مدہول میں گرام پنچایت کے روبرو وارڈ ممبرس کا احتجاج

چیف منسٹر پر تنقید، سوتیلا رویہ اختیار کرنے کا الزام
مدہول/15مارچ(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)عوامی نمائندوں کو تلنگانہ حکومت کی جانب سے دی جانے والا مشاہراہ میں گرام پنچایت وارڈ ممبر کو محروم کردیا گیا جس پر مدہول منڈل کے وارڈ ممبرس نے گرام پنچایت کے روبرو ایک احتجاج منظم کرتے ہوئے مسٹر کے چندر شیکھر راو ریاست وزیر اعلی پر سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے احتجاجیوں نے کہا کہ گلی سے دہلی پہونچنے والے اہم سیاسی افراد کو نظر انداز کر تے ہوئے حکومت نے ان کے ساتھ سوتیلا سلوک کیا جس کو وارڈ ممبرس کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کر سکتے مسٹر جی سبھاش وارڈ ممبرس یونین صدر مدہول منڈل نے صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وارڈ ممبرس کا حکومت کے پاس کوئی کوئی اہمیت نہیں ہے اسی لئے حکومت نے اپنے اہم علان میں نظر انداز کردیا جب کے گرام پنچایت میں وارڈ ممبرس کیلئے کوئی علحدہ بجٹ مختص نہیں ہے وہیں منڈل میں ایم پی ٹی سیز کو علحدہ بجٹ ترقی کیلئے دینے کے باوجود حکومت کی جانب سے مشاہراہ دیا جا رہا ہے جب کہ وارڈ ممبرس کو گلیوں میں اور محلوں میں اپنی خد مت کو انجام دیتے ہوئے عوام کی کڑوی کسیلی باتیں بھی برداشت کرنی پڑتی ہے اور یہی وارڈ ممبرس اپنی خدمت کوعوام پر جاتلاتے ہوئے دیگر عوامی نمائندوں کو منتخب کرنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں انہیں نمائندوں کو حکومت حقیر جانتے ہوئے نظر انداز کردیا لیکن اس کا خمیازہ حکومت کوہی بھگتناپڑے گا ۔ سبھاش نے کہا کہ حکومت کی نظر میں وارڈ ممبرس کی کوئی اہمیت ناہوں تو وارڈ ممبر پوسٹ کو برخواست کردیں انہوں نے حکومت سے پر زور مطالبہ کیا کہ حکومت فی الفور دیگر عوامی نمائندوں کی طرح وارڈ ممبرس کے ساتھ انصاف کرے۔