مدہول منڈل پریشد کیلئے پرچہ نامزدگیوں کا ادخال

مدہول۔/19مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مدہول منڈل میں زیڈ پی ٹی سی اور ایم پی ٹی سیز کے انتخابات کیلئے پرچہ نامزدگیاں داخل کی جارہی ہیں۔ مسٹر وینکٹ رام ریڈی ایم پی ڈی او مدہول نے بتایا کہ زیڈ پی ٹی سی اور ایم پی ٹی سی انتخابات کیلئے تیاری آخری مرحلہ میں ہے۔ نامزدگیاں داخل کرنے کا 17مارچ سے آغاز ہوچکا تھا لیکن آج ہی سے امیدواروں نے پرچہ نامزدگیاں داخل کررہے ہیں۔ پرچہ نامزدگیاں واپس لینے کی تاریخ 21تا22مارچ مقرر ہے۔ انہوں نے بتایا کہ رائے دہی کی تاریخ 16اپریل مقرر ہے۔ پرچہ نامزدگیاں داخل کرنے کی فیس زیڈ پی ٹی سی نامزدگی فیس جنرل زمرہ کیلئے 5ہزار روپئے مقرر ہے۔

جبکہ بی سی، ایس سی اور ایس ٹی کیلئے 2500روپئے ہے۔ اسی طرح ایم پی ٹی سی کی پرچہ نامزدگی کی فیس 2500 روپئے جنرل کیلئے مختص ہے۔ جبکہ بی سی، ایس سی اور ایس سی کیلئے 1250 روپئے مقرر ہے۔مدہول منڈل میں جملہ 42 پولنگ بوتھس قائم کئے جائیں گے۔ آج ایم پی ٹی سیز کیلئے پرچہ نامزدگیاں داخل کرنے والوں میں مدہول(1) سے جناب وصی الدین خالد پٹیل کانگریس پارٹی، جناب اعجاز الدین سابق صدر نشین منڈل پریشد مدہول کانگریس چننا گنگا دھر راؤ مڈگلسے سرینواس ٹی ڈی پی، ایڈ بیڈ سبھی وٹھل ریڈی کانگریس، چنتاکنٹہ این بھوجارم کانگریس موتیواچننا کانگریس کویتا لکشمن بی جے پی، وٹھولی سائی ریڈی آزاد، ستیہ گوڑ ٹی آر ایس ٹاکلی، ایس شیلا ماروتی ٹی آر ایس ساوترا بائی، سنیل ٹی آر ایس کویتا بائی دتا بی جے پی واساری شاشوار ٹی ڈی پی، بیدریلی شنکر ٹی آر ایس باسر (1) شام سندر ملیا ٹی ڈی پی، سبھاش بی جے پی باسر(2) جوتی راجیشور کانگریس، بی پنوٹو بائی ٹی ڈی پی۔ اس طرح مدہول منڈل کے 20 امیدواروں نے پرچہ نامزدگیاں داخل کی ہیں۔20مارچ کو پرچہ نامزدگیاں داخل کرنے کی آخری تاریخ 5بجے تک مقرر ہے۔