے ذائد سے پو لنگ بو تھس قائم کئے گئے اور مدہول منڈل میں 40 پو لنگ بو تھس قائم کئے گئے۔