مدہول میں ٹی آر ایس کی انتخابی مہم

مدہول /25 اکٹو بر ( سیاست ڈسٹر کٹ نیوز) آج مدہول منڈل کے سرسوتی نگر نیو مد گل ، پپری مواضعات کا دورہ کر تے ہوئے زیڈ پی ٹی سی لکشمی نرسا گوڑ ، جناب افروز خان صدر منڈل ٹی آرایس پارٹی مدہول ،آتما سروپ ، ریاست علی خان وارڈ ممبر ، جے بھیم ایم پی ٹی سی و دیگر ٹی آرایس لیڈران نے زیڈ پی ٹی سی لکشمی نرسا گوڑ کی زیر قیادت گھر گھر ٹی آرایس انتخابی مہم چلا تے ہوئے ان مواضعات میں گھروں پر جا کر لوگوں سے ملاقات کی اور تلنگانہ گور نمنٹ کی فلاحی اسکیمات کا انہوں نے ذکر کیا عوام کی جا نب سے بھی ان مواضعات میں ٹی آرایس کی فلاحی اسکیمات کی بھر پور ستائش کی جارہی ہے اور آنے والے الیکشن میں ٹی آرایس کو ووٹ دینے کی یہاں کی عوام نے تیقن دیا اس موقع پر بات کر تے ہوئے زیڈ پی ٹی سی لکشمی نرسا گوڑنے کہاکہ تلنگانہ گور نمنٹ گذشتہ ساڑھے چار سال میں راست غریبوں کے فائدہ کیلئے جو اسکیمات کو نافذ کیا اس کا راست فائدہ غریب عوام کو سوفیصد حاصل ہوا جب کہ دیگر پارٹیاں کا نگریس ، بی جے پی گذشتہ سا ٹھ سالوں میں ایسے فلاحی اسکیمات عوام میں اجا گر کر نے سے قاصر رہی انہوں نے کہاکہ مختلف پارٹیاں الیکشن کے وقت وعدے تو بہت کر تے ہیں مگر اس کو پورا نہیں کر تے مگر ٹی آرایس حکومت کے چندر شیکھر رائو کی زیر قیادت جو وعدے کر تی ہے اس کو پورا کر تی ہے اسی مناسبت سے عوامی تائید آج ٹی آرایس کے ساتھ ہے۔ انہوں نے ان مواضعات کی عوام سے اپیل کی کہ وہ جی وٹھل ریڈی ٹی آرایس امیدوار حلقہ اسمبلی مدہول کو ووٹ دیکر بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں۔