مدہول /18 ڈسمبر (سیاست ڈسٹر کٹ نیوز)آج مدہول منڈل کے تروڑا موضع میں مدہول پولیس کی جا نب سے ایس پی نر مل کے زیر نگرانی کارڈن سرچ کیا گیا جس میں 58 ٹو وہیلرس اور دس آٹوز کو ضبط کر تے ہوئے قانونی کاروائی کی گئی بعد ازاں اولڈ گرام پنچایت تروڑا میں ایک پروگرام رکھا گیا جس میں لکشمی نرسا گور زیڈ پی ، عارف الدین تروڑا سابقہ سر پنج نے ضلع ایس پی ، ایڈیشنل ایس پی دکشنا مورتی ، ڈی ایس پی بھینسہ ، سرکل انسپکٹر مدہول سرنیواس و دیگر پولیس عہدیداروںکو شال اڑھاکر گلپوشی کی گئی اس کے بعد یہاں پر جمع کثیر تعداد میں عوام سے خطاب کر تے ہوئے ضلع ایس پی نرمل ششی دھر راجو نے کہاکہ پولیس عوام دوست بن کر سماج میں خدمت انجام دے رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہر ایک کو ایک دوسرے سے پیار محبت سے رہتے ہوئے زندگی گزارنا چاہئے آج یہاں تروڑا میں 58 ٹووہلیرس اور دس آٹوز کو کارڈن سرچ کے تحت ضبط کیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ عوام میں ڈرائیونگ کے تعلق سے شعور کی اشد ضرورت ہے اس تعلق سے ہی تلنگانہ پولیس کی اجا نب سے کئی بار مختلف مواقعوں پر عوام میں ڈرائیونگ لائنسس کے تعلق سے شعور بیدار کیاجارہا ہے- انہوں نے کہاکہ ہر فرد کو ڈرائیونگ لائنسس بنانا چاہے اور دوران سفر ہیملٹ کا ضروری استعمال کریں جو شخص بھی بغیر ہیلمٹ کے ڈرائیونگ کرتا ہے وہ ایسا ہے اپنے افراد خاندان اور بچوں سے محبت نہیںکر تا کیونکہ جن لوگوںکو اپنے افراد خاندان اور بچوں سے محبت ہو تی ہے وہ ضرور ہیلمٹ کا استعمال کر تے ہیں۔تلنگانہ پولیس بھی عوام میں اس تعلق سے شعور بیدار کر رہی ہے وقتا فوقتا ہیلت کیمپ اور آئی کیمپ ، جاب میلے اور دیگرکئی پروگرام سے جس کے تحت عوام میں شعور بیدار کر تے ہوئے تلنگانہ پولیس خدمت انجام دے رہی ہے۔ اس موقع پر مدہول سر کل کے تحت تمام ہی ایس آئیز و دیگر پولیس عہدیدران موجود تھے ۔