مدہول/26مئی(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سنہرے تلنگانہ کیلئے مسٹرچندرشیکھر رائو وزیر اعلیٰ نے ترقیاتی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے مشن کاکتیہ کے تحت تالابوں کی گہرائی میں اضافہ کرتے ہوئے کسانوں کو راحت پہنچانے کی کوشش جاری ہے اسی طرح دیہاتوں اور منڈل سطح پر سی سی روڑس کے کاموں کا اغاز کیا جارہا ہے اس بات کا اظہار لکشمی نرساگوڑ زیڈ پی ٹی سی مدہول نے روڑ کے سنگ بنیاد تقریب سے کیا وضح رہے ضلع پریشد ٹی ایف سی فنڈ سے ایک لاکھ 75ہزار روپیے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی سی سی سڑک کا سنگ بنیاد مکہ مسجد کوٹ گلی مدہول میں لکشمی نرساگوڑ ،جناب اعجاز الدین نائب صدرنشین منڈل پریشد مدہول ،مسٹربی انیل مقامی سرپنچ مدہول،جناب افروز خان ٹی آرایس پارٹی صدرمنڈل مدہول،جناب عمران خان ،شکیل احمد خان کے ہاتھوں عمل میں آیا لکشمی نرساگوڑ نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہاکہ ضلع پریشد فنڈ سے بورویل کے نصب کرنے کا تیقن دیتے ہوئے کہا کہ کوٹ گلی مدہول کے علاوہ دیگر مقامات پر بورویل کو نصب کرکے عوام کو پانی کی سہولت فراہم کرتے ہوئے عوام کو راحت فراہم کرنگے انہوں نے کہا کہ تلنگانہ حکومت عوامی حکومت ہے عوامی مفادات کے تحت اپنی خدمت جاری رکھے ہوئے ہیں عام آدمی کیلئے کئی اسکیمات کے ذریعہ فائدہ پہنچارہی ہے ۔