مدھیہ پردیش کے اسکول میں 70روپئے کی’’چوری ‘‘ پر دولڑکیوں کے کپڑے اتار کر تلاشی کا واقعہ

داموح( ایم پی)ہفتہ کے روز ایک عہدیدار کے دئے گئے بیان کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع داموح کے ایک اسکول میں اسٹوڈنٹ کے 70روپئے چوری ہوجانے کی شکایت کے بعد تلاشی کے نام پر اسکول ٹیچر نے دو لڑکیوں( اسکول کی طالبات) کے مبینہ طور پر کپڑے اتار کر تلاشی لی۔

ڈی ای او عجب سنگھ ٹھاکر نے ائی اے این ایس کو بتایاکہ’’ضلع کے رانی درگاوتی گورنمنٹ گرلز ہائیر ایجوکیشن اسکول میں دسویں جماعت کی ایک طالب علم نے 70روپئے چوری ہوجانے کی شکایت کی۔

اس شکایت پر عمل کرتے ہوئے ٹیچرجیوتی گپتا نے لڑکیوں کے بیاگوں کی تلاشی لی اور کچھ نہیں ملا‘‘۔

متاثرہ طلبہ کے مطابق مذکورہ ٹیچرنے تلاشی کے نام پر لڑکیوں کو تمام کپڑے اتارنے کے لئے کہا۔ ٹیچر نے رقم نہ ملنے پر مبینہ طور پر جادوگر کو طلب کرکے تلاشی لینے کی بھی دھمکی دی۔

https://www.youtube.com/watch?v=EHKsk2t_Xjc

تاہم ٹیچر نے ا ن الزامات سے انکار کیا۔ ڈی ای او ٹھاکر نے کہاکہ انہیں جمعہ کے روز رات میں تاخیرسے اس واقعہ کی اطلاع ملی ۔

افیسر نے کہاکہ’’ دوفریقین کے بیانات لئے جارہے ہیں۔ دوپرنسپل واقعہ کی تحقیقات کے کام پر مامور ہیں۔

اگر شکایت سچ ثابت ہوتی ہے ‘ تو ضروری کاروائی کے جائے گی اور ٹیچر کے خلاف سخت اقدام اٹھایاجائے گا‘‘۔