مدہول میں آر ایم پی ڈاکٹرس کا تربیتی پروگرام

ڈاکٹر پرکاش راؤ اور دیگر ڈاکٹرس کا خطاب
مد ہول /09 ستمبر ( سیاست ڈسٹر کٹ نیوز) آئے دن مختلف امراض کی وجہ سے عوام علاج کیلئے حیر ان و سر گرداں ہورہی ہے ایسے مو قع پر آر ایم پی اور پی ایم پی کی ذمہ داری اور بڑھ جا تی ہے کیو نکہ غریب اور دیہاتی مر یضوں کیلئے آر ایم پی اور پی ایم پی ہی متبادل ڈاکٹر ہوتا ہے لہذا مذکورہ ڈاکٹروں کو امراض کے متعلق معلومات کاہونا ضروری ہے ان خیالات کااظہار آر ایم پی ، پی ایم ڈاکٹروں کے تر بیتی کیمپ سے خطاب کر تے ہوئے ماہر ڈاکٹر پرکاش رائو نے کیا پر کاش رائو جن کا تعلق نظام آباد سے ہے وہ منڈل پر یشد میں منعقدہ آر ایم پی ، پی ایم پی ڈاکٹر وں کے کیمپ میں بطورمہمان خصوصی شر کت کی انہوں نے اپنی بات کوجاری رکھتے ہو ئے کہاکہ معمولی لیکن تکلیف دہ بیماریوں سے پر یشان ہو کر مر یض در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں پھر بھی صحیح علاج سے محروم ہیں بڑے بڑے کار پوریٹ دواخانوںمیں چھوٹی اور تکلیف دہ بیماریوں کیلئے بڑے بڑے ٹسٹ کرواتے ہوئے مریضوں پر مالی بوجھ ڈال رہے ہیں ایسے موقع پر پی ایم پی اور آر ایم پی ڈاکٹروں کا مذکورہ بیماریوں کے متعلق صحیح معلومات کا حا صل کرنا ضروری ہو جا تا ہے مثلا رگوں کے درد کا علاج جس کیلئے لوگ مختلف مقامات کا سفر کر رہے ہیں پھر بھی بیماری کے مطابق دوا کے نہ ہو نے کی وجہ سے تکلیف میںمبتلا رہ رہے ہیں ایسی بیماریوں کے متعلق جن کا علاج آر ایم پی ، پی ایم ڈاکٹر بہ آسانی کر سکتے ہیں لیکن اس کیلئے معلومات کا ہو نا ضروری ہے جس کیلئے آج تربیتی کیمپ بڑی اہمیت کا حا مل ہے بعد ازاں ڈاکٹرراجیشور رائو سابقہ ڈی ایم ایچ او ضلع عادل آباد نے خطاب کر تے ہوئے کہاکہ ہر جگہ ایم بی بی ایس ڈاکٹر کی خدمات کا حا صل ہو نا آسان نہیں ہے اس لیئے آرایم پی اور پی ایم پی ڈاکٹرس ایسے تر بیتی اجلا س منعقد کرواکر نت نئے بیماریوںکے متعلق جن کا علاج آر ایم پی ، پی ایم پی ڈاکٹر باآسانی کر سکتے ہیں ۔اس موقع پر ایم پی ڈی او نور محمد ، ایم پی ڈی او بھینسہ ضیاء الدین ، آر ایم پی ، پی ایم پی کے ڈاکٹر س یو نین کے صدر درگا پر ساد کے علاوہ آر ایم پی ، پی ایم پی ڈاکٹرس کی کثیر تعداد موجود تھی ۔