مدہول میں برقی شاک سے فوت شخص کے پسماندگان کو امداد کی حوالگی

مد ہول۔3 فروری (سیاست ڈسٹر کٹ نیوز) شہر مدہول کا ایک مسلم شخص برقی زد میں آکر ہلا ک ہو گیا تفصیلات کے بموجب حلقہ مدہول کے موضع ایڈ بیڑ میں برقی کی زد میں آکر ایک الیکٹر یشن کی موت واقع ہو گئی شیخ فرید ولد غلا م اکبر عمر 48 سال متو طن مدہول مستقر پیشہ سے الیکٹر یشن تھے ایڈ بیڑ میں جا ترامیں لائٹ اینڈ ساونڈ شو کے انتظام کیلئے گئے ہوئے تھے دوران کام منی ٹر انسفار مر کو بند کر نے کی ضرورت محسوس ہو ئی تو کھلے ہا تھوں ٹر انسفارمر کے بند کر نے لگے جس کی وجہ سے اچا نک ان کے جسم میں برقی دوڑ گئی کا م کر نے والے سا تھیوں کواس بات کی اطلاع ملتے ہی وہ دوڑے ہو ئے شیخ فرید کے پاس پہنچے جب تک وہ زمین پر گر چکے تھے اسی حال میں انہیں مدہول مستقر کے دواخانہ لا یا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے مردہ بتایا بعد پوسٹ مارٹم کے نعش کو ورثہ کے حوالے کیا گیا عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دواخانہ پہنچ کر شیخ فرید نے دم توڑدیا کل نما ز جنازہ جا مع مسجد مدہول میں حا فظ نظام الدین عرف چا ند نے پڑ ھائی ان کے آبائی قبر ستان میں تد فین عمل میں آئی واضح رہے کہ متو فی کے افراد خاندان کو ایڈ بیڑ وی ڈی سی کی جا نب سے 50 ہزار روپئے ، میکس فینس کی جا نب سے 10 ہزار ،فیض لائین مین کی جا نب سے 3500 روپئے مرحوم شیخ فرید کے پسماندگان کو نقد دی گئی جب کہ چیتنیا یو تھ کی جا نب سے 10 ہزاور اور چنچالہ وی ڈی سی کی جانب سے 10 ہزار روپئے دینے کا تیقن دیا گیااس موقع پر جناب اعجاز الدین نائب صدر نشین منڈل پر یشد مدہول ، جناب افروز خان ٹی آر ایس منڈل لیڈر ، مسٹر بی انیل سر پنج مدہول ، جناب وصی الدین خالد پٹائد ، جناب ایم اے عزیز ، حا فظ عبدالقوی ، جناب عمران خان ، شکیل احمد خان کے علاوہ دیگر موجو دتھے مد ہول کے سیاسی قائدین نے سی ایم فنڈس سے آفت سما وی کے تحت امداد دلوانے کا تیقن دیا پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ تین لڑکیاں اور دو لڑکے شامل ہے۔