مدھیہ پردیش میں چوہان کو متواتر چوتھی میعاد کا بھروسہ

داتیہ (مدھیہ پردیش)۔8 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایگزٹ پولس کی یہ خبر پر کہ کانگریس اور بی جے پی کے درمیان سخت مقابلہ درپیش ہے ، سابق وزیراعلیٰ مدھیہ پردیش شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ بی جے پی مسلسل چوتھی میعاد کیلئے اکثریت سے اقتدار پر واپس آجائے گی۔ آج مشہور شری پتامبرا پیتھ مندر میں درشن کے لئے حاضر ہوئے۔ چوہان نے اخباری نمائندوں سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود سب سے ماہر رائے شمار ہیں اور چونکہ رائے دہی کے دن وہ عوام کے درمیان سارا دن رہے ہیں، اس لئے وہ پرامید ہیں کہ بی جے پی اکثریت کے ساتھ مدھیہ پردیش انتخابات جیت جائے گی۔ جب ان سے ایگزٹ پولس کے بارے میں دریافت کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی کی راہ پر ہے۔ 230 نشستوں پر انتخابات کا نتائج 11 ڈسمبر کو نکلیں گے۔ بی جے پی کے انتخابی نعرہ ’’اب کی بار 200 پر‘‘ کو انہوں نے دہرایا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کی بھلائی کیلئے وہ دیوی پتامبرا کا آشیرواد لینے کیلئے مندر آئے ہیں۔