مد ہول/26 نو مبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حلقہ کو ہر حال میں ترقی دیتے ہوئے ایک مثالی حلقہ بنایا جائے گا عوام نے مجھ پر بھروسہ کر تے ہوئے مجھے کا میا بی سے ہمکنارکیا میں عوام کے مفادات کو کبھی فراموش نہیںکر سکتا ان خیالات کااظہار مسٹر جی وٹھل ریڈی رکن اسمبلی حلقہ مدہول نے جناب افروز خان سا بقہ سر پنج مدہول کی قیامگاہ پر ایک پریس میٹ میں کیا واضح رہے کہ مسٹر جی وٹھل ریڈی رکن اسمبلی حلقہ مدہول نے شہر مدہول میں ٹی ایف سی فنڈ سے 20 لا کھ روپیوں کے ترقیاتی کا موںکا سنگ بنیاد کے موقع پر مدہول آئے ہوئے تھے بعد ازاں افروز خان نے محلے کے مسائل جن میں گو شت مارکیٹ کی دوبارہ تعمیر ، پینے کے پا نی ، بور ویلس کو کارکرد بنانا ،مو ریوں کو ڈرین لائن میںتبدیل کر نا ،سڑکوں کی مر مت جیسے مسائل سے واقف کروایا جس پر جی وٹھل ریڈی نے بغور سماعت کر تے ہوئے ان کو بہت جلد حل کر نے کا تیقن دیا اس موقع پر جناب نظیر احمد ،ایم اے عزیز سینئر قائد ، جناب سید خالد مخدوم سا بقہ ایم پی ٹی سی ، جناب منہاج فاروقی کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے۔
بلدیہ ادونی میں کونسل میٹنگ
کا انعقاد
ادونی /26 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز بلدیہ ادونی کونسل ہال میں ماہانہ میٹنگ کا انعقاد عمل میں آیا۔ جس میں رکن اسمبلی سائی پرساد ریڈی، صدر نشین سروجماں ، نائب صدر الطاف حسین نے شرکت کی ۔ ادونی شہر میں مختلف مسائل پر اراکین بلدیہ نے بحث کی۔ بعد ازاں رکن اسمبلی سائی پرساد ریڈی نے کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلدی عہدیداران اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی نبھانے کی کوشش کریں ۔ شہر میں پانی ، ڈرائینج ، صفائی، غریب عوام کو لونس ، پنشن اور بیت الخلاء نہ ہونے وغیرہ کے مسائل بہت سارے ہیں۔ حکومت کو اقتدار میں آئے ہوئے 6 ماہ کا عرصہ گذر چکا ہے۔ لیکن عوام کو دن بہ دن مسائل سے دوچار دیکھا جارہا ہے۔ لہذا بلدی عہدیداران اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی نبھائیں تو شہر میں مسائل پیدا نہیں ہونگے۔اس موقع بلدیہ کمشنر کنیاکماری، وارڈ کونسلرس وغیرہ شریک رہے۔