مدہول کی پسماندگی دور کرنے ممکنہ اقدامات کا تیقن

مد ہول /3 فروری (سیاست ڈسٹر کٹ نیوز)چندر شیکھر رائو وزیر اعلی کے زیر قیادت ٹی آر ایس حکومت تلنگانہ اضلاع کے منڈلس میں دیہات دیہات میں بنیادی سہولیات جن میں روڈ کی تعمیر ، پینے کا پا نی ، برقی سر براہی کو مو ثر بنا نے کیلئے کمر بستہ ہو چکی ہے ٹی آر ایس حکو مت ریاست کی ترقی اور عوام کے مسا ئل کی یکسوئی کیلئے سنجید گی کے ساتھ اقدامات انجام دے رہی ہے ان خیالات کااظہار مسٹر جی وٹھل ریڈی رکن اسمبلی حلقہ مدہول نے آج موضع چنچالہ میں عوام سے مخاطب ہو کر کیا انہوں نے کہاکہ حکو مت کے اقتدار کا مقصد عوام کی خدمت اور ان کی ترقی کیلئے کام کر نا ہے ریاستی وزیر اعلی مسٹر کے چندر شیکھررائو کی قیادت والی حکومت صاف و شفاف طور پر چلا ئی جارہی ہے موجودہ حکومت میں کسی بھی طرح کی بدنظمی اور دھاندلی کوبر داشت نہیں کیاجائے گا انہوں نے حلقہ مدہول کا تذکرہ کر تے ہوئے کہاکہ حلقہ مدہول کی پسماندگی کودور کر نے کیلئے ان کی جا نب سے ہرممکن اقدمات انجام دئے جارہے ہیں جی وٹھل ریڈی نے مزید کہاکہ و آئے دن ریاستی وزیر اعلی سے نمائندگی کر تے ہو ئے عوامی مسا ئل کی یکسوئی کے ساتھ ساتھ حلقہ کی ترقی کیلئے فنڈس کی اجرائی کو عمل میں لایا جار ہا ہے انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہاکہ حلقہ مدہول میں ہاوزنگ اسکیم کے تحت زیادہ سے زیادہ سے مکانات کی منظوری عمل میں لائی جائے گی اور ہر مستحق تک سرکاری مراعات پہنچا ئے جا ئینگے جی وٹھل ریڈی نے کہاکہ حلقہ میں ترقیاتی کا موںکاسلسلہ شروع ہو چکاہے اور آئندہ پانچ سال تک جاری رہے گا انہوں نے اس بات کا عزم کیا کہ موجود ہ حکومت میں حلقہ مدہول کو ترقی دیتے ہوئے حلقہ کو ایک نئی شکل دی جائے گی اور عوام کو کسی بھی طرح کی شکایت کا موقع نہیں دیا جائے گا بلکہ عوام کے ہر مسئلہ کو سنجید گی کے ساتھ حل کیا جائے گا واضح رہے کہ مسٹر جی وٹھل ریڈی اکثریتی طبقہ کے مذہبی پروگرام میں موضع چنچالہ آئے ہو ئے تھے بعد ازاں گا ئوں میں عوام سے ملاقات کر تے ہوئے عوامی مسائل سے واقفیت حا صل کی اور عوام کے مسائل کو بروقت حل کر نے کا تیقن دیا اس موقع پر لکشمی نر سا گوڑ زیڈ پی ٹی سی مدہول ، ایم پی پی مد ہول انو شا ء سائی بابا مقامی سر پنج او شاء ستیہ ، ایم پی ٹی سی لکشمن کے علاوہ دیگرموجود تھے ۔