مدہول ۔ یکم جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مسابقتی دور میں طلباء و طالبات کو بڑے بڑے چیلنجوں کا سامنا کرنا ہے اس کیلئے بچپن سے ہی طلباء کو تعلیم میں سب سے آگے آنا ناگزیر ہے ۔ ان حالات کا اظہار جناب عبدالجبار صدر مدرس ایم بی بی ایس نئی آبادی اردو میڈیم نے طلباء اور اولیائے طلباء سے ایس ایم سی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج اسکول ہذا میں اسکول آمدگی و کلاس آمدگی کو یقینی بنانے کیلئے یہ پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا گیا تاکہ طلباء کی حاضری صد فیصد یقینی ہو اس موقع پر طلباء و طالبات نے تعلیمی مظاہرہ کیا اور اپنی مخفی صلاحیتوں کو اولیائے طبلاء کے سامنے پیش کیا۔ اس موقع پر جناب عبدالجبار صدر مدرس جناب شیخ نصیر ایس ایم سی چیرمین جناب شیخ میراں ، جناب ذاکر احمد ، جناب اقبال احمد سی آر پی، محترمہ ریشما بیگم کے علاوہ اولیائے طلباء اور طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی ۔