مدہول /30 جولائی ( سیاست ڈسٹر کٹ نیوز)حلقہ مدہول کے منڈ ل باسر کے موضع بیدریلی کی ایک خاتون سانپ کا ٹنے سے فوت ہوگئی مقامی سرپنج نے بتایا کہ وجئے لکشمی نامی خاتون عمر 45 سال زرعی کا م کر تے ہوئے اپنے زندگی بسر کرتی تھی روز مرہ کی طرح لکشمی کھیت میں مزدوری کی غرض سے گئی آج وجئے لکشمی کو زہریلے سانپ نے ڈس لیامزدوروں نے دواخانہ منتقل کیا لیکن وہ راستہ میں ہی فوت ہو گئی پسماندہ گان میں دو لڑکے اور ایک لڑکی ہے اچانک انتقال سے اس کے بچوں کو پر یشانی کا سامنا ہے آج پوسٹ مارٹم و دیگر سرکاری پنچنامہ کے بعد نعش کو ورثہ کے حوالے کر دیا گیا ۔
کاماریڈی میں عادی سارق گرفتار
کاماریڈی :30؍ جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حال ہی میں کاماریڈی کے علاوہ دیگر مقامات سرقہ کرنے والے سارق کو گرفتار کرتے ہوئے ریمانڈ پر دیا گیا کہے ایس ایچ او کاماریڈی سریدھر کمار نے بتایا ۔ انہوں نے بتایا کہ سداشیو نگر منڈل کے کوپریال کے سدرشن عادی سارق ہے ایک ہفتہ قبل کاماریڈی کے چرچ کامپلکس دیپک سائی میڈیکل ، عظمت کرانہ میں وینٹلیٹر کے ذریعہ دکانات میں داخل ہوکر سرقہ کیا تھا ان دکانات کے متصلہ فزیو تھراپی ،فلٹر میں بھی سرقہ کیا تھا ۔ سی سی فوٹیج کی مدد سے سدرشن کی نشاندہی کرتے ہوئے تحویل میں لیکر پوچھ تاچھ کرنے پر پتہ چلا کہ دومکنڈہ ، بی بی پیٹ ، گندھاری میں بھی سرقہ کی واردات میں ملوث ہے ۔ جے ٹی این روڈ پر سونا چاندی کی دکان میں سونا فروخت کرنے کیلئے مشتبہ حالت میں گھومنے پر پولیس نے اسے تحویل میں لیکر پوچھ تاچھ کرنے پر تفصیلات کا انکشاف کیا۔ اس کے قبضہ سے 10 ہزار روپئے نقد، آدھاتولہ سونا برآمد کیا گیا ۔ اس موقع پر سب انسپکٹر راجہ گوڑدیگر پولیس عہدیدار بھی موجود تھے۔