مدہول۔ /31 اگسٹ ( سیاست ڈسٹر کٹ نیوز ) مدہول میںکل رات دیر گئے نیو بس اسٹانڈ کے قریب مکانات میں ڈکیتی کی واردات پیش آئی ایس آئی مدہول سرنیواس کی اطلاع کے بموجب کل رات دومکانات میں قفل شکنی کر تے ہوئے ڈکیتی کی واردات پیش آئی جس میں رمنا ملک سنٹر کے مکان سے نقد 40 ہزار روپئے جا نے کی اطلاع موصول ہوئی۔ بتا یا جارہا ہے کہ رمنا گاؤں میں موجود نہیں تھے جس کی وجہ سے ان کے دودھ کے کاروبار کی رقم مکان میںہی موجود تھی جس کا چوروں نے فائدہ اٹھایا۔ مزید ایک مکان میں قفل شکنی کی گئی لیکن وہاں پر کوئی چیز چوری ہو نے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ واضح رہے کہ ڈکیتی کی واردات دو مکانوں کے علاوہ دوکانات کو بھی قفل شکنی کر نے کی کوشش کی گئی لیکن ناکام رہے۔ مدہول پولیس نے ایک کیس درج رجسٹر کر تے ہوئے مصروف تحقیقات ہے ۔
پٹلم میں بارش کا سلسلہ جاری
پٹلم۔/31اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پٹلم منڈل کے علاوہ اطراف و اکناف کے مواضعات میں کل سے بوندا باندی بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔ بارش کی وجہ سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے ، کسانوں کی نگاہ آسمان پر ٹکی ہوئی ہے۔ جونگ اڑید کی فصل کو اب تک کی بارش کافی ہے، مکئی ، کپاس ، جوار، دھان کی کھڑی فصلوں کو موسلادھار بارش کی ضرورت ہے۔ حلقہ جکل سے نظام ساگر منڈل کے پراجکٹ میں پانی نہیں ہے بالکل خشک ہوچکا ہے۔ کسانوں میں تشویش پائی رہی ہے۔