مدہول میں صدرمدرسین کا تربیتی اجلاس

مدہول /17 فروری ( سیاست ڈسٹر کٹ نیوز ) مدہول منڈل ایجو کیشن دفتر میں آج منڈل کے تمام صدر مدرسین کا ایک تربیتی اجلاس زیر صدارت گڈپلے میساء جی منعقد ہوا ۔ڈاکٹر مانسا ، ڈاکٹر آر ویناش ، آر بی ایس کے ایم ڈی مدہول ،وی ویکا نند سی ایچ او نے پروگرام سے خطاب کر تے ہوئے کہاکہ 19 فروری کو نیشنل ڈیوار منگ ڈے کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے اس دن تمام مدارس میں طلباء وطالبات کو البنذنڈال400 ایم جی گولی کھلائی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ کئی ایک مہلک بیماریوں سے بچا ئو کیلئے اس گولی کو طلباء کو کھلایا جائے گا تاکہ بیماریوں سے محفوظ رہ سکیںانہوں نے کہاکہ بروقت تمام مدارس میں سوپر وایزر ،اے این ایمس اور آشا ورکرس اور آنگن واڑی ورکرس کی خدمت حاصل کر تے ہوئے صد فیصد نشانہ کو پورا کیا جائے گا ۔انہوں نے کہاکہ میڈیکل آفیسر دتا رام کا فون نمبر تمام صدر مدرسین کو دیا گیا ہے ‘ربط پیدا کرتے ہوئے مزید تفصیلات حاصل کرسکتے ہیں۔ اس موقع پر ملا ریڈی صدر پی آر ٹی یو مدہول، عبدالماجد، ایم کے اظہر، انصاری عابد، قیصر پا شاہ ، رویندر ریڈی کے علاوہ منڈل کے اساتذہ و دیگر موجود تھے ۔